یارا ہمت بھائی:
بات یہ ہے کہ ایک بار جب محفل میں انٹری کر ہی لی ہے اور اتنا وقت بھی ادھر گذار لیا ہے ،تو اب جانا کیسا۔
مانتا ہوں کہ حالات و واقعات کبھی کبھی انسان کو زچ کردیتے ہیں، لیکن یہی تو زندگی کی رنگینیاں ہیں۔جب تک زندگی ہے تو یہی باتیں ہر جگہ موجود ہونگی۔کسی نکتے کے بارے میں رائے کا اظہار ہوگا تو ہر بندے کی سوچ کے مطابق الگ جواب ملے گا۔
ہاں کبھی کبھی ایسا ضرور ہوتا ہے بندہ کہ طبیعت وہ کیا کہتے ہیں دل بھر جاتا ہے۔تو ایسے میں بندہ چند دن کیلئے یا کچھ وقت کیلئے اووٹنگ ہی کرلے۔
میں جب اپنے آپ کو دیکھتا ہوں ،تو اس وقت بات سمجھ میں آتی ہے کہ انسان پر ہر گذرتے لمحے کے ساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ضروری تو نہیں کہ جو بات چند دن قبل مرغوب و دلچسپ تھیں ،بعد میں بھی ایسا ہی ہو۔لیکن پھر بھی چونکہ زندگی نام ہی اسی کا ہے ،اسلئے گزارا ہی کرنا پڑے گا۔
طبیعت کی اچاٹ جانے پر بات آئے تو کبھی کبھی موبائل فون تک اٹھانے کو دل نہیں کرتا،فیس بک یا اردو محفل سے کنارہ کشی دل چاہتا ہے،لیکن اسکا قطعا یہ مطلب نہیں لینا چاہئے کہ بندہ ان وسائل سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلے۔
اردو محفل پر ہر قسم کی بحثیں ہوتی ہیں ،کبھی اچھی کبھی دل شکنی والی ،لیکن بندہ اپنے آپ کو محدود کرکے بھی محفلین کا درجہ پا سکتا ہے۔
اسلئے میرا مشورہ تو یہی ہے کہ بے شک آپ اردو محفل سے رخصت لے لیں ،خوب لمبے عرصے کیلئے۔تاکہ آپکی طبیعت میں بشاشت آجائے ۔اسکے بعد آپ دوبارہ اردو محفل پر کبھی کبھی اجایا کریں۔وسائل کا مکمل بائیکاٹ کرنے والے خود ہی تنگ دلی محسوس کرتے ہیں۔
میں صرف دو مثالیں آپکے سامنے رکھتا ہوں ۔ایک صاحب ہیں،جنہوں نے فیس بک کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ،آئی ڈی تک ختم کردی۔لیکن اب کیا ہوتا ہے کہ جب بھی اسکا فیس بک پر کوئی کام ہوتا ہے تو دوستوں کو ای میل کرتے ہیں کہ میری طرف سے یہ فیس بک سٹیٹس لگا لو۔اب بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ کسی نا کسی درجے میں فیس بک سے رابطہ بھی ہے اور اسکے استعمال سے کنارہ کشی بھی ۔
اسی طرح ایک دوست نے اردو محفل سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی۔اب عجیب بات یہ ہوئی کہ اسکو ایک کام کے سلسلے میں مدد درپیش ہوئی تو مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے اس فن کا متعلقہ بندہ بتایا ،جو کہ صرف اردو محفل ہی استعمال کرتا تھا ،باقی سوشل میڈیا میں اسکا کوئی اکاونٹ نہ تھا۔
چنانچہ ہوا یہ کہ اردو محفل سے بائیکاٹ کرنے والے دوست نے اردو محفل پر دوبارہ آنے سے انکار کردیا اور یوں اسکا کام ادھورا رہ گیا۔
میں یہ نہیں کہتا کہ شائد کل کلاں آپکو بھی اس صورت ھال کا سامنا کرنا پڑے لیکن یہ ضرور کہونگا کہ آج کل کے زمانے میں ان وسائل کے مکمل بائیکاٹ شائد ممکن نہ ہوسکے۔
اسلئے میرا مشورہ تو یہ ہے کہ آپ مہینوں رخصت پر بے شک چلیں جائیں لیکن اردو محفل اکاونٹ ختم نہ کریں۔کیونکہ بلا شبہ اس محفل نے اردو کیلئے کافی خدمات سرانجام دی ہیں، جنکو دیکھتے ہوئے کم از کم میں اس محفل کی خامیاں بھول جاتا ہوں۔