چھوٹاغالبؔ
لائبریرین
اللہ بخشے چھوٹا غالبؔ مرحوم اکثر کہا کرتے تھے
دنیا میں دو ہی آدمی باذوق ہیں چھوٹے
ایک میں خود ہوں ایک محمد بلال اعظم ہے
اس جوانِ رعنا نے اردو محفل پر اپنی آمد کے تھوڑے ہی عرصے بعد ہزار مراسلوں کو کھڈے لائن لگا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
اردو محفل پر اگر دو نام پوچھے جائیں مجھ سے تو (ایک بڑوں میں سے اور ایک چھوٹوں میں سے)
تو میرا انتخاب یقیناً سر الف چاچو اور بلال ہوگا
@محمدبلال اعظم کو بہت بہت مبارک ہو میری طرف سے، اردو محفل کو یہ سنگِ میل عبور کرنے پر
اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی کہ
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں