الف بے پے کا کھیل 49ویں قسط۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ضروری تو نہیں، اگر صبح صبح ہی کوئی ایسا کام پڑ جائے تو پھر کیا کیا جائے؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
طالب علم ہیں ہم ہندی سیکھئے کورس میں۔ جزاک اللہ عندلیب !بہت عمدہ کام شروع کیا ہے، کوئی مشق بھی ہمارے لیے تجویز کیجیے۔
 

عندلیب

محفلین
ظلم تو نہیں ہوگا اگر میں کہوں کہ آپ ایک کاغذ اور قلم لے لیجئے اور پہلے "سور" یعنی حروف علت کو لکھتے اور بولتے ہوئے مشق کیجئے ان شاء اللہ جلد ہی سیکھ جائیں گے ۔اور اس ویڈیو کی بھی مدد لیجئے ۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
عندلیب اپیا میں نے سوال و جواب کے لیے ایک نیا دھاگہ کھول دیا ہے تاکہ سبق ایک تسلسل کے ساتھ آتے رہیں۔ اور سوال و جواب الگ سے ۔
برائے مہربانی اس سوال کا جواب اس دھاگے میں بھی لکھ دیجیے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
فرق ہے دونوں میں۔ وہ امر شہزاد نے کھولا تھا، اور صرف حروف تہجی بیان کرکے چھوڑ دیا تھا، ابھی عندلیب آپی نے جو کھولا ہے اس میں الفاظ بنانا سکھایا جارہا ہے۔اور جو کام عندلیب آپی شروع کرتی ہیں اس کو پا یا تکمیل تک پہنچا کر دم لیتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
قبل اس کے کہ دونوں دھاگے الگ الگ بڑھیں، کیوں نہ ان دونوں کو اکٹھا کر دیا جائے۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
کچھ بات ہوئی ہے،میری عندلیب اپیا سے اس موضوع پر، لیکن وہ نئی ترتیب سے اس کورس کو شروع کررہی ہیں۔ اس لیے الگ الگ ہی رہنے دیجیے۔نوازش ہوگی۔:)
 

وجی

لائبریرین
گم ہوگئے تھے کیا سب آج
کافی دیر بعد یہاں کوئی آیا ہے
السلام علیکم
 

خواجہ طلحہ

محفلین
مگر دل کا حال سنیے ۔

اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا
لہو آتا ہے جب نہیں آتا

ہوش جاتا نہیں رہا لیکن
جب وہ آتا ہے تب نہیں آتا

صبر تھا ایک مونسِ ہجراں
سو وہ مدت سے اب نہیں آتا

دل سے رخصت ہوئی کوئی خواہش
گریہ کچھ بے سبب نہیں آتا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top