الف بے پے کا کھیل 34 ویں لڑی۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تو میں آپ کو رات کی روداد سناؤں۔ میں نے ریڈیو فضا پر فون کیا اور نیناں جی سے بات بھی ہوئی۔ انہوں نے کچھ سنانے کی فرمائش کی اور میں نے وارث بھائی کی اردو محفل کے لیے کہی ہوئی مثنوی سُنا دی۔ انہوں نے بھی بہت پسند کی۔ اور انہوں نے محفل کے تمام اراکین کو سلام کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
جویریہ بٹیا آپ کب تشریف لائیں۔ اف میں آپ کا پیغام دیکھ کر خوشی سے پھولا نہیں سما رہا۔ حالانکہ یو ایس کافی بڑا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
چہ خوب ۔۔۔۔۔۔۔ کہ سعود بھائی سے بات ہو رہی ہے

تو ماشاء اللہ آپ امریکہ میں ہیں؟ کیسا لگا گوروں کا دیس؟

ہم 70 دنوں کی جلاوطنی کے بعد 20 جولائی کو سوات واپس آ‌گئے تھے
 

مغزل

محفلین
چچا کی بھتیجی کو دیکھ کر خوش ہیں اور بھتیجے سے کوئی بات ہی نہیں کر رہے ۔ واہ رے بے اعتنائی
 

مغزل

محفلین
حقیقت تو یہ ہے کہ بھائی بھتیجوں سے لفظی خوشی کے اظہار کے بجائے چمٹ جانے کو جی کرتا ہے۔

رہنے دیں بھئی ، ہمار ا دَ م نکل جائے گا ویسے ہی سنگل پسلی آدمی ہیں ہم


ٹھیک ہے ٹھیک ہے ۔، اڑا لو مذاق :notlistening:

داد دے رہی ہیں کیا؟
اس سے اچھا ہے کہ دال دے دیں، روٹی میں لے لوں۔

دو روٹی اور ایک دال ادھر بھی جیہ۔:hypnotized:

ڈرا کر مت بھگائیے شمشاد بھائی میری بٹیا رانی کو۔

نہ وہ تو جیسے ، بز - دل ہیں ، ارے بھائی توپوں اور مارٹر گولوں سے نہی ڈری ۔۔ اب کیا ڈرنا :idontknow:

ذرا سی دال دینے میں کیا ڈرنا، کوئی پہرہ لگا ہوا ہے کیا؟

صاحب نہاری کھا لیجے نا ، دال پر ہی سارا زور کس لیے ؟ :hurryup:
 

مغزل

محفلین
زیادہ چالاکی مت دکھائیے۔ آپ نے بز اور دل میں فاصلہ کرکے میری فارسی کا امتحان لینا چاہا ہے کیا؟

ڑ اور ژ سے جیہ نے لکھنا ہوتا ہے ، مگر وہ گبین کو بہلا رہی ہے ، :biggrin:
بز اور دل میں تفریق ہو نہ ہو ، مگر مطلب ایک ہی ہے ، بُز = بکر ی کو کہتے ہیں ۔دل کی تو آپ خوب سمجھتے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top