شاکرالقادری
لائبریرین
آپ کو پی ایم کر دیا ہے
میں نے اول الذکر اور آخرالذکر دونوں کو ٹھیک کر دیا ہےنہایت قابل قدر شاکرالقادری صاحب میں کن الفاظ میں آپ شکریہ ادا کروں کہ میری ایک خواہش کو آپ نے اتنی سرعت سے عملی جامہ پہنایا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور اپنے رحمتوں سے نوازے۔ آمین۔
میں نے مذکورہ فانٹ میں چند کمیاں نوٹ کی ہیں۔ جو کہ اس فوٹو میں ایک جدول میں دی ہیں۔ امید ہے آپ توجہ فرمائیں گے۔
در اصل ہم arifkarim صاحب کے منتظر ہیں کیوں کہ فونٹ سرور میں کوئی فونٹ شامل کرنے سے قبل اس کے کیریکٹرمیپ سپورٹ اور ایک سیمپل ٹیکسٹ کی تصاویر بنائی جاتی ہیں۔ جیسے ہی موصوف اس جانب متوجہ ہوتے ہیں، ہم اس کو شامل کر دیں گے ان شاء اللہ!ابن سعید بھائی کب تک یہ فونٹ فونٹ سرور پر شامل ہوگا۔
ٹھیک ہے بٹیا، جب محفل کے ایڈیٹر میں موجود فونٹ کی فہرست کو کسٹمائز کیا جائے گا تو یہ فونٹ شامل کر دیں گے، یا نبیل بھائی سے کہلوا کر پشتو کے لیے ایک عدد بی بی کوڈ کا بٹن شامل کروا دیں گے تاکہ اس کو ایکسٹرنل سی ایس ایس رول سے اسٹائل کرایا جا سکے۔ : )دوسری درخواست یہ ہے کہ اس محفل میں پشتو کے لئے واحد دستیاب فونٹ ٹاہوما ہے جو کہ مجھے بھدا سا لگتا ہے ۔ کیا یہ نیا فونٹ اردو محفل کا حصہ بن سکتا ہے؟
تمام محفلین کی نذر ہے۔ القلم جے آر ایم پشتو فونٹ۔
اس سے پہلے القلم سیریز کے جتنے فونٹ ریلیز ہوئے ان میں پشتو سپورٹ موجود نہ تھی ۔ یہ پہلا فونٹ ہے جس میں آپ پشتو زبان کو بھی بآسانی لکھ سکیں گے۔ یہ فونٹ در اصل اس سے پہلے القلم نبیل فونٹ کے نام سے ریلیز ہو چکا ہے جو رئیسِ اردو محفل نبیل بھائی کے نام سے معنون کیا گیا تھا۔ القلم پیرا موز فونٹ کی ریلیز کے موقع پر جب مجھ سے اردو محفل کی ہر دلعزیز رکن جیہ نے کہا کہ فونٹس میں پشتو سپورٹ بھی شامل ہونا چاہیئے تو میں نے القلم نبیل فونٹ میں پشتو کی سپورٹ ڈالی کیونکہ اسی فونٹ کو میں اپنے ٹیمپلیٹ فونٹ کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔ پشتو سپورٹ مہیا ہو جانے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس اس فونٹ کے پشتو ورزن کو انہی کے نام سے منسوب کروں کی کی تحریک اور تعان سے یہ فونٹ تیار ہوا۔ سو اس ورزن کو القلم جے آر ایم پشتو فونٹ کے نام سے ریلیز کر رہا ہوں
امید ہے آپ سب کو یہ فونٹ پسند آئے گا۔ اب امید ہے کہ آئندہ القلم سیریز کے تمام فانٹس میں پشتو سپورٹ موجود ہوگی۔ ابن سعید ! سے گزارش ہے کہ اس فانٹ کو اردو فانٹ سرور میں شامل کر لیا جائے
ڈاون لوڈ لنک یہ ہے
جی بالکل اس کا لنک اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہےبہت اچھا فونٹ ہے۔۔
کیا اس فونٹ کا ڈاون لوڈ لنک تبدیلیوں کے بعد اپڈیٹ کردیا گیا ہے؟
جیہ ! یہاں پشتو نمبرز کی فرمائش بھی موجود ہے۔۔۔ ۔ ذرا بتائیں تو
اردو ۔۔عربی ۔۔۔ فارسی اور پشتو اعداد کی یونی کوڈ ویلیوز میں کیا کیا فرق ہے
میں عام طور پر اردو کے لیے ۔۔۔ عربی اعداد کی ویلیوز ہی استعمال کرتا ہوں
اگر پشتو اعداد کی ویلیوز مختلف ہوں تو وہ بھی ڈال دوں