رانا
محفلین
ہمت انکل آپ کی شکایتیں مل رہی ہیں۔ منفی ریٹنگ سے حتی الامکان پرہیز کیا کریں۔جی اور پھر ٹھنڈے ٹھار طریقہ سے منفی ریٹنگز کا انبار لگا دیتے ہیں۔ مجھے آج ہی موصوف کی طرف سے بیسیوں منفی ریٹنگز انتقامی کاروائی کے طورپر تحفتاً مل چکی ہیں ۔ یہ ہے حضور کا ’’ٹھنڈا‘‘ مزاج
یہ پوسٹ تو خیر واقعی غلط تھی۔میری ان سے کوئی لڑائی نہیں۔ انکی مضحکہ خیز پوسٹنگ سے ہے۔ ابھی آپ ہی کے اس دھاگے میں برطانوی خواتین جہادیوں کی اپنے خاوندوں کو چھوڑ کر بچوں اسمیت شام میں جہاد کیلئے شرکت کی خبریں لگانے کی کیا منطق تھی؟
اسپر ایک لطیفہ یاد آگیا:
دوافراد آپس میں لڑ رہے تھے۔ ان میں ایک تیسرا صلح کروانے آ دھمکا۔ لڑنے والوں میں سے ایک بولا:
’’باز آجا ورنہ 36 تے 36 دند کڈ داں گا‘‘
اسپر ثالثی نے حیران ہو کر پوچھا:
’’پر دانت تو 32 ہوتے ہیں‘‘
جسپر پہلے تڑی دینے والا آگ بگولا ہوگیا اور بولا:
’’4 دند تیرے بھی کڈاں گا‘‘
عمر بھائی شائد ہمیں الوداع کہہ رہے تھے۔ جس طرح گھر میں پڑوسن آتی ہے اور دو گھنٹے بیٹھنے کے بعد کہتی ہے اچھا اب چلتی ہوں مجھے بہت ضروری کام نپٹانے ہیں یہ کہہ کر اٹھتی ہے اور ساتھ ہی میزبان خاتون بھی اسے الوداع کہنے اٹھتی ہے کہ شکر ہے جان چھوٹی لیکن پڑوسن کو پھر کوئی بات یاد آجاتی ہے اور اب نئی بات شروع کرکے پھر دھڑام سے بیٹھ جاتی ہے۔ میزبان خاتون کو پھر ساتھ بیٹھنا پڑتا ہے۔ اسی طرح عمر بھائی نے ہمیں الوداع کہا ہوگا لیکن اب سوچ رہے ہوں گے یہ تو پھر بیٹھ گیا۔اب آپ کدھر چل دئے؟
یہ پوسٹ تو میرے بھی اوپر سے گزر گئی۔ شکر ہے یو ٹیوب کی بندش کی وجہ سے میرے پاس ویڈیو چلتی ہی نہیں۔ذاکر ۔۔۔۔ کا اس دھاگے میں کیا لینا دینا؟
اور ہاں بھئی کسی کا نام نہیں بگاڑنا چاہئے قرآنی تعلیم کے خلاف ہے۔ ذاکر نائک جیسے بھی ہیں کچھ لوگ بہرحال ان کی بات کو وقعت دیتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں۔ اس لئے ان کچھ لوگوں کا ہی خیال کرنا چاہئے۔ کوشش کریں اگر مراسلے کی تدوین ممکن ہو تو۔