املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

screenshot_23.png
املوک پاکستان میں کچھ دہائیوں سے ہے اس کی کاشت سب سے پہلے چین میں کی گئی اس کے بعد اسے جاپان میں کاشت کیا جانے لگا۔پاکستان میں اس کو جاپان سے درآمد کیا گیا ہے اسی لے اس پھل کو زیادہ تر لوگ جاپانی پھل کہتے ہیں۔یہ موسم سرما کا پھل ہے اور اسے اب پاکستان کے کچھ علاقوں بڑی کامیابی سے کاشت کیا جا رہا ہے۔ان میں کشمیر اور سوات کے علاقے بھی شامل ہیں۔

پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔املوک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی،پروٹین،کیلشیم،فاسفورس،فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔سو گرام پھل میں صرف 80کیلوریز ہوتی ہیں۔
املوک کے طبعی فوائد:
٭ اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
٭بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
٭وزن کی کمی کا سبب ہے۔
٭یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
٭ بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
٭ قبض کو دور کرتا ہے۔
٭ اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔
٭ معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ کونسے املوک ہیں نقیبی صاحب، ہم تو آج تک املوک یا "ملوک" چھوٹے چھوٹے سیاہ سے، بیجوں سے بھرے پھل ہی کو سمجھتے رہے، جس کو کھانے میں لذت کم اور محنت زیادہ ہے۔ :)

Amlok.jpg
 
اے خان

محفلین
یہ کونسے املوک ہیں نقیبی صاحب، ہم تو آج تک املوک یا "ملوک" چھوٹے چھوٹے سیاہ سے، بیجوں سے بھرے پھل ہی کو سمجھتے رہے، جس کو کھانے میں لذت کم اور محنت زیادہ ہے۔ :)

Amlok.jpg
مجھے یہ والے املوک پسند ہے. سردیوں کی لمبی راتوں میں مونگ پھلی اور املوک کا اپنا ایک مزہ ہے. اور یہ جاپانی پھل کھانے سے تو میرے منہ اندر سے خشک سا ہوجاتا ہے.
 
یہ کونسے املوک ہیں نقیبی صاحب، ہم تو آج تک املوک یا "ملوک" چھوٹے چھوٹے سیاہ سے، بیجوں سے بھرے پھل ہی کو سمجھتے رہے، جس کو کھانے میں لذت کم اور محنت زیادہ ہے۔ :)

Amlok.jpg
ہمارے علاقے میں اسے ملوک کہا جاتا ہے، مگر جاپانی پھل کو بھی کچھ علاقوں میں املوک کہا جاتا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
کراچی میں تو اسے جاپانی پھل یا املوک ہی کہتے ہیں۔۔۔
یہ کالا والا پھل بھی نظر آتا ہے مگر اس کا نام آج ہی پتا چلا ہے۔۔۔
کاش کوئی اس کے بھی ’’طبعی‘‘ خواص بتادے۔۔۔
طبی خواص ہم کہیں اور سے معلوم کرلیں گے!!!
 
فرقان احمد

محفلین
اس پھل کو اردو میں غرمالو، فارسی میں خرمالو، پشتو میں پارسیمن کہتے ہیں۔ عام افراد اسے املوک یا جاپانی پھل کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیں۔

Persimmon - Wikipedia
 
ہادیہ

محفلین
یہ کونسے املوک ہیں نقیبی صاحب، ہم تو آج تک املوک یا "ملوک" چھوٹے چھوٹے سیاہ سے، بیجوں سے بھرے پھل ہی کو سمجھتے رہے، جس کو کھانے میں لذت کم اور محنت زیادہ ہے۔ :)

Amlok.jpg
اسے سنگھاڑے کہتے ہیں۔ مگر یہ نہیں معلوم اب یہ پنجابی زبان میں کہتے یا اس کا نام ہی یہ ہے۔۔۔ اور چاپانی پھل کا نام "املوک" یا "ملوک" پہلی بار سنا پڑھا۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اسے سنگھاڑے کہتے ہیں۔ مگر یہ نہیں معلوم اب یہ پنجابی زبان میں کہتے یا اس کا نام ہی یہ ہے۔۔۔ اور چاپانی پھل کا نام "املوک" یا "ملوک" پہلی بار سنا پڑھا۔۔
نہیں سنگھاڑا اور چیز ہے۔ یہ ملوک ہے، اس کا اوپر والا کالا حصہ کھایا جاتا ہے اور اس کے اندر چھوٹے چھوٹے انتہائی سخت بیج ہوتے ہیں۔

سنگھاڑے کا اوپر والا کالا چھلکا سخت ہوتا ہے جسے چھری سے کاٹنا پڑتا ہے اور اندر سفید نرم بیج ہوتا ہے جسے کھایا جاتا ہے، سنگھاڑوں کی تصویر:

Water-Chestnuts-600x600.jpg
 
اسے سنگھاڑے کہتے ہیں۔ مگر یہ نہیں معلوم اب یہ پنجابی زبان میں کہتے یا اس کا نام ہی یہ ہے۔۔۔ اور چاپانی پھل کا نام "املوک" یا "ملوک" پہلی بار سنا پڑھا۔۔
کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟ ہمارے لاہور میں بھی جاپانی پھل کو صرف جاپانی پھل ہی کہتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سوری مجھے تو وہ بھی سنگھاڑے ہی لگے تھے۔۔۔ :(
سنگھاڑے کا موسم بس شروع ہو ہی چکا، آج کل شام کو گھر جاتے ہوئے مجھے اس طرح کی ریڑھی کی تلاش ہوتی ہے، میں اور میرے تینوں بچے انتہائی شوق سے سنگھاڑے کھاتے ہیں۔ :)
maxresdefault.jpg
 
ہادیہ

محفلین
سوری جس کالے پھل کا پہلے ذکر کیا گیا مجھے اس کا علم نہیں ۔۔۔ لئیق بھائی بہاولپور سائیڈ ایک شہر نماگاؤں سے تعلق ہے میرا۔۔ بہاولپور ضلع ہے ہمارا۔۔۔
 
Top