الف بے پے کا کھیل 33 ویں لڑی۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
فائدہ نہیں اب ان باتوں کا۔
اب تو بس دعا ہے کہ سعود بھائی جلد پوری طرح صحت یاب ہوجائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
نہ جانے سب کہاں ہیں؟ سالگرہ کا تھریڈ نہیں کھولا گیا۔۔ بہر حال مبارک ہو سب کو میری طرف سے۔ بلکہ مبارک ہو ہم سب کو!!
 

مغزل

محفلین
بھئی ہم نے مصرع بدل دیا تھا۔ اصل یوں ہے۔
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

مکمل غزل یہ ہے:
بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

گریہ چاہے ہے خرابی مرے کاشانے کی
در و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا

وائے دیوانگئ شوق کہ ہر دم مجھ کو
آپ جانا اُدھر اور آپ ہی حیراں ہونا

جلوہ از بس کہ تقاضائے نگہ کرتا ہے
جوہرِ آئینہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا

عشرتِ قتل گہِ اہل تمنا، مت پوچھ
عیدِ نظّارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا

لے گئے خاک میں ہم داغِ تمنائے نشاط
تو ہو اور آپ بہ صد رنگِ گلستاں ہونا

عشرتِ پارۂ دل، زخمِ تمنا کھانا
لذت ریشِ جگر، غرقِ نمکداں ہونا

کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

حیف اُس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔ!
جس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
 

الف عین

لائبریرین
پہلے یہ بتاؤ کہ گالب کی کوئی گجل وجل نہیں سنی کیا اب تک؟
غالب تو یہ بھی کہتے ہیں
لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے
 

مغزل

محفلین
تو کیا مطلب غالب نے یوں نہیں‌کہا تھا کہ ’’ لو وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بے ننگ و نام ہے ‘‘
 

محمدصابر

محفلین
ٹامک ٹوئیاں مارتے ہوئے واپس پہنچا ہوں تو پتہ چلا ہے کہ بعد میں یہاں پوری غزل لکھ دی محمود بھائی نے۔ ورنہ مجھے مقطع سے کچھ تو پتہ چلتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی حاضر ہیں۔
آمنہ بٹیا کا کیا حال ہے؟ پاپا سے ملکر خوش ہے کہ دادا سے بچھڑ کر اداس ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top