عاجز نواز دوسرا تجھ سا نہیں کوئی رنجور کا انیس ہے ہمدم علیل کا آتش
سیما علی لائبریرین اکتوبر 1، 2021 #61 عاجز نواز دوسرا تجھ سا نہیں کوئی رنجور کا انیس ہے ہمدم علیل کا آتش
سیما علی لائبریرین اکتوبر 1، 2021 #62 قطرے کو گہر کی آبرو دیتا ہے قد سرو کو گل کو رنگ و بو دیتا ہے بیکار تشخص ہے، تصنع بے سود عزت وہی عزت ہے جسے تو دیتا ہے مرزا دبیر
قطرے کو گہر کی آبرو دیتا ہے قد سرو کو گل کو رنگ و بو دیتا ہے بیکار تشخص ہے، تصنع بے سود عزت وہی عزت ہے جسے تو دیتا ہے مرزا دبیر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 1، 2021 #63 دعائے شام و سحر لا الہ الا اللہ یہی ہے زاد سفر لا الہ الا اللہ (ماہر القادری)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2021 #64 قرآں کے سپاروں میں احساں کے اشاروں میں ایماں کے سنواروں میں معصوم پیاروں میں میں نے تمہیں دیکھا ہے میں نے تمہیں دیکھا ہے (مفتی محمود الحسن گنگوہی)
قرآں کے سپاروں میں احساں کے اشاروں میں ایماں کے سنواروں میں معصوم پیاروں میں میں نے تمہیں دیکھا ہے میں نے تمہیں دیکھا ہے (مفتی محمود الحسن گنگوہی)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2021 #65 ظاہر و پوشیدہ است ہر چہ اے خورشید زار مظہر ذات خدا معرفت کردگار (خورشید آراء بیگم)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 2، 2021 #66 حمد و ثنا اسی کی،جس نے جہاں بنایا مٹی میں جان ڈالی آرام جاں بنایا (ڈاکٹر اسداللہ)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 3، 2021 #67 جو حکم کن ہو ، تو پودا زمیں سے پھوٹے گا بڑے خلوص سے میں نے تو بیج بویا ہے منیر احمد جامی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 3، 2021 #68 تری ذات سے مری ذات ہے ترے در پہ سر بہ سجود ہوں مجھے آگہی سے نواز دے مجھے رنگ فقرو نیاز دے
سیما علی لائبریرین اکتوبر 3، 2021 #69 میں خود بھی نہیں اپنی حقیقت کا شناسا گہرا ہے میرے بحرِ خیالات کا پانی
یاسر شاہ محفلین اکتوبر 3، 2021 #70 جب دل ہی لگا بیٹھے ہر ناز اٹھانا ہے سو بار بھی روٹھیں گر سو بار منانا ہے مجذوب رح
یاسر شاہ محفلین اکتوبر 3، 2021 #71 امید نہ بر آنا امید بر آنا ہے اک عرض_مسلسل کا کیا خوب بہاناہے مجذوب رح
یاسر شاہ محفلین اکتوبر 5، 2021 #72 مری ہستی ہے خود شاہد وجود_ ذات_باری کی دلیل ایسی ہے یہ جو عمر بھر رد ہو نہیں سکتی اکبر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 5، 2021 #73 کروں کیسے بیاں رب کی عطا کردہ نوازش کا اسی نے فن میں خود منصب مجھے ممتاز بخشا ہے خیالی دیوتاؤں پر کسی کو فخر ہے تو کیا ؟ غزالی کو محمد مصطفےٰؐ پر ناز بخشا ہے محمد مصطفےٰ غزالی ، پٹنہ
کروں کیسے بیاں رب کی عطا کردہ نوازش کا اسی نے فن میں خود منصب مجھے ممتاز بخشا ہے خیالی دیوتاؤں پر کسی کو فخر ہے تو کیا ؟ غزالی کو محمد مصطفےٰؐ پر ناز بخشا ہے محمد مصطفےٰ غزالی ، پٹنہ
سیما علی لائبریرین اکتوبر 5، 2021 #74 دونوں عالم کا وہ مختار ہے اللّہ اللّہ وہی سرداروں کا سردار ہے اللّہ اللّہ رنگ و بو، غنچہ و گل، برگ و ثمر، شاخ و شجر بانئے رونقِ گلزار ہے اللّہ اللّہ ہاجرہ نور زریاب آکولہ مہاراشٹر انڈیا
دونوں عالم کا وہ مختار ہے اللّہ اللّہ وہی سرداروں کا سردار ہے اللّہ اللّہ رنگ و بو، غنچہ و گل، برگ و ثمر، شاخ و شجر بانئے رونقِ گلزار ہے اللّہ اللّہ ہاجرہ نور زریاب آکولہ مہاراشٹر انڈیا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 6، 2021 #76 یہ مصرع نہیں ہے وظیفہ مرا ہے خدا ہے محبت محبت خدا ہے خمار بارہ بنکوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 6، 2021 #77 سوا تیرے کہاں جائیں کدھر جائیں کسے ڈھونڈیں مدد کرنے کی طاقت بھی ہے تیرے دست قدرت میں سوائے تیرے قیصرؔ وارثی کا کون ہے یا رب بچا لے شر اعدا سے تو رکھ اپنی حفاظت میں قیصر وارثی
سوا تیرے کہاں جائیں کدھر جائیں کسے ڈھونڈیں مدد کرنے کی طاقت بھی ہے تیرے دست قدرت میں سوائے تیرے قیصرؔ وارثی کا کون ہے یا رب بچا لے شر اعدا سے تو رکھ اپنی حفاظت میں قیصر وارثی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 6، 2021 #78 کس منہ سے شکر ہو کرم ذوالجلال کا کوئی حساب ہے بذل ونوال کا اُس کو بھی عشق ہے کسی اچھے جمیل سے مضمون ہے بلیغ یُحبُّ الجمال کا نسیم ہلسوی
کس منہ سے شکر ہو کرم ذوالجلال کا کوئی حساب ہے بذل ونوال کا اُس کو بھی عشق ہے کسی اچھے جمیل سے مضمون ہے بلیغ یُحبُّ الجمال کا نسیم ہلسوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 7، 2021 #79 یا الہی بحقِ ختمِ رسل ﷺ اونچا ایمان کا عَلم فرما ( حفیظ تائب ؒ )
سیما علی لائبریرین اکتوبر 7، 2021 #80 اوپر نیچے تو ہی تو ہے ہر سو، دائیں بائیں یا رب تیری چاہت تک نہ پہنچیں مل کے ستر مائیں یا رب ڈاکٹر سید عطا المصطفیٰ
اوپر نیچے تو ہی تو ہے ہر سو، دائیں بائیں یا رب تیری چاہت تک نہ پہنچیں مل کے ستر مائیں یا رب ڈاکٹر سید عطا المصطفیٰ