عاطف بٹ
محفلین
فواد صاحب (یقینآ یہ آپ کا اصلی نام نہیں ہے)، آپ کو جن لوگوں نے دیہاڑی پر رکھا ہوا ہے انہیں لگتا ہے کہ آپ بہت کام کے آدمی ہیں اور آپ بھی بے حد خوش ہیں کہ ایک اعلیٰ درجے کی ملازمت ملی ہوئی ہے لیکن آپ کی باتیں پڑھ کر ہنسی آتی ہے کہ آپ تاریخ سے واقف ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی تعلقات اور اس خطے کے معروضی حالات سے مگر بات بات پر اپنے پیسے کھرے کرنے کے لئے لمبی لمبی بحثیں کرتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ سہولت سے بیٹھ کر کچھ عرصہ امریکی مصنفین اور غیرجانبدار صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی لکھی ہوئی کتابیں اور مضامین ہی پڑھ لیں تو شاید آپ کو اندازہ ہوجائے کہ امریکی انتظامیہ کے فیصلوں، افغانستان میں ایک مخصوص واقعے کو بہانہ بنا کر چھیڑی گئی جنگ اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے اندرون امریکہ کیا آراء پائی جاتی ہیں۔ آپ شاید امریکی اخبارات کے وہ صفحات نہیں دیکھتے جن پر امریکی انتظامیہ کے حوالے ہونے والے مظاہروں اور احتجاج کی خبریں اور تصویریں شائع ہوتی ہیں اور نہ ہی آپ کو آج تک امریکہ میں وہ پوڈکاسٹس سننے کا اتفاق ہوا ہوگا جن پر غیرجانبدار تجزیے پیش کیے جاتے ہیں۔ آپ یقینآ ایسے تجزیے اور کالم پڑھنے سے بھی گریز ہی برتتے ہوں گے جن سے آپ کی رائے میں کوئی سدھار یا پختگی پیدا ہونے کا امکان ہوگا۔
بحث برائے بحث تو پانی میں مدہانی والی بات ہے۔ یہ گِھسے پِٹے جملے، خودساختہ حقائق اور پاکستانی عوام کو جھانسہ دینے کے لئے بنائی گئی ویڈیوز کا سہارا لینا چھوڑیں اور اگر واقعی آپ بحث کرنا چاہتے ہیں تو کچھ پڑھ لکھ کر میدان میں آئیے پھر دیکھتے ہیں کس کے بتاشے زیادہ گول ہیں!
والسلام