الوداع اے اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اب میرے لئے اس محفل میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک ایسی محفل جہاں میرے مذہبی عقیدے، میری مادری زبان، میری نسل اور علاقے کا مذاق اڑایا جائے اس محفل میں آکر میں خود کو اور اذیت نہیں دے سکتی

الوداع الوداع
 
فرحت کیانی

جیہ پلیز ایسا نہیں کریں. یہ بهی دیکهیں کہ آپ کو تکلیف دینے والے کون ہیں اور کتنے ہیں. ہم سب تو ایسے نہیں ہیں نا. جو مذاق اڑاتے یا دل دکهاتے ہیں وہ صرف کسی خاص علاقے یا علاقے کو ٹارگٹ نہیں کرتے . ان کا مسئلہ خود کو روشن خیال اور ہم سب کو دقیانوسی ثابت کرنا ہے. کرتے رہیں.
میں نے یہ بات بہت شدت سے محسوس کی ہے لیکن فضول گوئی کے جواب میں سب کچه تج دینا درست نہیں.
آپ ہم سب کو بہت عزیز ہیں اور ہم سب ایکدوسرے کو بہت عزیز ہیں. آپ کی پوسٹس کے نجانے کتنے خاموش مداحین ہوں گے میری طرح. ہمارے علم میں اضافے کو روکیے نہیں. اور کہیں نہ جائیں پلیز.
 
نایاب

لائبریرین
محترم جیہ بہنا ۔۔۔۔۔۔۔
بزرگوں نے سچ کہا ہے کہ
جن کی فطرت میں ہو ڈسنا وہ ڈسا ہی کرتے ہیں ۔
یہ جو لوگ آپ کے عقائد آپ کے وطن آپ کی نسل آپ کی زبان کا مذاق اڑاتے ہیں
۔ در حقیقت یہ احساس کمتری کے مارے ترس کے قابل مریض ہیں ۔
ان کی باتوں سے دل خراب کیا کرنا ۔۔۔۔۔۔۔ یہ مجبور ہیں اپنی فطرت سے ۔۔۔
میں سو فیصد متفق ہوں محترم فرحت کیانی بٹیا سے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

جیہ پلیز ایسا نہیں کریں. یہ بهی دیکهیں کہ آپ کو تکلیف دینے والے کون ہیں اور کتنے ہیں. ہم سب تو ایسے نہیں ہیں نا. جو مذاق اڑاتے یا دل دکهاتے ہیں وہ صرف کسی خاص علاقے یا علاقے کو ٹارگٹ نہیں کرتے . ان کا مسئلہ خود کو روشن خیال اور ہم سب کو دقیانوسی ثابت کرنا ہے. کرتے رہیں.
میں نے یہ بات بہت شدت سے محسوس کی ہے لیکن فضول گوئی کے جواب میں سب کچه تج دینا درست نہیں.
آپ ہم سب کو بہت عزیز ہیں اور ہم سب ایکدوسرے کو بہت عزیز ہیں. آپ کی پوسٹس کے نجانے کتنے خاموش مداحین ہوں گے میری طرح. ہمارے علم میں اضافے کو روکیے نہیں. اور کہیں نہ جائیں پلیز.
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آپی ؟؟ میں نے تو آپ سے ابھی ابھی خورئی سیکھا ،،، کسے بلاؤں گا خورئی ؟؟ آپی میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں ،،، مگر خورئی ایک انسان کے واسطے باقی ایک ساتھ مسکرانے والوں کا قصور ؟؟
 
arifkarim

معطل
ابن سعید ،،، بھیا اس مسئلے کا حل چاہیئے اور فوراً ،،،، ہر بات کی حد ہوتی ہے مگر کچھ لوگ اپنی حد سے نکل رہے ہیں (عارف کریم صاحب)
فضول بات۔ میں نے اس دھاگے میں صرف اتنا لکھا تھا کہ ریاست سوات کے بعض حکم نامے آجکل کے حالات کے مطابق پر مزاح ہیں اور ساتھ میں اس تاریخی ریاست کا نقشہ پیش کیا تھا جسپر خود جیہ آپی نے ذاتی حملے شروع کر دیا۔ آپ میری اصل پوسٹ خود ہی پڑھ لیں۔ میرے سے پہلے بھی کچھ حکم ناموں کی تصاویر پر دیگر محفلینز پر مزاح کی ریٹنگ دے چکے ہیں۔

اگر ایک تاریخی ریاست کے حکم ناموں کو آج کچھ محفلینز طنزومزاح کی نظر سے دیکھ رہے ہیں تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ جیہ آپی کے تاریخی علاقہ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ میں بھی تاریخ کا ایک طالب علم ہوں اور تمام علاقوں خاص کر برصغیر کی تاریخ سے خاص دلچسپی رکھتا ہوں۔ اور ویسے بھی پاکستان کے شمالی علاقہ جات جو کہ دنیا میں جنت کی تصویر ہیں اور یورپ سے زیادہ خوبصورت ہیں سے مجھے عشق ہے۔ میرے کمپیوٹر کے وال پیپر اس علاقے کے قدرتی حسن سے بھرے پڑے ہیں۔
 
میرے خیال میں آپ کو اصل مشاورت کی ضرورت ہے اب ،،، آپ شائد بھول رہے ہیں کہ سب سے آخری مراسلے میں آپ نے کس بات کا کیسے کر کے ذکر کیا جو انتہائی بیہودہ اور بکواس ترین سوچ کے زمرے میں آتی ہے ،، محترم آپ کی سنجیدہ بات سے زیادہ آپ کے مزاح کا معیار آپ کی ذات کا عکاس ہوتا ہے ،،، سنجیدگی میں تو فلسلفہ کوئی کہیں سے بھی رسید کر ہانک سکتا ہے ،،،، !!! وال پیپر اپنے واس سنبھال کے رکھیئے ان پر کسی کو اعتراض نہیں !!!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
عارف کریم آپ کی پاکستان اور اس کے مذہبی، معاشی اور معاشرتی حالات سے دلچسپی آپ کی پوسٹس سے عیاں ہوتی ہے. آپ ماشاءاللہ عمر کے اس دور میں ہیں کہ جہاں انسان ہمت و جذبے سے مالا مال ہوتا ہے اور کچه بهی کر دکها سکتا ہے. کبهی سوچا کہ پاکستان میں رہ کر حالات کو درست کرنے کی کوشش کریں؟
 
اور حیرت ہے کہ اس سارے سیاق میں اس گھناؤنی بات کا ذکر بھی نہیں ،،،، یعنی آپ کو احساس بھی نہیں کہ اس مزاق کی حیثیت کیا ہے ؟؟؟
 
درست۔ اس مراسلہ کو میں نے حذف کر دیا ہے۔
 
آپی مجھے بات کرنے دو بس خاموشی اختیار کرو یہ باتیں ان صاحب کو سمجھ آنی ہوتیں تو پیار سے بہت بار ان کےگوش گزاری گئی ہے !!!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
درست۔ اس مراسلہ کو میں نے حذف کر دیا ہے۔
بھائی میرے ایک انسان نہیں آپ کی ان لا پروائیوں سے کتنے ٹوٹے ہیں ،،،، آپ کی بات ہی ٹوک سے شروع ہوتی ہے ،،،،، اسلام کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں آپ کہ مانا نہیں جاتا ،،،،، یہ ہے اسلامی طریق ؟؟؟؟ ،،،، اب اس تنزیہ انداز کے بارے اسلام میں جو حکم ہے میں رسید کروں کہ آپ اس پر بھی باقی زمروں کی طرح حوالاجات سے روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے ؟؟؟
 
arifkarim

معطل
اور حیرت ہے کہ اس سارے سیاق میں اس گھناؤنی بات کا ذکر بھی نہیں ،،،، یعنی آپ کو احساس بھی نہیں کہ اس مزاق کی حیثیت کیا ہے ؟؟؟
وہ مذاق نہیں ایک تلخ حقیقت تھی۔ اور بعض اوقات سچ کڑوا لگتا ہے۔ اسی لئے میں نے اپنا وہ مراسلہ جس پر اعتراض ہوا تھا حذف کر دیا ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
اپنی ننھی سی خورئی کے لیے

ہوا ہے گو تند و تیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
وہ مردِ درویش جس کو حق نے دیے ہیں اندازِ خسروانہ
 
arifkarim

معطل
عارف کریم آپ کی پاکستان اور اس کے مذہبی، معاشی اور معاشرتی حالات سے دلچسپی آپ کی پوسٹس سے عیاں ہوتی ہے. آپ ماشاءاللہ عمر کے اس دور میں ہیں کہ جہاں انسان ہمت و جذبے سے مالا مال ہوتا ہے اور کچه بهی کر دکها سکتا ہے. کبهی سوچا کہ پاکستان میں رہ کر حالات کو درست کرنے کی کوشش کریں؟
میرے پاس تحریک انصاف کی ممبرشپ ہے۔ آئندہ کچھ سالوں میں اگر پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی تو قومی سیاست کا حصہ بنوں گا۔ انشاءاللہ۔ فی الحال تو جگہ جگہ بم دھماکے اور دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔

بھائی میرے ایک انسان نہیں آپ کی ان لا پروائیوں سے کتنے ٹوٹے ہیں ،،،، آپ کی بات ہی ٹوک سے شروع ہوتی ہے ،،،،، اسلام کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں آپ کہ مانا نہیں جاتا ،،،،، یہ ہے اسلامی طریق ؟؟؟؟ ،،،، اب اس تنزیہ انداز کے بارے اسلام میں جو حکم ہے میں رسید کروں کہ آپ اس پر بھی باقی زمروں کی طرح حوالاجات سے روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے ؟؟؟
جی بالکل پیش کریں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ مجھے تنقید برائے تنقید کا بالکل کوئی شوق نہیں۔ اگر آپکی بات وزن ہوا تو میں اپنی اصلاح کر لوں گا۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
وہ مذاق نہیں ایک تلخ حقیقت تھی۔ اور بعض اوقات سچ کڑوا لگتا ہے۔ اسی لئے میں نے اپنا وہ مراسلہ جس پر اعتراض ہوا تھا حذف کر دیا ہے۔
جی جی ،،،،، اور اس کا اس ثقافتی مراسلے سے کیا تعلق تھا ؟؟؟؟ ،،، ہاہ جانتا ہوں یہ بھی آپ کیا فرمانے والے ہیں کہ آپ نے لئیق کے مراسلے کا جواب دیا ،،،،، فرق معلوم ہے لئیق اور آپ کے الفاظ میں کہ وہ بھی درج کروں یہاں ؟؟؟ ۔۔۔ نہیں سمجھ آ رہی الفاظ کی ہیر پھیر تو ایک مثال ہے ،،، مثال تو ادبی ہے بھائی میرے لیکن مجھے اپنے قد کا اندازہ ہے اور تہذیب کا بھی اس لفظ کی مثال دینا چاہوں گا کہ جو لغوی اعتبار برا نہیں مگر ،،،، اس میں اتنی بیہودگی ہے کہ آپ اپنی سگی ماں کے سامنے غلطی سے بھی نہ بول پائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ تو وہ اگر آپ چاہیں تو ذاتی مکالمے میں دے سکتا ہوں ۔۔۔۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بات کہ دینا جو صحیح ہے اور اس میں کیا ججھجک ہے تو وہ لفظ گھر میں سارا دن ہر بات میں استعمال کیا کریں ،،، میں بھی تو دیکھوں سچ کے کتنے پیروکار ہیں آپ ،،، اشارہ کر دوں صاحب ،،، یہ نہ سمجھیں کہ میں ہانک رہا ہوں ،،،، انگریزی میں اسے Mobile کہتے ہیں ،،،، مگر اردو کا ایک ترجمہ ہم مثال کے طور بھی ادا نہیں کر سکتے اسی کی جانب اشارہ ہے !!!!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جی بالکل پیش کریں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ مجھے تنقید برائے تنقید کا بالکل کوئی شوق نہیں۔ اگر آپکی بات وزن ہوا تو میں اپنی اصلاح کر لوں گا۔
اجی جایئے صاحب ،،، جو ساری دنیا کی خبر جانتا ہو ،،، اور ہر بات پر جہاں بھر کے حوالے دے دے ،،، اسلام کا اصل متن جانتا ہو ،،، وہ یہ نہیں جانتا کہ اسلام تنز کے بارے ،، اور کسی کو اس کی خامی کے بارے بتلانے سے متعلق کیا کہتا ہے ؟؟؟ ،،، میاں ! یہ تو کچی کے سبق ہیں ،،، اجازت ہے ڈھونڈ ہی لیں اتنی دیر میں جیسے عموماً وکی کے حوالے کے ڈھیر لگاتے ہیں ۔۔۔۔ میں بھی تو دیکھوں آپ کیا نکال لائیں گے اس مضمون پر !!!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرے پاس تحریک انصاف کی ممبرشپ ہے۔ آئندہ کچھ سالوں میں اگر پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی تو قومی سیاست کا حصہ بنوں گا۔ انشاءاللہ۔ فی الحال تو جگہ جگہ بم دھماکے اور دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔
بہت اچها ارادہ ہے. اگر آپ کے نیک ارادے کی تکمیل یہاں بم دهماکوں اور دہشتگردی کے خاتمے سے مشروط ہے تو کیا ہی اچها ہو کہ آپ اس وقت کا انتظار کریں اور تب تک ہمیں ہمارے حالات کے بگاڑ سے سے آگاہ کرنے سے احتراز فرمائیں. آپ جو بهی کمزوریاں یا کجیاں یہاں پوسٹ کرتے ہیں وہ ہم بہت اچهی طرح جانتے ہیں. ہاں اگر آپ اس سلسلے میں کوئی عملی قدم اٹها سکتے ہیں یا مسائل کا حل تجویز کر سکتے ہیں تو ضرور کریں. ورنہ اس کو بهی بم دهماکوں کے خاتمے تک موخر کر دیں.
 
ابن رضا

لائبریرین
اب میرے لئے اس محفل میں رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک ایسی محفل جہاں میرے مذہبی عقیدے، میری مادری زبان، میری نسل اور علاقے کا مذاق اڑایا جائے اس محفل میں آکر میں خود کو اور اذیت نہیں دے سکتی

الوداع الوداع
والله خود کشی حرام هے میری معزز بہن. جس طرح اس دنیا میں بھی یه سب کچھ هوتاهے تو هم صبرواستقامت کے ساتھ جیتے هیں. اسی طرح یه محفل بھی اسی دنیا کا هی ایک گوشه هے. اپنے حسن اخلاق اور نور ایمانی سے بیابانوں اور ویرانوں کو بھی جنت نظیر بنایا جا سکتا هے. تاهم جن کے دلوں پر مهریں هیں وه یونهی تمسخر اڑاتے رهتے هین ان کو نظرانداز کریں
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top