الوداع اردو محفل

رانا

محفلین
ابھی دیکھا آپ تو کراچی کے ہیں جناب رانا صاحب
ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئیے😊😊😊😊😊
جزاک اللہ ڈھیر ساری دعاؤں کے لئے۔ :)
ہم شہر ہونے کے علاوہ بھی ہم میں آپ میں ایک معمولی سی قدر مشترک یہ ہے کہ آپ بینکنگ سیکٹر سے وابستہ رہی ہیں اور ہم براہ راست تو اس فیلڈ کے نہیں لیکن بطور سافٹ وئیر ڈیویلپر ہماری پہلی جاب ایسی کمپنی میں تھی جس کے کلائنٹس میں اکثر بینک شامل تھے اور اس ناطے ہمیں بھی کئی بینکوں میں انسٹالیشن کے لئے جانا پڑتا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
اکثر بینک شامل تھے اور اس ناطے ہمیں بھی کئی بینکوں میں انسٹالیشن کے لئے جانا پڑتا تھا۔
پھر تو اور خوشی ہوئی یہ جان کر یقنناً آپکا حبیب بینک سے بھی ضرور تعلق رہا ہوگا ۔۔۔کیونکہ ملک کا سب سے بڑا بینک ہے ۔۔۔۔۔اور آپکا کلائنٹ ضرور رہا ہوگا ۔۔۔اس لہحاظ سے پروفیشنل گرائیں ہوگئے۔۔۔
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
پھر تو اور خوشی ہوئی یہ جان کر یقنناً آپکا حبیب بنک سے بھی ضرور تعلق رہا ہوگا ۔۔۔کیونکہ ملک کا سب سے بڑا بینک ہے ۔۔۔۔۔اور آپکا کلائنٹ ضرور رہا ہوگا ۔۔۔اس لہحاظ سے پروفیشنل گرائیں ہوگئے۔۔۔
جی اس سب سے بڑے بینک کا نام ہم نے اپنی پوری جاب میں نہیں سنا:unsure:
امید ہے کہ کلائنٹ تو ضرور رہا ہوگا لیکن ہمیں اس کا علم نہیں۔ اس لئے کہ ہماری کمپنی کے دو شعبے تھے۔ ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر۔ مثلاً کارڈز پرنٹ کرنے کے مشینیں یا بینکنگ سیکٹر میں استعمال ہونے والی دیگر مشینیں ہمارے ہارڈوئیر کے شعبے کی دردسری تھی اس لئے ہمیں خاص ہارڈوئیر سے متعلقہ کلائنٹس کا علم نہیں تھا کہ کون کون ہیں۔ ہم سافٹ وئیر ڈپارٹمنٹ سے متعلق تھے۔ اس لئے سافٹ وئیر سے متعلق جو پروجیکٹس آتے تھے ان کا ہمیں علم ہوتا تھا کہ یہ کس کلائنٹ سے ہیں۔ یا پھر ایسے پروجیکٹس جن میں ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر دونوں شعبوں کی معاونت ہوتی تھی ان میں بھی ہم شامل ہوتے تھے۔ اس لئے کم از کم سافٹ وئیر کی حد تک ہمیں علم ہے کہ کم از کم ان تین چار سالوں میں یہ ہمارے سافٹ وئیر کے کلائنٹس میں نہیں تھا جب تک ہم وہاں تھے۔ البتہ اسٹیٹ بینک، یو بی ایل، فیصل بینک اور دیگر کئی چھوٹے بینکوں سے ہمارے سافٹ وئیر ڈپارٹمنٹ کا واسطہ رہا۔ جن سے واسطے کے دوران کئی دلچسپ واقعات بھی پیش آئے۔ جن میں سے فیصل بینک میں پیش آنے والا واقعہ تو محفل پر بھی شئیر کیا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
جی اس سب سے بڑے بینک کا نام ہم نے اپنی پوری جاب میں نہیں سنا:unsure:
یہ وہی بینک ہے جسکا اشتہا ر بہت مشہور تھا
حبیب بینک میرا بینک
میرا بینک
میرا بینک
میلا بھی تو ہے ۔۔۔۔ ایک چھوٹا سا بچہ بولا کرتا تھا 😊😊😊😊😊
 

رانا

محفلین
یہ وہی بینک ہے جسکا اشتہا ر بہت مشہور تھا
حبیب بینک میرا بینک
میرا بینک
میرا بینک
میلا بھی تو ہے ۔۔۔۔ ایک چھوٹا سا بچہ بولا کرتا تھا 😊😊😊😊😊
سب سے پہلے تو بہت معذرت کہ جلدی میں مراسلہ لکھا تودھیان نہیں دے سکا کہ ہمارا جملہ کچھ اور ہی تاثر دے رہا ہے کہ جیسے ہم نے حبیب بینک کا نام ہی کبھی نہیں سنا :) بہرحال اس کے لئے معذرت۔ اصل میں ہمارا مطلب تھا کہ اس جاب پر کبھی حبیب بینک کا نام نہیں سنا کہ حبیب بینک کیںطرف سے بھی کبھی کال آئی ہو کسی کام کے لئے۔ ہوسکتا ہے حبیب بینک جیسا بڑا بینک سوچتا ہو کہ ان چھوٹی موٹی کمپنیوں کو کیا لفٹ کرانی۔:)
 

رانا

محفلین
یہ وہی بینک ہے جسکا اشتہا ر بہت مشہور تھا
حبیب بینک میرا بینک
میرا بینک
میرا بینک
میلا بھی تو ہے ۔۔۔۔ ایک چھوٹا سا بچہ بولا کرتا تھا 😊😊😊😊😊
یہ اشتہار بڑا پیارا تھا ان کا۔ لیکن خاکسار کو ابھی تک اس میں اکاؤنٹ کھلوانے کا اتفاق نہیں ہوا۔ آپ کا تعلق حبیب بینک سے تھا؟
 

سیما علی

لائبریرین
یہ اشتہار بڑا پیارا تھا ان کا۔ لیکن خاکسار کو ابھی تک اس میں اکاؤنٹ کھلوانے کا اتفاق نہیں ہوا۔ آپ کا تعلق حبیب بینک سے تھا؟
جی ہاں ہمارا تعلق حبیب بینک سے تھا بلکہ ہے !!!پینشن اُسی بینک سے آتی ہے 😊😊😊😊😊
 

رانا

محفلین
جی ہاں ہمارا تعلق حبیب بینک سے تھا بلکہ ہے !!!پینشن اُسی بینک سے آتی ہے 😊😊😊😊😊
بس تو شائد یہ بینک اسی لئے ہمارے ہاتھوں سے بچ گیا ورنہ آج محفل پر کس منہ سے آپکا سامنا کرتے کہ آپ نے دیکھتے ہی کہنا تھا یہ وہی ہے نا جو ہمارے بینک میں آکر ہمیں تڑیاں لگایا کرتا تھا:D
 
Top