اِس اندھیروں کے عہد میں ساغر کیا کرے گا کوئی اُجالوں کو ساغرصدیقی
سیما علی لائبریرین فروری 16، 2021 #61 اِس اندھیروں کے عہد میں ساغر کیا کرے گا کوئی اُجالوں کو ساغرصدیقی
سیما علی لائبریرین فروری 16، 2021 #62 اہل بینش نے بہ حیرت کدہٴ شوخیٴ ناز جوہرِ آئینہ کو طوطیٴ بسمل باندھا
سیما علی لائبریرین فروری 16، 2021 #63 اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم یہ کہاں کا روگ لے آئے تِری محفل سے ہم سیماب اکبرآبادی
سیما علی لائبریرین فروری 16، 2021 #64 اللہ کرے، میرؔ کا جنت میں مکاں ہو مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی ابنِ انشا
لاريب اخلاص لائبریرین فروری 16، 2021 #65 اب آ گیا ہوں تو سوچا صدا لگاتا چلوں کسے خبر یہاں آنا نہ ہو دوبارہ مرا سلیم کوثر
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #66 اس شہر خرابی میں غم عشق کے مارے زندہ ہیں ، یہی بات بڑی بات ہے پیارے کچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غم جاناں کب تک کوئی الجھی ہی زلفوں کو سنوارے حبیب جالب
اس شہر خرابی میں غم عشق کے مارے زندہ ہیں ، یہی بات بڑی بات ہے پیارے کچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غم جاناں کب تک کوئی الجھی ہی زلفوں کو سنوارے حبیب جالب
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #67 آہ وہ ياديں کہ اس ياد کو ہو کر مجبور دل مايوس نے مدت سے بہلا رکھا ہے حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #68 آئے وہ کیوں؟ اِس آنے سے حاصل ہی کیا ہوا چُپ تھوڑی دیر بیٹھے، اُٹھے، گھر چلے گئے امیر مینائی
سیما علی لائبریرین اپریل 8، 2021 #69 انا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن پھر اس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے فرحت عباس شاہ
شمشاد لائبریرین اپریل 8، 2021 #70 آج کی رات وہ آئے ہیں بڑی دیر کے بعد آج کی رات بڑی دیر کے بعد آئی ہے سیف الدین سیف
غلام شبیرخان محفلین مئی 15، 2021 #71 واہ بہت عمدہ انتخاب غلام شبیرخان نے کہا: کوئی دوست مجھے انشاء اللہ خان کی اس غزل کی تشریح کردیگا کہ دل بےدرد کوبیتابیوں نےلوٹ لیا ہمارےقبلہ کووہابیوں نےلوٹ لیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
واہ بہت عمدہ انتخاب غلام شبیرخان نے کہا: کوئی دوست مجھے انشاء اللہ خان کی اس غزل کی تشریح کردیگا کہ دل بےدرد کوبیتابیوں نےلوٹ لیا ہمارےقبلہ کووہابیوں نےلوٹ لیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
شمشاد لائبریرین مئی 15، 2021 #72 ارے او خانہ آباد اتنی خوں ریزی یہ قتالی کہ اک عاشق نہیں کوچہ ترا ویران سونا ہے (ولی اللہ محب)
سیما علی لائبریرین مئی 30، 2021 #73 اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن بھولتا ہی نہیں عالم تیری انگڑائ کا عزیز لکھنوی
سیما علی لائبریرین مئی 30، 2021 #74 آنے کا وعدہ اُن کے نہ آنے کی تھی دلیل آخر کھُلی یہ بات بڑے انتظار پر مست بنارسی
سیما علی لائبریرین مئی 30، 2021 #75 اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم یہ کہاں کا روگ لے آئے تِری محفل سے ہم سیماب اکبرآبادی
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 2، 2021 #76 اے موت تو ہی آ کے قصہ تمام کر دے ہم زندگی کے ہاتھوں قسطوں میں مر رہے ہیں
شمشاد لائبریرین جون 3، 2021 #77 آنسو فلک کی آنکھ سے ٹپکے تمام رات اور صبح تک زمین کا آنچل بھگو گئے ظہیر احمد ظہیر
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 3، 2021 #78 اب کیا ہے جو تیرے پاس آؤں کس مان پہ تجھ کو آزماؤں زخم اب کے تو سامنے سے کھاؤں دشمن سے نہ دوستی بڑھاؤں پروین شاکر
اب کیا ہے جو تیرے پاس آؤں کس مان پہ تجھ کو آزماؤں زخم اب کے تو سامنے سے کھاؤں دشمن سے نہ دوستی بڑھاؤں پروین شاکر
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 3، 2021 #79 اہرام ہے یا کہ شہر میرا انسان ہیں یا حنوط لاشیں سڑکوں پہ رواں ، یہ آدمی ہیں یا نیند میں چل رہی ہیں لاشیں پروین شاکر
اہرام ہے یا کہ شہر میرا انسان ہیں یا حنوط لاشیں سڑکوں پہ رواں ، یہ آدمی ہیں یا نیند میں چل رہی ہیں لاشیں پروین شاکر
شمشاد لائبریرین جون 4، 2021 #80 آئی تھی چند گام اسی بے وفا کے ساتھ پھر عمر بھر کو بھول گئی زندگی ہمیں جاوید کمال رامپوری