امریکہ کے نام!

محسن حجازی

محفلین
امریکی جس دھڑلے سے ججوں کی بحالی سے متعلق مذاکرات میں گھس کر ہمارے قومی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ان کے لیے آخری تنبیہ ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں اور اپنے عظیم طاقت ہونے کے زعم میں مزید بے وقوفیوں سے پرہیز کریں۔ پاکستان کے حالات اور لوگوں کا مزاج اس نہج پر نہیں کہ مزید مداخلت پر خاموش رہا جا سکے اگر مزید دبانے کی کوشش کی گئی تو خونی انقلاب آئے گا جو قطعی طور پر امریکہ کے خلاف جائے گا۔ میرا خیال ہے کہ Digital Reach Out کے کوئی نہ کوئی اہلکار یہیں موجود ہوں گے یہ پیغام خاص طور پر ان کے لیے ہے۔

باؤچر کے بارے میں خبر
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/05/080511_nawaz_boucher_si.shtml
اور نواز شریف کا بی بی سی کو انٹرویو
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/05/080511_nawaz_interview.shtml
نواز شریف کا دباؤ قبول کرنے سے انکار
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100405042&Issue=NP_LHE&Date=20080512

جنرل حمید گل کے نوازشریف کی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں:
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100405280&Issue=NP_LHE&Date=20080512

پاکستان کا طبقہ اشرافیہ لذات و عیش و عشرت کا عادی ہے جو کل آبادی کا چند فیصد بھی نہیں عام آدمی پہلے ہی ہنگامی حالات سے گزر رہا ہے اور اس کی زندگی پر جنگ و جدل سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا لہذا گر فوج کشی کا شوق ہے تو تشریف لائیے پنجاب کے میدان، بولان کی وادیاں اور سندھ کے صحرا سب آپ ہی کی تجہیز و تکفین کے منتظر ہیں ہمارے پاس بہت جگہ ہے لہذا آپ ہمیں جنگ سے مت ڈرائیے۔ بلی کو بھی مجبور کر دیا جائے تو وہ آنکھیں نوچ لیتی ہے۔ آپ کی روس کے خلاف جنگ ہم ہی لوگوں نے لڑی تھی، ہمارے ہی نوجوانوں نے جانیں دی تھیں وہ بادامی آنکھوں والے ہمارے ہی جوان تھے جو روسی ٹینکوں کے آگے لیٹ جایا کرتے تھے کہ آپ کہ ہاں یہ جرات رندانہ مفقود ہے آپ کو اس علاقے کا کچھ تجربہ نہیں نہ آپ اس علاقے میں پہلے آئے ہیں اور یہ بات افغانستان میں آپ کے قیام سے ثابت بھی ہوتی ہے۔ اگر چہ آپ 1998 کے بعد سے Plan 2015 پر عمل پیرا ہیں جس کے تحت پاکستان کی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم ہے، لیکن آپ کو کامیابی نہیں ہوگی۔
بہرطور، امریکی سفیر نے کراچی میں بھی فرمایا کہ امدادکے باوجود امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے تو یہ فرمائیے کہ آپ کے تھنک ٹینک کیا کر رہے ہیں؟ وہ آپ کو وجہ نہیں بتاتے؟ کیا ایسا تو نہیں کہ آپ کا تمام نظام اندر سے دیمک زدہ ہے کہ آپ کے سفیر اظہر من الشمس باتوں پر بھی کندھے اچکاتے حیرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں؟

شاید میرے مراسلے کو تلف یا مدون کر دیا جائے سو تلخ نوائی کے لیے ناظمین سے پیشگی معذرت۔
 

محسن حجازی

محفلین
اس بارے میں مزید:
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100405182&Issue=NP_LHE&Date=20080512

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100405179&Issue=NP_LHE&Date=20080512

امریکی حکام اگر ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ کر اپنی fragile economy کو کچھ وقت دے لیں تو وہ ان کے لیے بھی اور عالمی امن کے لیے بھی بہتر ہوگا۔ مجھے حیرت ہے کہ امریکی عوام یہ نہیں سوچتے کہ ان کی جیبوں سے پیسہ نکال کر پوری پوری ریاستیں پالی جا رہی ہیں بمع فوج و حکمران؟ افغانستان اور عراق کی مثال سامنے ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی آپ کو کیونکر یہ خطرہ ہے کہ آپ کے مراسلات کو حذف یا مدون کر دیا جائے گا۔ آپ نے بہت اچھا لکھا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
وہ۔۔۔ وہ۔۔۔ میں میڈیا پر لگنے والی پابندیوں سے ڈرا ہوا ہوں۔:(
کچھ پتہ چلا شمشاد بھائی؟ انصار عباسی کی رپورٹ آئی ہے کہ آئندہ دس روز کے اندر پھر سے میڈیا پر کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ زرداری صاحب مکمل طور پر جنرل صاحب کی جیب میں ہیں اور جنرل صاحب کس کی جیب میں یہ تو سب کو معلوم ہے۔
اصل میں آج صبح مجھے بہت شدید مایوسی اور توہین کا احساس ہوا آپ خود بتائیے رچرڈ باؤچر کا کیا کام تھا وہاں لندن میں؟
دوسری ایک بات اور یہ کہ سپریم کورٹ میں چالیس ہزار مقدمات زیر التوا تھے جسٹس افتخار چوہدری نے صرف دو سال کی مدت میں تیس ہزار مقدمات نمٹا دیئے۔ دیگر ساڑھے سات ہزارسے زیادہ سوموٹو ایکشن ان کے علاوہ ہیں جن میں سٹیل مل، چک شہزاد میں فارم ہاؤسز اور مری میں جنگلات کی کٹائی جسے معاملات بھی شامل ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ سوال کبھی نہیں رہا تھا کہ پیپلز پارٹی میڈیا کے خلاف اقدامات کرے گی یا نہیں، بلکہ سوال یہ تھا کہ ایسا کب ہوگا۔ میرے مطابق پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے رحمان ملک کے جو چیتھڑے اڑائے ہیں اس کے بعد جیو کو حکومت کی جانب سے کیپیٹل ٹاک اور میرے مطابق کے بارے میں بے چینی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ بے چینی کچھ بڑھتی ہی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کا اصل روپ بھی سامنے آتا جائے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ شاہد مسعود اور رحمان ملک میں بھی ٹاکرا ہوا ہے کیا؟ زرداری کو تو میں جانتا ہوں کہ شاہد مسعود کے انٹرویو میں کافی متکبرانہ انداز میں گفتگو کی انہوں نے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاہد مسعود کی رحمان ملک سے براہ راست بات نہیں ہوئی بلکہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کچھ تاریخی حقائق کی روشنی میں رحمان ملک کے سیاسی منظر نامے میں کردار پر تفصیل سے خیال کا اظہار کیا ہے اور ان کے شرکاء گفتگو رؤف کلاسرہ نے بھی اس سلسلے میں اچھی معلومات فراہم کی ہیں۔
 

اعجاز

محفلین
شاہد مسعود نے بتایا تھا کہ رحمان ملک سے اسکی بات ہوئی اور ان صاحب نے فرمایا کہ 'میں ہی اسٹبلشمنٹ ہوں'
کبیر واسطی کا کہنا ہے کہ رحمان ملک پیپلز پارٹی کو باہر سے تحفہ ہے۔ جسکے بارے میں شاہد مسعود نے کہا کہ شاید انہیں رمزی یوسف وغیرہ کا پھل مل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی آگے آگے دیکھیئے کیا ہوتا ہے۔ جج تو بحال نہیں ہوں گے جیسا کہ میں پہلے بھی لکھا تھا، اب نواز شریف کے استغفے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔

پی پی پی اور مشرف کی تو موجاں ہی موجاں۔
 

زینب

محفلین
یہ محسن اب کیوں اپ اتنے طلملائے ہوئے ہیں یہ امریکہ نے پاکستانی معاملات میں ٹانگ پہلی بار تو نہیں آڑائی نا۔ہر بار ہی بنا بلائے آگھستے ہیں تھوڑا سا انتظار کریں جلدی ہی انشاللہ ایک اور روس وجود میں انے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکہ کی چالیں چاہے جیسی بھی ہوں۔۔۔اللہ فرماتا ہے"اور میں سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہوں" اپ بے فکر رہیں امریکہ کسی بھی طرح چھوٹے گا نہیں بھگتے گا جلدی ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
لیکن زینب اس دفعہ تو حد ہی ہو گئی ہے۔ اب امریکی پلان پورا ہو گیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کو حکومت سے ہٹانا تھا۔
 

اظہرالحق

محفلین
یار مجھے گرین کارڈ چاہیے اب ۔ ۔۔
بھئی جب حکومت ہی امریکہ کی ہے ۔ ۔ تو گرین کارڈ تو ملنا ہی چاہیے نا!!!!
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
اللہ ہی سب سے بہترین منصوبہ ساز ہے اور ہمیں اپنے خالق پر پورا یقین ہے کہ وہ ان سب کے منصوبے خاک میں ملا دینگے ان شاء اللہ
جب اللہ تعالٰی نے خود اپنی تخلیق کی خصوصیات اپنی ہی پاک کتاب میں بیان فرمائی ہے کہ کفار کبھی بھی مؤمنوں کو دوست نہیں ہو سکتے تو پھر ؟
لیکن یہ تو ہم اپنے ہی اعمال کی سزا بھگت رہے ہیں رب کعبہ کی قسم اب بھی اس جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی کفر اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی سامنے ٹھہرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
مگر کمزوری ہم ہی میں ہے آپ صرف اس فورم پر ہی دیکھیئے کہ کفر کے کتنے چیلے ان کی وکالت کر رہے ہیں صرف اور صرف چند ڈالروں کے عوض اپنے ایمان بھی بھیجنے پر تیار ہیں اتنی مضبوطی سے سٹیٹ دیپارٹمنمٹ اور اتنے معصومانہ انداز سے یہود و نصاری کی بڑھائی بیان کرتے ہیں کہ اتنا مسلمان اپنے حقیقی مذہب کا بھی بیان نہیں کر سکتے یہ تو چھوٹی سطح کی بات ہے یہی ان کے پہنچ میں ہے اور اگر اس سے باہر دیکھیں تو تمھیں مشرف ، کرزئی ، الف ، م ، ن ج نظر آئیں گے

اللہ اکبر کبیرا
 

نبیل

تکنیکی معاون
بالکل ٹھیک کہہ رہے واجد، جیش اور لشکر جیسی تنظیمیں ہماری بداعمالیوں کی ہی سزا ہیں، اور اسی فورم پر ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان دہشت گرد تنظیموں کے جہادی پراپگینڈے کو صحیفہ آسمانی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔
 

جیا راؤ

محفلین
"جہاد" کا جو مطلب آجکل لیا جا رہا ہے وہ درست نہ ہو مگر جہاد کی فرضیت اور اہمیت کا کلی کیا جزوی طور پر بھی انکار نہیں کیا جا سکتا !
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
نبیل بھائی میں تو آپ کا بڑا احترام کرتا ہوں لیکن پتہ نہیں آپ اس طرح کیوں کرتے ہیں ؟
نبیل میرے سمجھ میں تو یہ بات نہیں آ رہی ہے کہ کہ آپ کو جیش محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا جتنی بھی کفر کے خلاف برسر بیکار تنظیمیں ہیں آپ کو ان سے اتنا زیادہ ( ذاتی ) نفرت کیوں ہے کیا اس نے جرمنی میں اکر آپ کو دکھ پہنچایا ہے ۔
باقی آپ یہاں پر جتنی بھی میری تحریریں ہیں انہیں ایک ہی انگل سے دیکھتے ہیں اور وہ یہ کہ یہ صرف مولانا مسعود اظہر صاحب ( حفظہ اللہ ) کی ایک کاوش ہے کہ اس نے عربی سے اردو کا ترجمعہ کیا ہے اس لیے اپ کو ان تحاریر سے نفرت ہے اور یہ نہیں دیکھتے کہ بیان کس کا ہو رہا ہے قرآن اور حدیث افعال و اقوال نبی و صحابہ و صالحین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن بڑی افسوس کی بات ہے کہ آپ ذاتی رنجس کو دین سے ضرب دیتے ہیں
سخت الفاظ استعمال کرنے کے لیے معذرت چاہتا ہوں کیونکہ آپ میرے ہر پوسٹ پر لشکر اور جیش محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سامنے لے آتے ہیں

اللہ اکبر کبیرا
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ موضوع درجنوں مرتبہ اس فورم پر زیر بحث آچکا ہے، میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر گفتگو کو موضوع پر ہی رکھیں۔
 
Top