غالباً اپیا نے نوٹس کیا ہوگا کہ پہلے مراسلے پر فہیم بھائی، زین بھائی، سعدیہ سحر بٹیا وغیرہ نے تبصرے کئے ہیں اور ان کے ناموں پر ہائپر لنک بن رہا ہوگا۔ اگر ان کے نام پر کلک کریں تو ان کے بلاگ تک جا پہونچیں گی جہاں ان کی کسی بھی تحریر کو پڑھ کر اپنا تبصرہ چھوڑ سکتی ہیں ان کے بلاگ پر۔ اور تبصرہ کرنے والے فارم میں آپ کو نام، ای میل اور ویب سائٹ شامل کرنے کو کہا جاتا ہے۔ اگر آپ وہاں ویب سائٹ والے خانے میں اپنے بلاگ کا لنک شامل کریں تو وہاں آپ کے تبصرے میں آپ نے نام پر آپ کے بلاک کا ربط بن جائے گا اور دوسرے بلاگر وہاں سے آپ کے بلاگ تک آ سکین گے۔