عبید انصاری بھائی جزاک اللہ
کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ مکتبہ شاملہ مختلف ورژن میں جو کتب موجود ہیں اُن کو ایک میں اکھٹا کر دیا جائے بغیر دوپلیکیٹ کے
پہلے درج ذیل مراسلے کی معذرت کے ساتھ وضاحت:
مکتبہ شاملہ کے مختلف ورژن ہیں۔ 91 جی بی والا ورژن پی ڈی ایف کی سہولت کے ساتھ ہے۔ اس میں سب کتابیں تو نہیں، تقریبا3000 کتابیں پی ڈی ایف اور یونیکوڈ دونوں فارمیٹ میں موجود ہیں۔ بقیہ کتابیں صرف یونیکود فارمیٹ کے ساتھ موجود ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ مکتبہ شاملہ میں پی ڈی ایف کتاب کو یونیکوڈ کتاب کے ساتھ سائیڈ بائے سائیڈ پڑھا جاسکتا ہے۔ آپ یونیکوڈ کتاب کے کسی بھی صفحے پر ہوں، محض ایک کلک سے پی ڈی ایف کتاب کے اسی صفحے پر پہنچ جاتے ہیں۔
جو حضرات پی ڈی ایف کتابیں (ان کے کتابی انداز کی وجہ سے) پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں ان کے لیے یہ خاصے کی چیز ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف کتاب کا ہونا مکتبہ کو مزید reliable بھی بنا دیتا ہے۔
پی ڈی ایف والا ورژن وقت کے ساتھ اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ مکتبۃ المسجد النبوی کے حضرات اسے اپڈیٹ کرتے ہیں۔ جدید ترین ورژن لگ بھگ 110 جی بی (ایکسٹریکشن کے بعد) پر مشتمل ہے۔ اور اس میں کل 12300 کتب جبکہ پی ڈی ایف کے ساتھ 4000 سے زائد کتب ہیں۔
اس وضاحت کے بعد کتب اکٹھی کرنے کا طریقہ عرض ہے۔ درج ذیل فائل سے اتار لیجیے:
مکتبہ شاملہ کے ایک نسخے سے دوسرے نسخے میں کتب امپورٹ کرنے کا طریقہ
 
تقی الحسن

محفلین
پہلے درج ذیل مراسلے کی معذرت کے ساتھ وضاحت:

پی ڈی ایف والا ورژن وقت کے ساتھ اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ مکتبۃ المسجد النبوی کے حضرات اسے اپڈیٹ کرتے ہیں۔ جدید ترین ورژن لگ بھگ 110 جی بی (ایکسٹریکشن کے بعد) پر مشتمل ہے۔ اور اس میں کل 12300 کتب جبکہ پی ڈی ایف کے ساتھ 4000 سے زائد کتب ہیں۔
اس وضاحت کے بعد کتب اکٹھی کرنے کا طریقہ عرض ہے۔ درج ذیل فائل سے اتار لیجیے:
مکتبہ شاملہ کے ایک نسخے سے دوسرے نسخے میں کتب امپورٹ کرنے کا طریقہ
عبید بھائی بہت بہت شکریہ جزاک اللہ
 
تقی الحسن

محفلین
عبید بھائی کمال کی انفارمیشن آپ نے شیئر کی ہے، بہت ہی کام کی اور فائدہ مند
آپ کی اجازت کچھ مزید معلومات حاصل کرتا ہوں
مکتبہ شاملہ میں کسی کتاب کی فہرست کو ہم کیسے کاپی کر سکتے ہیں بمعہ صفحہ ہو سکے تو بہت سے اچھا ہو گا۔
 
تقی الحسن

محفلین
رہنمائی فرمائیں مراسلے کو دوستانہ یا معلوماتی یا عمدہ کیسے مارک کیا جا سکتا ہے ۔

دوسرا کسی نئے دھاگہ کا آغاز کیسے کیا جا سکتا ہے ۔
 
سید عمران

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
رہنمائی فرمائیں مراسلے کو دوستانہ یا معلوماتی یا عمدہ کیسے مارک کیا جا سکتا ہے ۔
جب آپ کے مراسلے پچاس سے زیادہ ہو جائیں گے تو آپ کو یہ سہولت ازخود حاصل ہو جائے گی ۔
دوسرا کسی نئے دھاگہ کا آغاز کیسے کیا جا سکتا ہے ۔
نئے دھاگے کے آغاز کے لیے آپ کو فورم کے متعلقہ زمرے میں جانا پڑے گا وہاں نئی لڑی کے آغاز کا ربط موجود ہوتا ہے۔​
 
شاہ صاحب بہت شکریہ
 
فرقان احمد

محفلین
رہنمائی فرمائیں مراسلے کو دوستانہ یا معلوماتی یا عمدہ کیسے مارک کیا جا سکتا ہے ۔

دوسرا کسی نئے دھاگہ کا آغاز کیسے کیا جا سکتا ہے ۔
اس سہولت کے لیے آپ کو پچاس مراسلات کرنا ہوں گے، تبھی آپ کو درجہ بندی دینے کا اختیار مل پائے گا۔ نئی لڑی یا دھاگے کا آغاز کرنے کے لیے آپ کو ہر زمرہ کھولنے پر دائیں جانب اوپر کی طرف 'نئی لڑی شروع کریں'کے نام سے ایک لنک یا ٹیب ملے گا (خدا جانے اس کو بٹن کہتے ہیں، یا ٹیب) اس پر کلک کرنے سے آپ نئی لڑی یا نئے سلسلے کا آغاز کر سکتے ہیں۔ شکریہ!
 
فرقان بھائی رہنمائی کے لئے شکریہ جزاک اللہ
 
مکتبہ شاملہ میں کسی کتاب کی فہرست کو ہم کیسے کاپی کر سکتے ہیں بمعہ صفحہ ہو سکے تو بہت سے اچھا ہو گا۔
مکتبہ شاملہ میں کتب کے ناموں کی موضوعاتی ترتیب سے بھی کاپی ہوسکتی ہے اور کتاب کی اندرونی فہرست بھی۔ لیکن یہ فہرست صفحہ نمبر کے بغیر ہوگی۔
اگر آپ کتاب کے عنوانات کی فہرست کاپی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کتاب سے مکتبہ شاملہ کی آفیشل مہر ہٹانی ہوگی۔ اس کے بعد آپ "تحرير الكتاب الحالي" کے نام سے جو پنسل کے نشان کا آئیکن ہے اس پر کلک کریں گے تو کتاب کی ایڈیٹنگ کا صفحہ کھل جائے گا۔ اس میں دائیں طرف کتاب کی فہرست پر رائٹ کلک کریں اور "نسخ شجرۃ العناوین کاملۃ" پر کلک کردیں۔ فہرست کاپی ہوجائے گی۔
 
عبید صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو اجر کثیر عطا فرمائے ۔ بہت کچھ آپ سے سیکھنے کو مل رہا ہے۔
اگر آفیشل مہر ہٹانا سے کوئی نقصان یا مسئلہ تو نہیں ہو گا تاکہ اگر اس طرح کی کوئی صورت بناتی ہے تو مدنظر رکھا جائے۔
 
Top