دعاگو ہوں کہ بخیر و عافیت منزل مقصود پر پہنچیں۔
حضور آپ پہنچ گئے؟ ہم کو ادھر ادھر سے اطلاع ہوئی کہ حضرت صاحب یاترا پر ہیں۔ بڑے سٹپٹائے کہ پہلے کیوں نہ مل لیے
مگر اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت؟
ادھر فاتح بھیا سے بھی ملاقات طے پائی، شبھ گھڑی کا تعین بھی کر لیا گیا، مگر ہم تھے کہ جا نہ سکے
اس سستی سے ہم کو یقین سا ہو چلا ہے کہ ہم ملک الموت کو بھی صاف جواب دے دیں گے کہ میاں اٹھا نہیں جاتا پھر کبھی سہی!
گرو جی اتنی جلدی تبرک نہ مانگیں ابھی تو ہم پہنچ ہی رہے ہیں۔
چند کرامات ہی دکھانا شروع میں باقی آہستہ آہستہ کہ اتنی جلدی ساری ہضم نہ ہوں گی۔
پہلی کرامت تو یہی ہو گی کہ لاؤ جتنے بھی تمہارے پاس ڈالر ہیں مجھے دے دو میں دُوگنے کر دوں۔
ذرا احتیاط کو شامل حال رکھیے گا ، کہ میں نے سنا ھے دو نیگیٹو ٹکرائیں تو پوزیٹیو چارج بھی ہو جاتا ھے
بھتیجی ! سنا تو غیر تم ہوگا مگر ۔۔۔۔ تم کو کیسے پتا کہ ہم دونوں نیگٹو چارجز ہیں ۔
ذرا احتیاط کو شامل حال رکھیے گا ، کہ میں نے سنا ھے دو نیگیٹو ٹکرائیں تو پوزیٹیو چارج بھی ہو جاتا ھے
احتیاط ہی تو کر رہا ہوں ورنہ چارج کوئی نہ کوئی ضرور لگ جانا ہے۔
بلکل ، محتاط کرنا ہی میرا مقصد تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی لیے تو پیش بندی کے طور پر ہوشیار کر رہا ہوں کہ پیشتر اس کے وہ آپ کے نوٹ دوگنے کرنے کے لیے کہیں، آپ پہلے ہی یہ کرامت دکھا دیں۔
نیویارک کے علاوہ بھی کہیں کا منشور ہے کیا؟