الف بے پے کا کھیل 43 ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
طویل ہوتا ہے اس کا درخت یا چھوٹا اس کا تو مجھے بھی علم نہیں پر یہ ضرور جانتا ہوں کہ اس کا زخمی ہونے پر جو رطوبت خارج ہوتی ہے اسی سے بنتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
طوطے کو بھی معلوم ہوگا لیکن شمشاد کو یہ نہیں معلوم کہ سوکھی ادرک کو سونٹھ کہتے ہیں۔ تعجب ہے۔
 
عجب نہیں کہ میں کٹ کر زمین بوس ہوئے درخت کو طویل کہہ رہا ہوں کیوں کہ اس وقت اس کی اونچائی چہ معنی دارد؟
 
فکر نہ کریں ہینگ اور سونٹھ ملا کر کوئی نہ کوئی زبردست سی چیز بن ہی جائے گی جسے چائے کے ساتھ تناول فرما سکیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
قبلہ سونٹھ والی چائے تو کئی دفعہ پی ہے۔ ہینگ کا تو معلوم ہی نہیں۔ اب کسی دن پنساری کی دکان پر جا کر دیکھتا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
گستاخی معاف لیکن ہینگ کو میرا نہیں خیال کبھی چائے میں بھی استعمال کیا جاتا ہو۔
 
لیکن آپ استعمال کرنا چاہیں تو کوئی آپ کو منع نہیں کر سکتا۔ اگر عمران کا باورچی سلیمان مونگ کی دال کے گرد چکر لگا سکتا ہے تو ہمارے معزز فہیم بھائی ہینگ کی چائے کیوں نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top