ان کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھا اور جب پلٹے قیامت ڈھا گئے
سید شیرازی محفلین مئی 18، 2012 #83 انہوں نے اپنی نظرسے ہی قتل کر ڈالے خدا نے فرش پہ جو بےنقاب بھیجے ہیں
سید شیرازی محفلین مئی 18، 2012 #84 اِک عُمر جو خاموش رہا ہاتھ اُٹھائے دیکھو تو سہی آج وہ کیامانگ رہا ہے
عمر سیف محفلین مئی 20، 2012 #85 ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں میں ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو
سید شیرازی محفلین مئی 20، 2012 #86 اندھیری رات میں جلتےہیں آنسوؤں کےچراغ یہ اور بات ہے اُس شوخ کو خبر نہ ہوئی
سید شیرازی محفلین مئی 20، 2012 #88 آتشِ غم میں قمر جل تو گئے ہیں لیکن وائے قسمت کہ نہیں پہنچے وہ شعلے اُن تک
غ۔ن۔غ محفلین مئی 21، 2012 #90 ایک ہی شکل نظر آتی ہے، جاگے، سوئےتم نے جادُو سا کوئی مجھ پہ چلا رکھا ہے
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #93 ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #94 اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ احمد فراز
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #95 اسے خبر ہی نہیں کیا ہے انتظار کا دکھ میں اس کے پاس کبھی دیر سے گیا ہی نہیں آیت دہلوی
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #96 آنکھوں کو انتظار کا دے کر ہنر چلا گیا چاہا تھا ایک شخص کو جانے کدھر چلا گیا جون ایلیاء
سیما علی لائبریرین جون 12، 2021 #97 اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کے اب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے فرحت احساس
سیما علی لائبریرین مئی 5، 2022 #98 انصاف تیرا دیکھا اے ساقئ میخانہ ہم بیٹھے رہے پیاسے چھلکا کیا پیمانہ
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 17، 2022 #99 اے موت تو ہی آ کے قصہ تمام کر دے ہم زندگی کے ہاتھوں قسطوں میں مر رہے ہیں
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 17، 2022 #100 اپنی تعلیم پر توجہ دو مت پڑو عشق کے عذابوں میں عمر کٹتی ہے ان کی کانٹوں پر پھول رکھتے ہیں جو کتابوں میں
اپنی تعلیم پر توجہ دو مت پڑو عشق کے عذابوں میں عمر کٹتی ہے ان کی کانٹوں پر پھول رکھتے ہیں جو کتابوں میں