الف بے پے کا کھیل 56 ویں قسط

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
زندگی چائے کی پیالی کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔ اس وقت شام کی چائے پینے والا تھا، اور ابھی ناشتے میں چائے پی کر اٹھا ہوں۔ یہاں اس وقت پونے سات بجے ہیں صبح کے۔
 

الف عین

لائبریرین
شام کو ایک بار اور صبح ایک بار چائے تو ضروری ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی مل جائے۔
 

مزمل حسین

محفلین
استاد گرامی آپ کی موجودگی سے استفادہ کرنا چاہتا ہوں.
"برکت" کا وزن بتا دیں
نوازش ہوگی.
ر پر زبر ہے کہ نہیں؟
 

مزمل حسین

محفلین
یہ مجھے یہاں کھیلے جانے والے کھیلوں کی سمجھ نہیں آئی
شاید حروف تہجی کی ترتیب سے گفتگو کو آگے بڑھانا ہے.
بہر حال
بڑا بے ادب ہوں
سزا چاہتا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
صحیح ہے مزمل۔۔ الف بے کا تسلسل تو برقرار رکھوں!! برکت اگر محض واحد استعمال کیا جائے تو مفتوح ہے، لیکن ’برکتیں‘ اور ’برکتوں‘، یعنی ہندی کے حساب سے بنائی گئی جمع میں نہیں۔ ہاں، برکات ہو تو را مفتوح ہو گا۔ ویسے اصلاح سخن فورم میں بھی پوسٹ کر سکتے تھے اسے۔ لاگ آف کرنے کے بعد میں ایک بار ضرور حالیہ پیغامات دیکھتا ہوں۔
 

مزمل حسین

محفلین
ضرور استاد محترم آئندہ خیال رہے گا.
در اصل وصی شاہ نے "برکت" کو شرارت وغیرہ کے ساتھ قا فیہ باندھا ہے
کھل رہی مرے دیرینہ مسائل کی گرہ
میرے ماحول میں اترا ہے وہ برکت کی طرح.
یہ کیا کیا شاہ صاحب نے؟
 

مزمل حسین

محفلین
ظرف ان کا اتنا تو ہونا چاہیے کہ اس فاش غلطی کا اقرار کر سکیں؟
وہ تو بہت مقبول ہیں بزعم خود
آپ نے انھیں شعرا کی صف سے ہی نکال باہر کیا
 

شمشاد

لائبریرین
گراں گزرتی ہو گی پڑھائی جو چھوڑ دی، اب بھی وقت ہے پھر سے شروع ہو جائیں۔
 

مزمل حسین

محفلین
لیکن اب تو وقت گزر گیا "ہو گئے موئے سیاہ، موئے سفید"
بہر حال سرکاری ٹی وی انھیں راس ہے سو کیوں اکاؤنٹنگ کے خار زار میں بھٹکتے پھریں
 

الف عین

لائبریرین
مجھے بھی وصی شاہ کے کچھ اشعار تو پسند آتے ہیں، لیکن ان کے بارے میں سنا یہی ہے کہ چربہ اتارتے ہیں۔ شاعر تو وہ اچھا ہے پہ بد نام بہت ہے۔ میں نے بھی تو ان کے دو ایک برقی مجموعے بنا رکھے ہیں۔
 

مزمل حسین

محفلین
نظم ان کی اچھی ہے
حسیں ہاتھ کے گنگن والی اور ایک یہ شعر بھی پسند ہے مجھے
"تب کہیں جا کے کھلی مجھ پہ حسینوں کی زباں
جب شب وصل مرے جسم سے گویا ہوا لمس"
لیکن "برکت" والے قافیے نے دل کھٹا کر دیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top