الیکشن 2013، ہلکی پھلکی گپ شپ

الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر سخت حیرت ہوئی
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کے بإعث پہلے سزا دی گئی پھر سزا کالعدم ہوگئی اور وہ الیکشن لڑنے کے اہل قرار پائے
وقاص اکرم بھی اہل قرار پائے حالا نکہ کیمبرج نے اُن کے اے لیول کے سرٹییفیکٹ کی تصدیق نہیں کی اور ایچ ای سی نے بھی اُن کی ڈگری جعلی قرار دی
شہباز شریف کی نادہندگی پر عدالت نے ابتک فیصلہ نہیں دیا تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں
اصغر خان کیس کے مجرم نواز شریف بھی اہل قرار پائے حالانکہ اثاثوں کے بارے میں بھی جھوٹ بول رہے ہیں
پاکستان میں سب چلتا ہے۔۔۔:angel:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چھوڑو جی ساری باتیں۔۔۔ یہاں پنڈی میں ن لیگ نے دونوں سیٹس یعنی صوبائی اور اسمبلی دو بھائیوں کو دی دیں ہیں۔۔ چوڑ والے حلقہ سے۔۔۔:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شریف برادران یا کوئی اور؟
شریف بردران نے دیا ہے۔۔۔ سنا ہے کہ لینڈ مافیا کے بڑے چیتے ہیں۔۔۔ ;)
ویسے حلقہ 49 سے انجم عقیل اعوان کو ٹکٹ دیا ہے۔۔ جو خالص پنجابی لہجے میں کہتا ہے۔۔۔ او جی ساڈا تا ٹکا نئیوں لگا۔۔۔۔ :laughing:
یہاں CDA کے گھپلے میں سات ارب کا الزام ہے اس پر۔۔۔ لیکن وہ کہتا صرف 4ارب ہے یہ۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
بڑا شریف آدمی ہے۔۔۔ ۔بیچارہ۔۔۔ :laugh:
ن لیگ نے اسی شر+آفت کی بدولت دوبارہ بھی اسے سرفراز فرمایا ہے۔۔۔ :skull:
 

محمداحمد

لائبریرین
شریف بردران نے دیا ہے۔۔۔ سنا ہے کہ لینڈ مافیا کے بڑے چیتے ہیں۔۔۔ ;)
ویسے حلقہ 49 سے انجم عقیل اعوان کو ٹکٹ دیا ہے۔۔ جو خالص پنجابی لہجے میں کہتا ہے۔۔۔ او جی ساڈا تا ٹکا نئیوں لگا۔۔۔ ۔ :laughing:
یہاں CDA کے گھپلے میں سات ارب کا الزام ہے اس پر۔۔۔ لیکن وہ کہتا صرف 4ارب ہے یہ۔۔۔ ۔ :rollingonthefloor:
بڑا شریف آدمی ہے۔۔۔ ۔بیچارہ۔۔۔ :laugh:
ن لیگ نے اسی شر+آفت کی بدولت دوبارہ بھی اسے سرفراز فرمایا ہے۔۔۔ :skull:

ویسے یہاں سیاسی جماعتیں بھی کافی مجبور ہیں کہ بغیر پیسے اور بدمعاشی کے انتخاب جیتنے کا تصور ہی نہیں ہے ہمارے ہاں۔
 

باباجی

محفلین
موجودہ عدالتی نظام پہلے ہی مشکوک تھا
اور اب تو پکا ہوگیا ہے کہ ہمارا پورا کا پورا عدالتی نظام بکاؤ اور ناانصافی پر مبنی ہے
عوام کو ڈنکے کی چوٹ پر بیوقوف بناتے ہیں سالے
میرٹ کی دھجیاں کیا پورا میرٹ ہی اڑا کے رکھ دیا
ہور چُوپو سپریم کورٹ والے "چیپ جسٹس" دے کھیتاں دے گّنے :ROFLMAO:
 

زرقا مفتی

محفلین
ن لیگ کی قیادت کا ٹکٹ دینے طریقہ شاید صرف ذاتی پسند یا نا پسند پر محمول ہے
حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں ملوث ہیں ۔ راناثنا اللہ پر جرائم پیشہ اور شدت پسندوں کی سرپرستی کا الزام ہے ۔ ۴۰ عدد لوٹوں کو ٹکٹ دی ہے ۔ کئی حلقوں میں لوٹوں کو وفاداروں پر ترجیح دی گئی ہے۔ لاہور سے اختر رسول کو ٹکٹ ملی ہے جو ق لیگ میں شامل تھے اور سپریم کورٹ حملے میں ملوث تھے۔ پرویز ملک بھی سپریم کورٹ حملے میں ملوث تھے
 

شیزان

لائبریرین
کسی نے روزنامہ دنیا کے کل اور آج کے ہارون الرشید اور حسن نثار کے کالمز پڑھے ہیں۔۔ اگر نہیں تو فورآ سے پیشتر پڑھ لیجئے۔۔۔ یہ دونوں حضرات کپتان صاحب کے پر زور حمایتی ہیں۔
پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کیسے ہوئی۔۔ اس بارے میں معلوماتی کالمز ہیں
 

آبی ٹوکول

محفلین
سندھ میں پی پی اور ایم کیو ایم ہی حکومت بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ پنجاباور مرکز میں نون لیگ ،بلوچستان ہمیشہ کی طرح مرکز کہ ساتھ مخلوط اور سرحد میں پی ٹی آئی کا چانس لگتا ہے کہ حکومت بن جائے نتیجہ وہی نظام وہی ہنگ پارلیمنٹ بشرطیکہ معجزہ نہ ہوجائے ۔۔والسلام
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
منے کو سمجھانا مشکل نہیں ناممکن ہے۔۔۔ :terror:
اب ایسا بھی کیا ہے بلال ؟؟؟

کسی کی تو مان لیا کرو۔ :)
مان لی۔
اب ٹھیک ہے۔
اب میں چلا راکٹ ایکویشن کرنے تاکہ الیکشن کے راکٹ کو درست سمت میں کر سکوں۔
 

عینی شاہ

محفلین
ہاں جی کیا کرنا ہے ادھر جلدی جلدی بتائیں کہیں اور بھی جانا ہے مجھے:rolleyes:
کہیں اپ لوگ اپنی پارٹی کے لیئے ووٹرز تو نہیں اکٹھے کر رہے احمد بھائی :biggrin:
 

محمداحمد

لائبریرین
ہاں جی کیا کرنا ہے ادھر جلدی جلدی بتائیں کہیں اور بھی جانا ہے مجھے:rolleyes:
کہیں اپ لوگ اپنی پارٹی کے لیئے ووٹرز تو نہیں اکٹھے کر رہے احمد بھائی :biggrin:

آپ نے کیا الیکشن کیمپین پر جانا ہے۔

ابھی لوگوں کو جمع تو ہونے دیں پارٹی کا اعلان بھی کر دیں گے۔ :)
 
Top