امر نستعلیق ریلیز!

arifkarim

معطل
نبیل بھائی نے کچھ دن قبل جنگ اخبار کی یونیکوڈ ویبسائیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کسی امر نستعلیق کے استعمال سے متعلق لکھا تھا جسے جنگ اخبار بطور ویب ایمبڈنگ کے استعمال کر رہا ہے۔ تجسس ہوا کہ آخر یہ کیا بلا ہے اور اسکو ویب فانٹ سے عام ٹروٹائپ فانٹ میں کنورٹ کر ڈالا۔ نتیجہ آپکے سامنے ہے:
b388.gif

فانٹ ڈاؤنلوڈ بمع ویب فانٹ و ٹی ٹی ایف فانٹ
نوٹ! اس فانٹ سے متعلق یہاں تفصیلی گفتگو ہو چکی ہے پر اسکو ریلیز پہلی بار کیا جا رہا ہے۔
خالق کا نام: امر فیاض، ادارہ: ESpread Multiplication

We proudly announce an important milestone in Urdu Web Developing which has made it possible for the first time to publish Urdu websites that can be viewed in Nastaleeq font without the need to download and install the font. Now Urdu websites can be viewed in pristine Nastaleeq font on all operating systems and all major browsers without requiring the user to take any extra steps. Till now the web publishers had no option but to use Naskh fonts whereas tradiationaly Nastaleeq has always been the preferred style for publishing Urdu books, magazines and newspapers for centuries. This breakthrough has made it possible for the first time to use the preferred Nastaleeq style for Urdu web publishing. Mr. Abdul-Majid Bhurgri, the pioneer founder of Sindhi Computing has praised this breakthrough in these words: "It is a landmark in Urdu web publishing. Superb."
Here is the demo web page where you can the beauty and functionality of Urdu Amar Nastaleeq font.
https://www.facebook.com/eSpread/posts/337101349728726
 
مدیر کی آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
اردو کی ترویج کی طرف ایک اچھی پیش رفت ہے۔
ویب ایمبیڈنگ کے لیے جو فانٹ استعمال ہوتا ہے کیا وہ سرور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے؟ نیز اس کی کرننگ وغیرہ بھی ویب سکرپٹنگ کے ذریعے سیٹ ہوتی ہے یا فانٹ میں ہی یہ خصوصیت ڈالی جاتی ہے؟
 
دوست

محفلین
گوگل کا بھی تو ایک نستعلیق فانٹ ہے۔ ویب ایمبیڈنگ کے لیے، وہ بھی ڈاؤنلوڈ کریں۔
 
سید ذیشان

محفلین
کونسا فانٹ ہے بھائی؟؟؟؟؟؟؟؟؟ نام اور لنک ہی دے دیں۔

گوگل کا فانٹ نوٹو نستعلیق ہے لیکن ابھی ایلفا ریلیز ہے اور اس میں مسائل ہیں، اس لئے فی الوقت اس کو ویب امبیڈنگ کے لئے استعمال کرنا میرے خیال میں بہتر نہیں ہے
 
سید ذیشان

محفلین
اردو کی ترویج کی طرف ایک اچھی پیش رفت ہے۔
ویب ایمبیڈنگ کے لیے جو فانٹ استعمال ہوتا ہے کیا وہ سرور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے؟ نیز اس کی کرننگ وغیرہ بھی ویب سکرپٹنگ کے ذریعے سیٹ ہوتی ہے یا فانٹ میں ہی یہ خصوصیت ڈالی جاتی ہے؟

جی اپنے سرور پر اپلوڈ کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجودہ سرور کا لنک بھی دے سکتے ہیں۔ کرننگ فانٹ کے اندر ہی ہوتی ہے۔ البتہ لائن ہائیٹ وغیرہ آپ سی ایس ایس کی مدد سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

مثلاً اگر گوگل فانٹ کا استعمال کرنا ہو تو صرف اس سی ایس ایس کا اضافہ کریں اور فانٹ استعمال کریں جو گوگل سرور سے لوڈ ہو گا۔

کوڈ:
@import url(http://fonts.googleapis.com/earlyaccess/notonastaliqurdudraft.css);

font-family: 'Noto Nastaliq Urdu Draft', serif;
 
اوشو

لائبریرین
جزاک اللہ سید ذیشان جی
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ کسی فانٹ کو ویب ایمبیڈنگ میں استعمال کے لیے اس میں کیا تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ کسی فانٹ کو ویب ایمبیڈنگ میں استعمال کے لیے اس میں کیا تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
میری محدود معلومات کے مطابق اسے ویب فانٹ فارمیٹ WOFF میں تبدیل کیا جاتا ہے جسکے بعد یہ ویب ایمبڈنگ کے قابل ہو جاتا ہے۔ ایسا ترسیمہ بنیادوں پر قائم نستعلیق فانٹس کیلئے کرنا بیکار ہے کیونکہ اسکی WOFF فائل کا حجم اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ اس سے بہتر ہے سائٹ پر اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کا آپشن دے دیا جائے۔ ہاں البتہ حرفی نستعلیق و نسخ فانٹس کیلئے ایسا کرنا موذوں ہے :)
http://en.wikipedia.org/wiki/Web_Open_Font_Format
 
سید ذیشان

محفلین
woff فائل فارمیٹ میں کمپریشن ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کا حجم کم ہو جاتا ہے اور کافی سارے جدید براوزر بھی اس کو سپورٹ کرتے ہیں۔ البتہ یہ ضروری نہیں کہ woff فارمیٹ کو ہی امبیڈ کیا جائے۔ ttf فارمیٹ کو بھی امبیڈ کیا جا سکتا ہے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے سرور پر فانٹ فائل (ttf,woff) اپلوڈ کر دیں۔ اور درج ذیل کوڈ کو اپنے سی ایس ایس فائل میں شامل کر دیں۔

مثال کے طور پر اگر میں نفیس نسخ استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ تو اسکا کوڈ یہ ہو گا:
کوڈ:
    @font-face {
     
  font-family: nafees-naskh-regular;
         src: url('../fonts/nafees-web-naskh-regular.woff') format('woff');
       src: url('../fonts/nafees-web-naskh-regular.ttf') format('truetype');

        font-weight: normal;
        font-style: normal;
    }

اور اس کو استعمال کرنے کے لئے یہ کوڈ ہے:
کوڈ:
    font-family: 'nafees-naskh-regular';
 
ttf کی woff میں کنورژن کا طریقہ کار کیا ہے؟
فانٹ کا حجم کم ہونے کے علاوہ بھی کوئی فرق ہے دونوں میں ؟
 
سید ذیشان

محفلین
ttf کی woff میں کنورژن کا طریقہ کار کیا ہے؟
فانٹ کا حجم کم ہونے کے علاوہ بھی کوئی فرق ہے دونوں میں ؟

کنورژن کے لئے آن لائن ٹول استعمال کر سکتے ہیں جو گوگل سرچ کرنے سے مل جائیں گے۔

حجم کے علاوہ کوئی فرق نہیں ہے۔
 
Top