فی الحقیقت ہندی میں شب کوئی لفظ نہیں۔ شبد ہوتا ہے اس کا مطلب لفظ ہوتا ہے اور شبھ ہوتا ہے ش پر پیش کے ساتھ جس کا مطلب مبارک ہوتا ہے۔
اور جب کوئی شخص مایوسی یا تباہی کی باتیں کرتا ہے تو اکثر بولا جاتا ہے کہ شبھ شبھ بولیئے بھائی۔ جیسے اردو مین کہتے ہین کہ بد فال منھ سے مت نکالئے۔
اب آپ نے ہندی والے شبھ کے بجائے کچھ اور کہا ہو تو نہیں کہہ سکتا۔ اردو والے شب کا مطلب تو رات ہوتا ہے اور رات رات بولنے کا کوئی مفہوم سمجھ میں نہین آتا۔