تعارف الوداع یا اہل محفل

کیا ہوا ہے کیوں جارہے ہیں؟؟

مجھے محسوس ہورہا ہے کہ میرا وقت کچھ اور اچھے کاموں میں لگنا چاہیے۔ اپنے اپ کو ارگنائز کرناچاہیے
فی الحال تو کل میں مدینہ شریف جارہاہوں انشاللہ۔ دعا کیجیے گا۔ اگر کوئی دعا کروانی ہے تو بتادیں
 
ملائکہ

محفلین
مجھے محسوس ہورہا ہے کہ میرا وقت کچھ اور اچھے کاموں میں لگنا چاہیے۔ اپنے اپ کو ارگنائز کرناچاہیے
فی الحال تو کل میں مدینہ شریف جارہاہوں انشاللہ۔ دعا کیجیے گا۔ اگر کوئی دعا کروانی ہے تو بتادیں
جی سب کی بہتری کے لئے دعا کیجئے گا :)
 
فاتح

لائبریرین
اگرچہ پہلے بھی کئی مرتبہ سوچا مگر محفل کی محبت میں عمل نہ ہوسکا۔ اب ٹھان لی ہے کہ اس محفل کو الوداع کہاجائے۔ تمام اہل محفل سے گزارش ہے کہ یہ مرکز توجہ و الفت اب مزید مداخلت جا و بے جا نہیں کرے گا۔

یہاں قریباآٹھ سال گزارنے کے بعد اب اندازہ ہونے لگا ہے کہ جو احباب یہاں موجود ہیں یا تو نوجوان ہیں یا پھر لگتے ہیں۔ لہذا تبادلہ خیال میں رکاوٹ ہے کیونکہ تعدد خیال میں فرق ہے۔

بہرحال میں نے یہاں رہ کر کئی لطف اٹھائے۔ کئی لوگوں سے اچھا تبادلہ خیال ہوا۔ کئی یاد ہیں کئی یاد نہیں۔ سب سے زیادہ مزے دار گفت و شنید جو مجھے یاد ہے وہ محترمہ زرقامفتی سے ہوئی۔یعنی ان کو تنگ کرنے میں بڑا مزا ایا۔ اور بھی کئی لوگ ہیں۔ نام یاد نہیں۔

آپ تمام لوگ خوش رہیں۔ اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں نام پیدا کریں۔ یاد رکھیں کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ پاکستان کے مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس بلکہ لوئر کلاس کے لوگوں کی کامیابی کا ذریعہ تعلیم اور محنت ہے۔ کامیابی سے مراد اس دنیا میں اچھا مقام پیدا کرنا ہے ۔ اصل کامیابی تو بہرحال آخرت میں ہوگی۔

چلو بھئی ہم تو چلے۔ سب خوش رہیں۔البتہ چلنے سے پہلے کوئی اگر کوئی سوال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ ورنہ اللہ حافظ
ہمت علی بھائی، آپ سے تمام اختلافات اور نکتۂ نظر میں جدا گانہ رائے اپنی جگہ لیکن کسی بھی محفل یا ڈسکشن فورم کا مقصد ہی مختلف آرا کے حامل افراد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے تا کہ کسی موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جا سکے۔۔۔ میں آپ سے اپنے کسی رویے یا بات پر معذرت تو بہرحال نہیں کرنے والا لہٰذا اگر آپ نے یہ دھاگا یہ سوچ کر کھولا ہے کہ فاتح معذرت کرے گا تو یہ بات اپنے دل سے نکال دیں اور اگلے پھڈے کے لیے ذرا آستینیں چڑھا کر میدان میں آ جائیں کہ آپ ہی سے تو پھڈا کرتے ہوئے لطف آتا ہے کہ نہ تو روئیں گے اور نہ بد تمیزی کریں گے اور یہ عناصر اکثیریت کے ہاں آج کل عنقا ہیں لہٰذا یہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والی بات چھوڑیں اور مردوں کی طرح مقابلہ کریں :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
ہمت علی بھائی ہمت کرو۔۔۔ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔۔۔ ویسے بھی میں آپ کی جدائی میں یہاں یہ نہیں لکھنا چاہتا کہ
جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں
لہٰذا آپ خود ہی کہیں سے آبِ بقائے دوام لے آئیں ہمت علی عرف ساقی بھائی :rollingonthefloor:
جانے کی باتیں جانے دو ;)
 
شمشاد

لائبریرین
خان صاحب یہ خانوں والی بات نہیں کی آپ نے۔
بھلے ہی پوسٹ نہ کریں، لیکن کبھی کبھار منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے پوسٹ کر بھی دیا کریں۔
 
آپ کے ساتھ میری کبھی نہیں بنی ہمارے نظریات میں بہت اختلاف ہے اختلاف رائے ہر جگہ ہوتا ہے یہ ہی زندگی کا حسن ہے اور اختلاف ہمیشہ نظریات کا ہوتا ہے نظریاتی اختلاف ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا آپس میں کوئی ذاتی اختلاف ہے پھر بھی اگر میری کوئی بات آپ کو بری لگی تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں جہاں رہیں خوش رہیں
ویسے مجھے معلوم ہے آپ محفل کے بغیر نہیں رہ پائیں گے

کوئی معذرت کی بات نہیں
اللہ اپ کو خوش رکھے
 
او ر میں نے ایک بار آپ کو انکل بولا تھا، آپ کو بہت برا لگا
ایم سوری ۔۔

اپ انکل بول سکتی ہیں
پتہ نہیں کیوں اج کل ہر کوئی اسی طرح پکارنا شروع ہوگیا ہے
کچھ دن پہلے مکہ سے ٹیکسی میں بیٹھا تو ڈرائیور نے کہا انکل 30 ریال ہونگے کدائی تک۔ میں نے بیٹھ کر کہا کہ دس تو کٹ گئے انکل کہنے پر۔ بیس ملیں گے۔ پتہ نہیں لوگوں کو کیا ہوگیا ہے ۔ خود قبر میں پاوں لٹکائے بیٹھے ہیں اور دوسروں کو انکل۔
 
ہمت علی بھائی، آپ سے تمام اختلافات اور نکتۂ نظر میں جدا گانہ رائے اپنی جگہ لیکن کسی بھی محفل یا ڈسکشن فورم کا مقصد ہی مختلف آرا کے حامل افراد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے تا کہ کسی موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جا سکے۔۔۔ میں آپ سے اپنے کسی رویے یا بات پر معذرت تو بہرحال نہیں کرنے والا لہٰذا اگر آپ نے یہ دھاگا یہ سوچ کر کھولا ہے کہ فاتح معذرت کرے گا تو یہ بات اپنے دل سے نکال دیں اور اگلے پھڈے کے لیے ذرا آستینیں چڑھا کر میدان میں آ جائیں کہ آپ ہی سے تو پھڈا کرتے ہوئے لطف آتا ہے کہ نہ تو روئیں گے اور نہ بد تمیزی کریں گے اور یہ عناصر اکثیریت کے ہاں آج کل عنقا ہیں لہٰذا یہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والی بات چھوڑیں اور مردوں کی طرح مقابلہ کریں :laughing:

میں نے یہ دھاگہ کم از کم یہ سوچ کر نہیں کھولا کہ فاتح معذرت کرے گا۔ مجھے پتہ ہے نہیں کرے گا
مقصد صرف یہ تھا کہ چلتے چلتے سب لوگوں سے گپ شپ ہوجائے اور تمام ایک خوشگوار تاثر کے ساتھ ہوے۔

میدان چھوڑنا ہمت علی نے نہیں سیکھا۔ مگر میدان بدلنا تو ضروری ہوتاہے وقت کے ساتھ ساتھ
 
فاتح

لائبریرین
پتہ نہیں کیوں اج کل ہر کوئی اسی طرح پکارنا شروع ہوگیا ہے
کچھ دن پہلے مکہ سے ٹیکسی میں بیٹھا تو ڈرائیور نے کہا انکل 30 ریال ہونگے کدائی تک۔ میں نے بیٹھ کر کہا کہ دس تو کٹ گئے انکل کہنے پر۔ بیس ملیں گے۔ پتہ نہیں لوگوں کو کیا ہوگیا ہے ۔ خود قبر میں پاوں لٹکائے بیٹھے ہیں اور دوسروں کو انکل۔
چھوڑیں انکل کیوں غصہ کر رہے ہیں۔۔۔ اس عمر میں غصہ اچھا نہیں ہوتا :laughing:
 
Top