جناب فاروق سرور صاحب احادیث کو آپ مانتے نہیں اور اب پتہ چلا ہے کہ قرآن بھی صرف آپ کے اپنے خیالات کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے چلیں خیر ویسے اب یہ بتائیں کہ آپ نے اس تھریڈ کی ابتدا جس رپورٹ سے ہوئی تھی وہ پڑھی اور یہ تصاویر آپ نے دیکھیں اورشاید ابو غریب جیل اور گوانتانامو بے جیل کے بارے میں بھی آپ کچھ جانتے ہوں گئے صرف ان چیزوں کو دیکھ کر اب امریکا کے لیے بھی کوئی تالی بان ہی کی طرح کا موزوں نام تجویز فرمائیں گئے آپ۔
یہ ایک مسلمہ نکتہ ہے کہ جب لوگوںکے پاس منطقی جواز اور جواب ختم ہو جاتے ہیں تو وہ فوراً کردار کشی پر اتر آتے ہیں۔ بھائی میں ایک معمولی آدمی ہوں۔ اور ایک طالب علم۔ قران اللہ تعالی کا کلام ہے جو اس کے رسول نے پیش کیا - لیکن بہت سے اپنے جذبات کی رو میں اس کو ماننے سے صاف انکار کردیتے ہیں۔ وہ اس لئے کہ یہ کتاب مکمل انصاف پر مبنی ہے۔ اپ ایک قوم کے ساتھ ایک اصول اور دوسری قوم کے ساتھ دوسرا اصول نہیں رکھ سکتے۔ امریکہ نے آج تک پاکستان پر حملہ نہیںکیا، لیکن تالی بانوں نے کیا۔ ان تالی بانوںنے کھلے عام پاکستانیوں کو قتل کیا۔ خود کش حملے کئے۔ سوات میں قتل و غارت کیا ، اور لڑکیوںکے اسکول تباہ و برباد کئے اور یہ سب ان لوگوں نے اسلام کے نام پر کیا۔ جی؟
آپ ان تالی بانون کے ساتھ ہیں، آپ کے لئے اچھا یے ۔ آپ قاتلوں کو دہشت گردوں کو فساد پھیلانے والوں کی صرف اس لئے مدد کرتے ہیں اور ان سے اس لئے پیار کرتے ہیں کیوں کہ وہ "اسلام" کا نام لیتے ہیں؟ صاحب ان کی دہشت گردیوں، قتل و غارت گری کا جو ان لوگوں نے معصوم پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگ کمائی ہے۔ اس کا اسلام سے دور دور تک واسطہ نہیں۔ آپ ان کے نظریات سے اتنے متفق ہیں کہ جن کسی کا ان تالی بانوں سے اختلاف ہے آپ ان سے لڑ جانا چاہتے ہیں- کردار کشی کرنا چاہتے ہین؟ گویا نظریاتی اختلاف کی سزا موت؟ جاہے جسمانی یا کردار کی؟
صرف اس لئے کسی کی مخالفت کرنا کہ وہ ایک دوسری قوم سے ہے جب کہ دوسری قوم نے پاکستان کے ساتھ کوئی ظلم نہیں کیا ایک مناسب طرز عمل کس طور ہے؟ جبکہ تالی بانوں کے حملے کراچی سے سوات تک جاری ہیں۔ بے تحاشا معصوم پاکستانی ان کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔ آپ کے پیسے سے بنے ہوئے لڑکیوںکے اسکول تباہ کئے جاچکے ہیں۔ خواتیں کے ساتھ زبردستی ایک عام بات ہے۔ مواصلاتی نظام تباہ کیا جاتا رہا ہے، جو آپ کے پیسے سے بنا تھا۔ پھر بھی ان "اسلامی تالی بانوں " کی حمایت ؟ چہ معنی دارد؟
یہ دہرا طرز عمل اور معیار کیوں؟ کیا مسلمان کو یہ زیب دیتا ہے؟
[ayah]5:8[/ayah] [arabic]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُونُواْ قَوَّامِينَ لِلّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلاَ يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَى أَلاَّ تَعْدِلُواْ اعْدِلُواْ هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُواْ اللّهَ إِنَّ اللّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ [/arabic]
اے ایمان والو! اﷲ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی (بھی) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم (اس سے) عدل نہ کرو۔ عدل کیا کرو (کہ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے، اور اﷲ سے ڈرا کرو، بیشک اﷲ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہے
سخت ظنز:
جب بھی کوئی جرم کرتا ہے تو احباب کا نکتہ نظر یہ ہو تا ہے۔
۔ اس کو اس کے تناظر میں دیکھئے تو یہ کوئی جرم نہیں ہے۔
۔ ان "مسلمانوں " کا "اسلام " کمزور تھا - ان کو کچھ معلوم نہ تھا۔
صاحب اگر ان کا اسلام اتنا کمزور تھا تو آپ اس کی مذمت کیوںنہیںکرتے؟ صاف صاف کیوںنہیں کہتے کہ یہ لوگ غدار ہیں؟