امن، کیا آپ نے محفل کے پچھلے الیکشن کے تھریڈز دیکھے؟ اگر دیکھیں ہیں تو اندازہ ہو جانا چاہیے کہ کس قسم کے الیکشن ہیں۔
آپ مشورہ ضرور دیں۔ لیکن دو ارکان کے بجائے پوری محفل کے الیکشن۔۔؟؟ اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ یا آپ کس طرح اس کو سوچ رہی ہو۔ پھر دیکھتے ہیں کہ کیا جا سکتا ہے۔
جیسا کہ میں نے پہلی پوسٹ میں بھی لکھا ہے کہ محفل میں آجکل کچھ بوریت محسوس ہو رہی تھی۔ تو ذرا ہلا گلا کرنے کے لیے ہی یہ کھیل شروع کیا گیا ہے۔ اور کھیل کو کھیل سمجھ کر ہی کھیلنا چاہیے۔ کیونکہ ہم محفل کو اپنے ملک جیسا بنانے کا بالکل کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
اور بائیکاٹ کیوں؟ اس کی کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے۔ ویسے اگر بائیکاٹ کرنے والے چاہتے ہیں کہ ان کو الیکشن میں کھڑا کیا جائے تو اس بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔