امريکہ – دوست يا دشمن ؟ کچھ حقائق

527974_407771085941692_951261347_n.jpg

...........................................................................................................................
 
سید ذیشان

محفلین
تو کیا آپ کے خیال میں وہ اس کی تصدیق کرتے؟؟ یہ خبر بنیادی طور پر انصار عباسی کی بریک کی ہوئی ہے اور اس کا سورس بہتر وہی بتا سکتے ہیں بہر کیف میں تو ڈاکٹڑ شریں مزاری کی اس بات پر یقین رکھتا ہوں
purely on humanitarian grounds, let us not stand in the way of the Us soldier and his diaper
Taliban apologists سے آپ اور کیا توقع رکھتے ہیں؟ کوئی independent source ہو تو بات کریں ورنہ تو طالبان کی ویبسائٹس تو بیش بہا ہیں اور ان کی دیو مالائی کہانیاں بھی ان گنت ہیں۔
 
Taliban apologists سے آپ اور کیا توقع رکھتے ہیں؟ کوئی independent source ہو تو بات کریں ورنہ تو طالبان کی ویبسائٹس تو بیش بہا ہیں اور ان کی دیو مالائی کہانیاں بھی ان گنت ہیں۔
اچھا انصار طالبان میں سے ہیں اور ڈاکٹر مزاری بھی؟ اور اس خبر کی تردید آپ اپنے الہام اور امریکی انکشاف کے ہی تحت ہی کر رہے ہیں نا وہی امریکی جو آپ کے خیالات میں ظالم ہیں؟ لیکن غالبا ظالم کی ہر وہ بات جس کی تائید ذاتی الہام کرے وہ درست ہوتی ہے؟ اور پیمپرز سے وہ غالبا چہرے کا پسینہ خشک کرتے ہیں یہ قیاس آرائی کس بنیاد پر ہے، طالبان سورس کی خبر پر؟؟ کیا کہنے یعنی ذاتی خیالات کو کیا خوب رنگ دینے کے ماہر ہیں آپ۔ ویسے لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجئے کہ وہ پیمپر جس سے امریکی چہرے کا پسینہ خشک کرتے ہیں وہ مستعمل ہوتا ہے یا غیر مستعمل
 
سید ذیشان

محفلین
اچھا انصار طالبان میں سے ہیں اور ڈاکٹر مزاری بھی؟ اور اس خبر کی تردید آپ اپنے الہام اور امریکی انکشاف کے ہی تحت ہی کر رہے ہیں نا وہی امریکی جو آپ کے خیالات میں ظالم ہیں؟ لیکن غالبا ظالم کی ہر وہ بات جس کی تائید ذاتی الہام کرے وہ درست ہوتی ہے؟
میری اپنی بھی عقل موجود ہے۔ ان کے ارٹیکل پڑھنے سے سب کچھ کافی عیاں ہو جاتا ہے۔ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کے خیال سے جو انسان امریکہ مخالف ہو تو وہ طالبان کا حامی بھی ہو گا؟ میں دونوں کی مخالفت کرتا ہوں، کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے بڑھ کر ظالم ہیں۔
 
جی وہ ظاہر ہے کہ یہ عقلمندانہ جواب آپ اپنی عقل کی روشنی میں ہی عنایت کر رہے ہیں۔ ویسے طالبان کی یہ نئی ڈیفینیش غالبا آکسفورڈ ڈکشری اپنے اگلے اڈیشن میں ضرور شامل کرے گی اتنی انٹیلیجنٹ جو ہے یہ۔ اور میری کسی بات سے آپ نے یہ نکتہ اخذ کیا کہ
آپ کے خیال سے جو انسان امریکہ مخالف ہو تو وہ طالبان کا حامی بھی ہو گا؟
ذرا وضاحت کریں گے آپ؟
ویسے آپ نے بتایا نہیں اپنی عقل کی روشنی میں کہ امریکی پیمپرز سے اپنے چہرے کا پسینہ پوچھتے ہیں یہ قیاس آرائی کس سورس کی بنیاد پر کی ہے آپ نے؟
 
اگر آپ کا اشارہ امریکہ مخالف کا مطلب طالبان حمایتی والی بات کی طرف ہے تو بھی zeesh کی بات صحیح ہے۔
:)
یک نہ شد دو شد؟ اگر مگر چوں چنانچہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب کیا آپ میری بات کا مطلب مجھ کو ہی سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں؟ زیش امریکاکو ظالم کہتے ہیں میں نے یہ بات کوٹ کر دی اب اس میں طالبان کی معصومیت یا طالبان کا حامی ہونے کا مفہوم کہاں سے در آیا؟ سادہ ہی نثر کو آپ کیوں کلام غالب سمجھنے اور بنانے پر مصر ہیں؟؟
 
سید ذیشان

محفلین
جی وہ ظاہر ہے کہ یہ عقلمندانہ جواب آپ اپنی عقل کی روشنی میں ہی عنایت کر رہے ہیں۔ ویسے طالبان کی یہ نئی ڈیفینیش غالبا آکسفورڈ ڈکشری اپنے اگلے اڈیشن میں ضرور شامل کرے گی اتنی انٹیلیجنٹ جو ہے یہ۔ اور میری کسی بات سے آپ نے یہ نکتہ اخذ کیا کہ
ذرا وضاحت کریں گے آپ؟
Taliban apologist کے معنی ہیں طالبان کے صفائیاں پیش کرنے والا۔ میں نے ان کو طالبان کبھی نہیں کہا۔ پوسٹ دوبارہ پڑھ لیں۔
ویسے آپ نے بتایا نہیں اپنی عقل کی روشنی میں کہ امریکی پیمپرز سے اپنے چہرے کا پسینہ پوچھتے ہیں یہ قیاس آرائی کس سورس کی بنیاد پر کی ہے آپ نے؟
میں نے یہ کہیں پڑھا تھا۔ لیکن بات یہ ہے کہ میری وہ بات ایک parenthetic statement اور possible explanation تھی۔ جبکہ آپ نے وہ بات ایسے کی جیسے یہی حقیقت ہے لیکن کوئی غیر متنازعہ سورس لانے میں ناکام ہو گئے۔
 
ذرا وضاحت کریں گے آپ؟
Taliban apologist کے معنی ہیں طالبان کے صفائیاں پیش کرنے والا۔ میں نے ان کو طالبان بھی نہیں کہا۔ پوسٹ دوبارہ پڑھ لیں۔

میں نے یہ کہیں پڑھا تھا۔ لیکن بات یہ ہے کہ میری وہ بات ایک parenthetic statement اور possible explanation تھی۔ جبکہ آپ نے وہ بات ایسے کی جیسے یہی حقیقت ہے لیکن کوئی غیر متنازعہ سورس لانے میں ناکام ہو گئے۔

جی بالکل آپ کا مفہوم آپ کی بات سے عیاں ہے۔ یہی تو میں بھی جاننا چاہا رہا تھا کہ انصار اور شیریں کو کس طرح آپ نے ایک کالم کی بنیاد پر اس رتبے پر فائز کر دیا۔ غالبا آپ اس معاملے میں کچھ امریکی رویہ اپنا رہے ہیں ،انصار عباسی اردو صحافت کا معتبر نام ہے جو بالکل غیر جاندار ہے آپ صریحا انصار پر الزام عائد کر ہے ہیں اور یہ رویہ مستحسن نہیں ہے، اور ڈاکٹر شیریں مزاری کو دیکھا ہے آپ اگر وہ کہیں افغانستان جائے تو طالبان اس کو اندر کر دیں گے۔
اور میں نے جو بات کی ہے اس کا سورس بیان کر دیا تھا اور ساتھ ہی مزید کہ دیا تھا کہ انصار اس سلسلے میں مزید انفار میش رکھتے ہوں گے لیکن آپ نے فٹافٹ انصار پر کسی بنیاد کے بغیر الزام عائد کر دیا بہر کیف آپ اپنی عقل کی روشنی خوش رہیے
اور رہی دوسری بات تو ایک بات جو کہیں پڑھی تھی اس پر آج تک آپ کا اعتقاد ہے اور پھر Parenthetical Statement جو آپ نے دیا اس کی بھی کسی بنیاد کا کچھ اتہ پتہ سنبھال کر رکھنا تھا نا ۔ اور ویسے possible explanation کے زمرے میں تو یہ بات نہیں آسکتی کہ دنیا میں کیا کہیں پیمپرز منہ خشک کرنے کے بھی کام آتے ہیں، ذرا بتائے تو کہاں، اور کوئی بھی ممکنہ وضاحت کیا محض ہوائی، بے بنیاد بات پر ہوسکتی ہے، ایک کے بعد ایک عقلمندانہ بات آپ کرتے جارہے ہیں۔
 
سیدھی سی بات ہے کہ پوری دنیا میں اگر صرف ایک شخص ایک بات کر رہا ہے اور اس کا بیک گراونڈ بھی مشکوک ہو تو ہم کیسے اعتبار کریں اس کی بات پر۔

ربط
 
سیدھی سی بات ہے کہ پوری دنیا میں اگر صرف ایک شخص ایک بات کر رہا ہے اور اس کا بیک گراونڈ بھی مشکوک ہو تو ہم کیسے اعتبار کریں اس کی بات پر۔
بیک گرونڈ مشکوک ہے لیکن صرف آپ کے نزدیک غالبا آپ کو علم نہیں کہ انصار ایک بہت مثبت شہرت کے حامل صحافی ہیں اور جیسا کہ آپ کے نزدیک ان کی بات معتبر نہیں ویسے ہی آپ کی یہ الزام تراشی میرے نزدیک کوئی وزن نہیں رکھتی۔ و ثانیاً کسی پر بے بنیاد الزام تراشی کے بغیر بھی اس کی بات کو قبول و رد کرنے کے بہتر انداز بھی ہو سکتے ہیں۔
اور جو ربط آپ نے دیا ہے اس کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اس سے اندازہ ہوا کہ آپ کے نزدیک معتبر سورس کے کیا معنی ہیں۔
اس کی ٹیگ لائن ملاحظہ کیجئے
Tags: absorb sweat, amazing, diaper, fun, interesting, Iraq, lol, on sale, sanitary napkins, sanitary towel, U.S. army, U.S. soldiers, weird
October 14th, 2011 admin Posted in Extreme funny stuff

کیا اس سائٹ میں دیا ہوا متن اور دی گئی تصاویر دیکھ کر بھی آپ کو اندازہ نہیں ہوا کہ کہنے والا کہنا کیا چاہ رہا ہے؟؟؟؟
بر ایں عقل و دانش بباید گریست
 
Fawad -

محفلین
مٹی پاؤ حکومتوں کے مابین اختلاف اور اتفاق پر۔۔۔ یہ پوچھا تھا کہ کتنے معصوم اور نہتے پاکستانی بچوں عورتوں اور مردوں کو قتل کیا ہے آپ نے اب تک ڈرون وغیرہ کے نام پر؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

محترم فاتح

ميں واضح کر دوں کہ امريکی حکومت بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے کے درپے ہرگز نہيں ہے۔ میں نے يا بات بارہا کہی ہے کہ دانستہ عام شہريوں کی ہلاکت سے امريکہ کو فوجی، سياسی اور اسٹريجک سطح پر نا تو کوئ فائدہ حاصل ہوتا ہے اور نا ہی يہ طرزعمل ہماری قدروں سے ميل کھاتا ہے۔

آپ يہ چاہتے ہيں کہ میں اس بحث کے ايک پہلو پر توجہ مرکوز رکھوں اور باقی جہتوں کو نظرانداز کر دوں۔ ليکن کسی بھی موضوع پر تعميری اور سہل حاصل گفتگو کے لیے يہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ دونوں جانب کے فريقین کے نقطہ نظر اور حقائق کو سامنے رکھيں تا کہ مسلئے کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ آپ کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں کے ضياع پر اپنے غم و غصے کا اظہار کريں۔ ليکن اس ضمن میں حتمی رائے قائم کرنے سے پہلے آپ کو يہ بات بھی مدنظر رکھنی ہو گی کہ عالمی برادری بشمول امريکی اور پاکستانی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتيجے میں کتنے بے گناہ انسانوں کو بچانا ممکن ہو سکا۔

ذرا تصور کريں کہ وہ تمام دہشت گرد جو پاکستان کے اندر گرفتار يا ہلاک کيے جا چکے ہيں، اگر ان کے خلاف کوئ کاروائ نہ کی جاتی اور وہ آج بھی بلا روک ٹوک پاکستان کے اندر کم سن بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکميل کے ليے خود کش حملہ آور بنانے میں مصروف ہوتے اور پاکستان کے اہم شہروں ميں بغیر کسی روک ٹوک کے دہشت گردی کرنے کے لیے آزاد ہوتے تو اس کے نتيجے ميں کتنے اور معصوم پاکستانی شہری لقمہ اجل بنتے۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ ان دہشت گردوں کو بلا روک ٹوک اپنی کاروائياں جاری رکھنے کی اجازت دينا دانشمندانہ فيصلہ گردانا جا سکتا ہے؟

باوجود اس کے کہ امريکہ اور پاکستان کے مابين بعض معاملات پر بحث اور باہم اہميت سے متعلق طريقہ کار کے حوالے سے نقطہ نظر ميں اختلاف موجود ہے ليکن اس کے باوجود ہم مشترکہ مقاصد کے حصول اور پاکستان سميت خطے کی مجموعی سيکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے ليے مل کر کام کرنے کے ليے پرعزم ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

محمد امین

لائبریرین
امریکہ نے تو سختی سے کہا ہے کہ ہم سلالہ کے واقعے کی معافی نہیں مانگیں گے، پاکستان ماضی کو بھول کر آگے بڑھے۔۔۔کیسی دوستی ہے؟

ڈرون حملوں میں (بالفرض) ایک دہشت گرد کو مارنے کے لیے دس نہتے معصوم شہریوں جن میں خواتین اور بوڑھے بھی ہوں، ان پر اندیکھے انجانے میزائل داغنا دوستی ہے؟

اور پھر یو ایس ایڈ اور این جی اوز (اور فواد) کے ذریعے رائے عامہ ہموار کرنا۔۔۔یہ تو حقیقتاً دوستی ہے۔۔۔

امریکہ سے درخواست ہے کہ ہمارا پیچھا چھوڑ دے۔۔ ہم نے بہت قربانیاں دے دیں "امریکی عوام" کی خاطر۔۔ خدا کے واسطے ہمارے حکمرانوں کی بھیک کی درخواست کو درخورِ اعتنا نہ جانا کرو۔۔

پاکستان افغانستان کی ہر طرح سے مدد کرتا رہا ہے۔۔ افغان مہاجرین کو پناہ اور روزگار دینے کی صورت میں ہو یا سیمنٹ برآمد کرنے کی صورت میں۔۔۔ مگر پھر بھی امریکی پٹھو کرزئی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے سے باز نہیں آتا۔۔۔منع کیوں نہیں کرتے اسے ہمارے "دوستو"؟؟؟

کہنے کو تو بہت کچھ ہے مگر اتنا سوچ کر چپ ہوجاتے ہیں کہ میاں فواد تم ایک پروپگینڈسٹ ہو، اپنی خدمات فروخت کرتے ہو، تمہارے ساتھ بھی پیٹ لگا ہوا ہے۔۔۔ مگر اپنے پیٹ اور بہتر مستقبل کی خاطر ہم بھوکے ننگوں کے جذبات سے تو مت کھیلو۔۔۔ تم لوگوں کا تو وہی حساب ہے کہ کسی کو چماٹ مار کر کہو کہ تمہارے منہ پر مچھر بیٹھا ہوا تھا اسے مارا تھا۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
امریکی حکومت و افواج نے اپنے ملک میں تو یہ ظالمانہ و قاتلانہ رویہ اختیار نہیں کیا کہ اگر کسی ایک محلے یا کالونی میں ایک دہشت گرد کو مارنا ہو تو اس پورے محلے یا کالونی پر انتہائی سفاکی اور بے رحمی سے میزائل یا بم داغ دے یا ڈرون سے حملہ کر کے اڑا دے اور اس میں بے گناہ معصوم اور نہتے بچے عورتیں بوڑھے جوان سب کو قتل کر دے اور جشن منائے کہ ہم نے اس ایک فلاں حرامزادے دہشت گرد کو واصل جہنم کر دیا۔
کیا آپ کے پاس ایک بھی ایسی مثال موجود ہے؟
ایک اور سوال۔۔۔ اگر پاکستان کا کوئی مجرم واشنگٹن کے کسی قصبے میں چھپا بیٹھا ہو تو کیا امریکا پاکستانی فوج کو یہ اجازت دے گا کہ وہ واشنگٹن کے اس قصبے کو میزائلوں سے اڑا دے؟؟؟؟؟؟؟؟
ادھر ادھر کی ہانکنے کی بجائے اگر راست سوالات کے جوابات ہاں یا نہیں میں عنایت فرما سکیں تو ممنون ہوں گا۔
 
عسکری

معطل
امریکہ میرا میرے باپ کا میرے دادے کا اور میرے بیٹے کا ہی نہیں میرے پوتے کا بھی دشمن ہے اور اگر ان سب میں سے کسی کو امریکہ دوست لگا تو میں اس ست قطع تعلق کر لوں گا چاہے وہ میرا باپ ہو یا بیٹا :bighug:
 
Top