فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکی سفیرکاسندھ میں۵۰ میگاواٹ متبادل توانائی منصوبے کے معاہدے پر دستخط
اسلام آباد ( ۴ستمبر ۲۰۱۳ء)___ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے آج اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (اوپیک) کی جانب سےسفائر ونڈ پاور کمپنی کوجمپیر سندھ میں گورو-کیٹی بندر کی ونڈ کوریڈور میں۵۰ میگاواٹ بجلی کے منصوبے کیلئے دس سالہ۹۵ ملین ڈالر قرضےکےمعاہدے پر دستخط کردیئے۔ سفائر ونڈ پاور کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم عبداللہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔
رچرڈ اولسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آلودگی سے پاک قابل اعتماد بجلی کسی بھی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نا صرف پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں اضافے بشمول متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کی کاوشوں کے اعانت کے حوالے سے اوپیک کے عزم کی عکاسی کرتا ہےبلکہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کے عزم کا اظہار ہے۔
اوپیک کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الزبتھ لٹل فیلڈ نے آج واشنگٹن میں گفتگو کے دوران کہا کہ سفائر ونڈ پاور پراجیکٹ پاکستان کو ملک میں متبادل توانائی کے شعبے میں موجود وسیع مواقعوں سے فوائد اٹھانے اور بجلی کے بڑھتے ہوئے خسارے کو پورا کرنے کےقابل بنا دیگا۔ ہمیں سفائر اور جنرل الیکٹرک کے ساتھ اشتراک اور منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر خوشی ہے۔
پاکستان کے جنوب مشرق میں واقع گوو-کیٹی بندر ونڈ کوریڈورمیں ۵۰ میگاواٹ پن بجلی کے اس پلانٹ میں ۳۳ جنرل الیکٹرک (جی ای) ٹربائنز استعمال ہونگے اور یہ ۱۳۳گیگاواٹ گھنٹے سالانہ بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ سفائر پن بجلی منصوبے میں نصب جی ای ٹربائنز امریکہ اور پاکستان کے پاکستان میں مہنگے ایندھن سے بجلی کی پیداور پر انحصار کی بجائے متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے مشتراکہ اہداف کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔یو ایس نیشنل رینوایبل انرجی لیبارٹری اور یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے کئے گئے جائزے کے مطابق پاکستان میں ۱۳۲،۰۰۰ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہےجو کہ ۲۰۱۰ تک لگ بھگ دنیا بھر میں پن بجلی کی پیداوار کے برابر ہے۔
اوپیک نے ۱۹۷۵ سے اب تک پاکستان میں ۱۲۳ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اس وقت پاکستان میں اسکےتوانائی، صحت عامہ، چھوٹے سے درمیانی سطح کے کاروباروں میں مالیاتی خدمات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں ۱۴ فعال منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی مالیت لگ بھگ ۳۰۰ ملین ڈالر ہے۔
اوپیک امریکی حکومت کا ترقیاتی مالیاتی ادارہ ہے۔یہ نجی سرمایہ کاری کو استعمال کر کے اہم ترقیاتی مسائل کے حل میں مدد دیتا ہے، سرمایہ کاروں کو رقم ، گارنٹی، سیاسی عدم استحکام تحفظ اور نجی مساوی سرمایہ کاری منصوبوں کی اعانت کرتا ہے۔ ۱۹۷۱ میں اسکے قیام کے بعد سے اوپیک اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے اور امریکی ٹیکس دہندگان کی کوئی رقم اس پر خرچ نہیں ہوتی۔اوپیک کی خدمات نئے اور پھیلتے ہوئے کاروباروں کیلئے ۱۵۰ سے زائدممالک میں دستیاب ہیں
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg