امریکہ یاترا

حضور آپ پہنچ گئے؟ ہم کو ادھر ادھر سے اطلاع ہوئی کہ حضرت صاحب یاترا پر ہیں۔ بڑے سٹپٹائے کہ پہلے کیوں نہ مل لیے :grin:
مگر اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت؟

ادھر فاتح بھیا سے بھی ملاقات طے پائی، شبھ گھڑی کا تعین بھی کر لیا گیا، مگر ہم تھے کہ جا نہ سکے :grin:
اس سستی سے ہم کو یقین سا ہو چلا ہے کہ ہم ملک الموت کو بھی صاف جواب دے دیں گے کہ میاں اٹھا نہیں جاتا پھر کبھی سہی! :grin:

ابھی کہاں پہنچا ہوں محسن ، ابھی تو راستے میں ہوں۔

ملاقاتیں طے پا کر بھی نہ ہو پاتی تھیں تو یہ مقام بھی آ‌گیا کہ طے ہی نہ پا سکیں ;)

فاتح سے بھی نہیں مل سکا ، میں بھی کافی سست رہا۔
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔۔ بلآخر تم کو ہمارے دیدار کا شرف حاصل ہونے ہی والا ہے ۔ ;)
چلو یہاں پہنچو پھر ہم تم کو اپنی کرامات سے نوازیں گے ۔ مگر ساتھ اپنے تبرک لانا مت بھولنا ۔۔۔ کیونکہ اس کے بغیر ہمارا گیان میں جی نہیں‌ لگتا ۔ :hatoff:
 
گرو جی اتنی جلدی تبرک نہ مانگیں ابھی تو ہم پہنچ ہی رہے ہیں۔

چند کرامات ہی دکھانا شروع میں باقی آہستہ آہستہ کہ اتنی جلدی ساری ہضم نہ ہوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی کرامت تو یہی ہو گی کہ لاؤ جتنے بھی تمہارے پاس ڈالر ہیں مجھے دے دو میں دُوگنے کر دوں۔
 

زونی

محفلین
گرو جی اتنی جلدی تبرک نہ مانگیں ابھی تو ہم پہنچ ہی رہے ہیں۔

چند کرامات ہی دکھانا شروع میں باقی آہستہ آہستہ کہ اتنی جلدی ساری ہضم نہ ہوں گی۔






ذرا احتیاط کو شامل حال رکھیے گا ، کہ میں نے سنا ھے دو نیگیٹو ٹکرائیں تو پوزیٹیو چارج بھی ہو جاتا ھے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے تو پیش بندی کے طور پر ہوشیار کر رہا ہوں کہ پیشتر اس کے وہ آپ کے نوٹ دوگنے کرنے کے لیے کہیں، آپ پہلے ہی یہ کرامت دکھا دیں۔
 

خرم

محفلین
اوہ تو پھر تو آپ مستقل قیام کے لئے آرہے ہیں۔ پھر تو زمان و مکان کی قید ہی نہیں۔
 
Top