رباعی
اے عیش وطرب، تو نے جہاں راج کیا
سلطان کو گدا، غنی کو محتاج کیا
ویران کیا تونے نینوا اور بابل
بغداد کو، قرطبہ کو، نا راض کیا
اے عشق ! کیا تونے گھرانوں کو تباہ
پیروں کو خزف اور جوانوں کو تباہ
دیکھا ہے سدا سلا متی میں تری
قوموں کو ذلیل، خاندانوں کو تباہ