ظلم تو نہیں ہوگا اگر میں کہوں کہ آپ ایک کاغذ اور قلم لے لیجئے اور پہلے "سور" یعنی حروف علت کو لکھتے اور بولتے ہوئے مشق کیجئے ان شاء اللہ جلد ہی سیکھ جائیں گے ۔اور اس ویڈیو کی بھی مدد لیجئے ۔
عندلیب اپیا میں نے سوال و جواب کے لیے ایک نیا دھاگہ کھول دیا ہے تاکہ سبق ایک تسلسل کے ساتھ آتے رہیں۔ اور سوال و جواب الگ سے ۔
برائے مہربانی اس سوال کا جواب اس دھاگے میں بھی لکھ دیجیے۔
فرق ہے دونوں میں۔ وہ امر شہزاد نے کھولا تھا، اور صرف حروف تہجی بیان کرکے چھوڑ دیا تھا، ابھی عندلیب آپی نے جو کھولا ہے اس میں الفاظ بنانا سکھایا جارہا ہے۔اور جو کام عندلیب آپی شروع کرتی ہیں اس کو پا یا تکمیل تک پہنچا کر دم لیتی ہیں۔