الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ( 25)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
ضرور بتاتی پر حلوہ سعود بھیا کھلا رہے ہیں ان کو پتا ہوگا ۔۔۔

ویسے مجھے پھپھو نے گاجر کا حلوہ کھلایا تھا ۔۔
 

عندلیب

محفلین
ظاہر ہے سعود بھائی کہیں مصروف ہیں ۔۔
سارہ سوجی کا حلوہ گڑھ ڈال کر کیسے بناتے ہیں کیا آپ بتا سکتیں ہیں ۔۔۔؟
 

سارہ خان

محفلین
عندلیب سسٹر ۔۔ سوجی کا حلوہ تو شکر ڈال کر ہی بناتی ہوں ۔۔ گڑھ والا نہیں بنایا کبھی ۔۔ آپ شکر کے بجائے گڑھ ڈال کر تجربہ کر دیکھیں ۔۔:)
 

فہیم

لائبریرین
قدم قدم پر نیٹ پنگے کررہا ہے آج تو۔
لگتا ہے سارہ کے نیٹ کے جراثیم آگئے ہیں:rolleyes:
 

سارہ خان

محفلین
کچھ غلط ہوا تو کہہ دیجیئے گا نہ کہ تجربہ کیا تھا ناکام ہوا ۔۔:)

میرے پاپا نے ب ایک دن گڑ والے چاول کی فرمائش کی تھی ۔۔ امی نے زردہ کی ریسیپی میں شکر کی جگہ گڑ دال کر پکا لیئے۔۔۔ اچھے بن گئے تھے ۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی میں آپ کو بتاتا ہوں کہ گُڑ والی چائے بھی میں نے پی ہے، گُڑ والے چاول تو بہت کھائے ہیں، گُر کا شربت بھی بہت پیا ہے۔ لیکن سوجی کا گُڑ والا حلوہ کبھی نہیں کھایا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top