ہائے یہ کیا بحث چھیڑ دی ظالمو!!!! اس ٹھنڈی گرم تاثیر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو صحیح گھمایا ہوا ہے۔ بہاولپور کے ڈاکٹر یاسین(نیورو سرجن) ہیں۔ میرے آدھے سر میں درد نہیں کم ہوتا ۔۔ امی مجھے وہاں لے گئی ۔۔ ڈاکٹر صاحب نے ٹیسٹ وغیرہ کیے جس میں ایکسرا بھی شامل تھا ۔ بعد میں مجھے یہ بتایا۔۔ آپ کی وینز کا کچھ مسئلہ ہے جب بھی آپ کوئی ایسی چیز کھاتی ہیں جس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے تو درد شروع ہوجاتا ہے۔ اب اس کا صرف یہی حل ہے آپ کوئی بھی ٹھنڈی تاثیر والی چیز نا کھائیں اور پانی بھی فل گرمی میں بھی بوائل پینا ۔۔ جیسے چائے پیتے ہیں اتنا گرم
۔۔ میں نے کہا ڈاکٹر صاحب گرمی میں اتنا گرم پانی کیسے پی سکتے۔ اس نے سیدھا جواب دیا سوری پھر آپ ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔۔
اس کے بعد وہاں تو دوبارہ نہیں گئی مگر امی جان کو ایک بات مل گئی۔ جب بھی سردرد کرتا امی کہتیں کوئی ٹھنڈی چیز کھادی ہونی:ڈی
اب بتائیں بندہ کیا کرے۔۔۔۔۔۔