القلم تاج نستعلیق ٹیسٹنگ تھریڈ

الف عین

لائبریرین
کل میں نے مصحف اقبال توصیفی کے نئے مجموعے کا نیا بلاگ بنایا اور اس کے ٹمپلیٹ میں القلم تاج نستعلیق کو پہلا نمبر دیا۔ نتیجتاً سارے حروف ٹوٹے ہوئے نظر آ رہے تھے، کہ پڑھنا ہی مشکل تھا چھوٹے فانٹ میں۔ مجبوراً پھر اس کو نکال ہی دیا، اور پہلی ترجیح جمیل اور دوسری ترجیح علوی فانٹ کو دی۔
@نورالدین، باقی تو مشاہدات درست ہیں، لیکن ’ہوئے‘ (یہاں میں ’ئے‘ کو ئ+ے سے لکھ رہا ہوں) میں یہاں ایک ہی کیریکٹر ’ئے‘ سے لکھا گیا ہے، جو سوائے علوی فانٹ کے کسی فانٹ میں درست نہیں آتا، اگر ڈفالٹ فانٹ اور جمیل نستعلیق تھیم میں دیکھ رہے ہوں گے تو یہ ’ئے‘ ن+ے‘ جیسا نظر آئے گا، تاج نستعلیق میں یہ کیریکٹر سرے سے ہے ہی نہیں، اس لئے ونڈوز ڈفالٹ تاہوما میں دکھائی دیتا ہے۔
اسی طرح مداوا کیجئے یا در وا کیجئے میں اگر ’کیجئے‘ سے پہلے وقفہ دیں تو نسبتاً درست دکھائے دے گا۔
 

منا پہلوان

محفلین
محترمی و مکرمی شاکرالقادری صاحب میں ونڈوز 8 میں ان پیج 3ء6 استعمال کررہا ہوں اور زبردست رزلٹ آتا ہے، ابھی چند لمحے قبل میں اعلیٰ حضرت کا کلام لکھ رہا تھا اس میں چمنستانِ عرب لکھا تو وہ چمنستا کی بجائے چنبیلی بن گیا، تو میں نے ابھی اسی مسئلے کی بابت یہاں حاضری دی ہے، آفس 2013 میں بھی یہی مسئلہ ہے
 

منا پہلوان

محفلین
آج ایک نیا مسئلہ سامنے آیا وہ یہ کہ تاج نستعلیق میں ’’پیچھے‘‘ لکھا جائے تو وہ "پیچھو" ہی لکھا جاتا ہے
 
Top