شاکرالقادری

لائبریرین
نہایت قابل قدر شاکرالقادری صاحب میں کن الفاظ میں آپ شکریہ ادا کروں کہ میری ایک خواہش کو آپ نے اتنی سرعت سے عملی جامہ پہنایا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور اپنے رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔

میں نے مذکورہ فانٹ میں چند کمیاں نوٹ کی ہیں۔ جو کہ اس فوٹو میں ایک جدول میں دی ہیں۔ امید ہے آپ توجہ فرمائیں گے۔

میں نے اول الذکر اور آخرالذکر دونوں کو ٹھیک کر دیا ہے
اور فل سٹاپ کو شاخت کرنے کے لیے اس کے اوپر ایک بیضہ کا چھوٹا سا نشان بنا دیا ہے اگر یہی فل سٹاپ ہے تو بتایئے گا میں اس نشان زدہ فل سٹاپ کو تبدیل کر دونگا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جیہ !اب فل سٹاپ والا مسئلہ بھی درست ہونا چاہیئے
میں نے انوار سہیلی کے پشتو ترجمہ پر چیک کر لیا ہے
مجھے تو کوئی لفظ بریک ہوتا ہوا نظر نہیں آیا
باقی آپ خود بتا سکتی ہیں
اگر آپ کی نظر میں یہ فائنل ہو چکا ہے تو
ابن سعید ! سے فونٹ سرور میں شامل کرنے کے لیے کہہ سکتی ہیں
 

جیہ

لائبریرین
آپ اتنی زحمت اٹھا رہے ہیں۔ بہت بہت شکریہ۔ میں ڈانلوڈ کرکے آپ کو رپورٹ دیتی ہوں
 

جیہ

لائبریرین
الحمد للہ کہ ہمارے محترم شاکرالقادری کے ذاتی دلچسپی سے القلم سیریز کا پہلا پشتو فانٹ (ان کی 3 دنوں کی شبانہ روز اور انتھک محنت سے) ریلیز ہو چکا ہے۔
میں اس موقع پر محفل کی پشتون برادری اور اپنے طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اللہ ان کو اس کا بہترین صلہ دے آمین
 

جیہ

لائبریرین
ابن سعید بھائی کب تک یہ فونٹ فونٹ سرور پر شامل ہوگا۔

دوسری درخواست یہ ہے کہ اس محفل میں پشتو کے لئے واحد دستیاب فونٹ ٹاہوما ہے جو کہ مجھے بھدا سا لگتا ہے ۔ کیا یہ نیا فونٹ اردو محفل کا حصہ بن سکتا ہے؟
 
ابن سعید بھائی کب تک یہ فونٹ فونٹ سرور پر شامل ہوگا۔
در اصل ہم arifkarim صاحب کے منتظر ہیں کیوں کہ فونٹ سرور میں کوئی فونٹ شامل کرنے سے قبل اس کے کیریکٹرمیپ سپورٹ اور ایک سیمپل ٹیکسٹ کی تصاویر بنائی جاتی ہیں۔ جیسے ہی موصوف اس جانب متوجہ ہوتے ہیں، ہم اس کو شامل کر دیں گے ان شاء اللہ!
دوسری درخواست یہ ہے کہ اس محفل میں پشتو کے لئے واحد دستیاب فونٹ ٹاہوما ہے جو کہ مجھے بھدا سا لگتا ہے ۔ کیا یہ نیا فونٹ اردو محفل کا حصہ بن سکتا ہے؟
ٹھیک ہے بٹیا، جب محفل کے ایڈیٹر میں موجود فونٹ کی فہرست کو کسٹمائز کیا جائے گا تو یہ فونٹ شامل کر دیں گے، یا نبیل بھائی سے کہلوا کر پشتو کے لیے ایک عدد بی بی کوڈ کا بٹن شامل کروا دیں گے تاکہ اس کو ایکسٹرنل سی ایس ایس رول سے اسٹائل کرایا جا سکے۔ :) : ):)
 

عؔلی خان

محفلین
تمام محفلین کی نذر ہے۔ القلم جے آر ایم پشتو فونٹ۔
اس سے پہلے القلم سیریز کے جتنے فونٹ ریلیز ہوئے ان میں پشتو سپورٹ موجود نہ تھی ۔ یہ پہلا فونٹ ہے جس میں آپ پشتو زبان کو بھی بآسانی لکھ سکیں گے۔ یہ فونٹ در اصل اس سے پہلے القلم نبیل فونٹ کے نام سے ریلیز ہو چکا ہے جو رئیسِ اردو محفل نبیل بھائی کے نام سے معنون کیا گیا تھا۔ القلم پیرا موز فونٹ کی ریلیز کے موقع پر جب مجھ سے اردو محفل کی ہر دلعزیز رکن جیہ نے کہا کہ فونٹس میں پشتو سپورٹ بھی شامل ہونا چاہیئے تو میں نے القلم نبیل فونٹ میں پشتو کی سپورٹ ڈالی کیونکہ اسی فونٹ کو میں اپنے ٹیمپلیٹ فونٹ کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔ پشتو سپورٹ مہیا ہو جانے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس اس فونٹ کے پشتو ورزن کو انہی کے نام سے منسوب کروں کی کی تحریک اور تعان سے یہ فونٹ تیار ہوا۔ سو اس ورزن کو القلم جے آر ایم پشتو فونٹ کے نام سے ریلیز کر رہا ہوں
pushto.gif


امید ہے آپ سب کو یہ فونٹ پسند آئے گا۔ اب امید ہے کہ آئندہ القلم سیریز کے تمام فانٹس میں پشتو سپورٹ موجود ہوگی۔ ابن سعید ! سے گزارش ہے کہ اس فانٹ کو اردو فانٹ سرور میں شامل کر لیا جائے :)

ڈاون لوڈ لنک یہ ہے

اگر نمبرز بھی پشتو میں کر دیے جائیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ اگر اس کا پہلے سے ہی اہتمام کر دیا گیا ہے تو فدوی معذرت خواہ ہے۔ شکریہ۔ :)

pashtu_num.gif
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جیہ ! یہاں پشتو نمبرز کی فرمائش بھی موجود ہے۔۔۔۔ ذرا بتائیں تو

اردو ۔۔عربی ۔۔۔ فارسی اور پشتو اعداد کی یونی کوڈ ویلیوز میں کیا کیا فرق ہے
میں عام طور پر اردو کے لیے ۔۔۔ عربی اعداد کی ویلیوز ہی استعمال کرتا ہوں
اگر پشتو اعداد کی ویلیوز مختلف ہوں تو وہ بھی ڈال دوں
 

عؔلی خان

محفلین
جیہ ! یہاں پشتو نمبرز کی فرمائش بھی موجود ہے۔۔۔ ۔ ذرا بتائیں تو

اردو ۔۔عربی ۔۔۔ فارسی اور پشتو اعداد کی یونی کوڈ ویلیوز میں کیا کیا فرق ہے
میں عام طور پر اردو کے لیے ۔۔۔ عربی اعداد کی ویلیوز ہی استعمال کرتا ہوں
اگر پشتو اعداد کی ویلیوز مختلف ہوں تو وہ بھی ڈال دوں

9455582902_f6aa35a952_c.jpg


Unicode U+hex notation

0 -صفر کے لیے U+06F0
1 - ایک کے لیے U+06F1
2 - دو کے لیے U+06F2
3 - تین کے لیے U+06F3
4 - چار کے لیے U+06F4
5 - پانچ کے لیے U+06F5
6 - چھ کے لیے U+06F6
7 - سات کے لیے U+06F7
8 - آٹھ کے لیے U+06F8
9 - نو کے لیے U+06F9
10 - دس کے لیے U+06F1 U+06F0

ذریعہ:
Unicode Code Converter v7.05

ایک مفید کتاب ، یونی کوڈ کنورٹر ،
Unicode Code Converter v7.05
اور افغان ویکی کا لنک بھی آپ کی سہولت کے لیے حاضر ہے۔ آپ کی شراکت کا اور پشتو زبان کی ترقی اور ترویج کےلیے انتہائی گراں قدر خدمات کا بہت بہت شکریہ اور جزاک اللہ۔ :)
 
آخری تدوین:
Top