اسی کے درد سے ملتے ہیں سلسلے جاں کے اسی کے نام لگا دو ملال جو بھی ہو احمد فراز
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 4، 2021 #81 اسی کے درد سے ملتے ہیں سلسلے جاں کے اسی کے نام لگا دو ملال جو بھی ہو احمد فراز
شمشاد لائبریرین جون 4، 2021 #82 آج رخصت ہو گیا دنیا سے اک بیمار غم درد ایسا دل میں اٹھا جان لے کر ہی گیا واصف دہلوی
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #83 آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دے تتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر شکیب جلالی
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #84 اگرچہ پھول یہ اپنے لیے خریدے ہیں کوئی جو پوچھے تو کہہ دوں گا اس نے بھیجے ہیں افتخار نسیم
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #85 آگ میں پھول کھلے ہیں ،یہ سنا تھا لیکن آج۔ شاداب گلابوں نے جلایا ہم کو اظہاراللہ اظہار
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #86 اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہے ماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے شاعر: منور رانا
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #87 اے میری ماں مجھے ہر پل رہے تمہارا خیال تم ہی سے صبح مری میری شام تم سے ہے
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #88 اسے خبر ہی نہیں کیا ہے انتظار کا دکھ میں اس کے پاس کبھی دیر سے گیا ہی نہیں آیت دہلوی
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #89 آنکھوں کو انتظار کا دے کر ہنر چلا گیا چاہا تھا ایک شخص کو جانے کدھر چلا گیا جون ایلیاء
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #90 آج بھی اس کا انتظار کرتے کرتے دن بیتے انا پرست لوگ ہیں مرضی سے یاد کرتے ہیں ندیم بھابھہ
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #91 اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے اب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے فرحت احساس
سیما علی لائبریرین جون 5، 2021 #93 اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے چینی مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں علینا عترت
یاسر شاہ محفلین جون 5، 2021 #94 انگلی_ یار مخالف سے نہ گھبرائیں جناب! یہ تو ہوتی ہے ہمیں تیز چلانے کے لیے
یاسر شاہ محفلین جون 6، 2021 #95 اخلاص کا بھی لطف اٹھا کر تو دیکھیے یوں کار_خیر کیجے کسی کو خبر نہ ہو شاہ
سیما علی لائبریرین جون 6، 2021 #97 یاسر شاہ نے کہا: اشراق سے ملی نہ مجھے چاشت سے ملی ایمان کی مٹھاس جو برداشت سے ملی شاہ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت اعلیٰ
یاسر شاہ نے کہا: اشراق سے ملی نہ مجھے چاشت سے ملی ایمان کی مٹھاس جو برداشت سے ملی شاہ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت اعلیٰ
سیما علی لائبریرین جون 14، 2021 #98 اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائ ہیں بستیاں فراق گو رکھپوری
سیما علی لائبریرین جون 14، 2021 #99 اب تو امجد جدائی کے اُس موڑ تک درد کی دھند ہے اور کچھ بھی نہیں جانِ من، اب وہ دن لوٹنے کے نہیں، چھوڑیئے اب وہ قصہ پرانا ہوا امجد اسلام امجد
اب تو امجد جدائی کے اُس موڑ تک درد کی دھند ہے اور کچھ بھی نہیں جانِ من، اب وہ دن لوٹنے کے نہیں، چھوڑیئے اب وہ قصہ پرانا ہوا امجد اسلام امجد
سیما علی لائبریرین جون 14، 2021 #100 اے حضرتِ ناصح ہمیں الزام نہ دیجے اس عمر میں کچھ آپ بھی نادان رہے ہیں قابل اجمیری