الف بے پے کا کھیل 48ویں قسط۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خواجہ طلحہ

محفلین
رکھی تو ڈول میں ہی تھی،اور ٹھنڈی تھی،ترش سی تھی،پر مزے کی تھی۔
لیکن ابھی ڈول دیکھا تو خالی ملا۔معلوم نہیں کون پی گیا!
لگتا ہے سعود بھیا پی گئے ہیں کیونکہ ابھی تک سو کر نہیں اٹھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
صبح اٹھ کر لسی ساتھ میں کلچہ اور مکھن کا پیڑہ، واہ جی واہ، سارا دن مزے میں گزرتا ہے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
طبع شاعرانہ سی تو ہے اپنی انکل!،پر اسکا مطلب یہ تو نہیں کہ اب ہم سعود بھیا کے “ضرورت بھر سرور“ کے لیے غالب کی ہی ٹانگ توڑ دیں۔
یہ تو اذیت پسندی ٹھہری۔
ہاں مصرع کی ٹانگ توڑنے میں مضاعقہ نہیں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
عین ممکن ہے آپ کے ہاں مضاعقہ ایسے لکھتے ہوں لیکن اردو میں مضائقہ ایسے لکھتے ہیں۔ یہاں کس کی ٹانگ ٹوٹی؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
فنکار ی ہے بھیا۔
مصرع کی ٹانگ اور لفظوں کے سر توڑنا!
اور کبھی کبھی یہ فن نیند کی وجہ سے فی البدیہہ سر زد ہوجاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو کہتا ہوں کہ پیغام بھیجنے سے پہلے ایک دفعہ پڑھ لیا جائے تو غلطی کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top