بہت شکریہ ذیشان نصر آپ کے تبصرے پر شکر گزار ہوں ۔۔۔ ۔۔ میں نے لگیچر قوم کے حوالے کرنے تھے سو کر دیئے میں ان ترسیموں پر زیادہ دیر سانپ بن کر نہیں بیٹھ سکتا تھا۔ زیادہ تفصیلات میں نے ریلیز نوٹ میں لکھ دی ہیں وہاں دیکھ لیجئے ۔ اس فانٹ کو محض آزمائس کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔ اگر آپ لوگوں کی جانب سے مثبت اور تعمیری مشورے ملتے رہے تو انشأ اللہ بہتر ہو جائے گا۔ ریلیز کرنا یا نہ کرنا میرا مسئلہ تھا اور جو میں نے مناسب جانا وہ کر دیا۔ رہ گئی یہ بات کہ لوگوں پر برا اثر پڑ رہا ہے تو اب تک صرف دو افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جن پر اس کا برا اثر پڑا ہے۔ میں ان سے معذرت خواہ ہوں اور مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس فانٹ کو استعمال نہ کریں۔ اور جن پر اچھا اثر پڑا ہے وہ استعمال کرتے رہیں میں ان کا خادم ہوں اور ان کے لیے اس کو مزید بہتر کرتا اور ان کی جانب سےنشاندہی کی جانے والی اغلاط کو درست کرتا رہونگا۔ اگر میری زندگی نے وفا کی
محترم شاکر القادری صاحب ۔۔۔!
افسوس کہ آپ نے میری باتوں کا غلط مطلب سمجھ لیا جب کہ میں اپنے مراسلے اس بات کی وضاحت کر گیا تھا کہ میری باتوں کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔۔۔!
خیر جہاں تک بات ہے بُرے اثر کی ۔۔۔۔۔ تو وہ شاید میں پوری طرح سے آپ کو سمجھا نہیں پایا۔۔ میرا مطلب یہ تھا جب آپ نے اپنے فونٹ کی نسبت خطاطی کے اتنے بڑے بزرگ تاج الدین زریں رقم صاحب کی طرف کی ہے اور ان کے طرزِ خطاطی پر مبنی ترسیمہ جات بنائے ہیں ۔۔۔ تو بات یہ ہے کہ اصولا جتنا بڑا نام تاج الدین زریں رقم صاحب کا ہے فونٹ کو بھی خطاطی کے حوالے سے اس پایہ کا ہونا چاہئے تھا۔۔۔ !
اب اسی مثال کو لے لیں کہ اس فونٹ میں لفظ ’’نستعلیق‘‘ جو کہ اتنا اہم اور فونٹ کا نام کا جزو ہے وہ ہی اصولِ خطاطی کے خلاف ہے ۔۔۔ اس میں ت کا جوڑ بڑا اور موٹا لگنا چاہئے نہ کہ چھوٹا۔۔۔ اب مجھے آپ خود ہی بتائیے کہ جب بھی کاتب یا خطاطی کو جاننے والا فونٹ کا نام کو دیکھے گا کہ اس کی نسبت تاج صاحب کی طرف ہے تو ضرور یہ فونٹ بھی زبردست ہو گا مگر جب وہ اس میں لفظ نستعلیق ہی لکھے گا ۔۔۔ تو خود سوچئے اس پر کیا اثر پڑے گا۔۔۔!
اس لئے میں نے آپ کو یہ مخلصانہ مشورہ دیا تھا کہ آپ فونٹ کو ریلیز کرنے سے پہلے کسی ماہر خطاط (بہتر ہے کہ وہ تاج صاحب کا کوئی شاگرد یا ان کی طرز پر لکھنے والا ہو ) سے ترسیمہ جات کی درستگی کروا لیتے ۔۔۔۔ ! مگر پتہ نہیں کیوں آپ میرے اس مخلصانہ مشورے کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں ۔۔۔! آخر میں اس برائی کیا ہے ۔۔۔۔۔؟