املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

ہادیہ

محفلین
یہاں بحث جاپانی پھل سے شروع ہو کر براہ راستہ املوک، سنگھاڑوں پر پہنچی تو وہاں اسی راستے سے بیروں تک پہنچی! :)
یہی تو اس "اردو محفل" کا کمال ہے۔ ایک ساتھ کئی موضوعات پر معلومات "بیک وقت" مل جاتی ہیں وہ بھی ایک ہی تھریڈ میں۔
 

ربیع م

محفلین
سنگھاڑے کا موسم بس شروع ہو ہی چکا، آج کل شام کو گھر جاتے ہوئے مجھے اس طرح کی ریڑھی کی تلاش ہوتی ہے، میں اور میرے تینوں بچے انتہائی شوق سے سنگھاڑے کھاتے ہیں۔ :)
maxresdefault.jpg
آپ کے علاقے میں تو یہ بکثرت پایا جاتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کے علاقے میں تو یہ بکثرت پایا جاتا ہے۔
جی ہاں شمالی اور وسطی پنجاب میں یہ بکثرت پایا جاتا ہے دوسرے حصوں کا مجھے علم نہیں۔ پانی کی پیداوار ہے، اور کھپت بھی بہت ہے۔ کھانے والوں سے زیادہ گوالے اس کو پسند کرتے ہیں، اس کو پیس کر اس کا آٹا بنا کر دودھ میں ڈال دیا جاتا ہے اور پھر چاہے جتنا پانی ملا دو، گرم کرنے پر دودھ کے اوپر جھاگ بن جاتی ہے جسے لوگ دودھ کی ملائی (بلائی) سمجھ کر شوق سے نوش فرماتے ہیں! :)
 
آپ بھی تو بہت شوق سے کھاتے ہیں۔۔۔
آپ کو اسے کھا کر جو محسوس ہوتا ہو وہی اس کے خواص ہیں۔۔۔
براہِ مہربانی اسے تحریر فرمائیں!!!
ملوک خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ املوک کی طرح منہ خشک نہیں کرتا، بس اس کے درمیان میں موجود بیج کباب میں ہڈی کی طرح بیزار کر دیتے ہیں۔ بہرحال ان بیجوں کی ایسی موجودگی میں بھی رب تعالی کی کوئی حکمت ہوگی۔ لیکن املوک یا جاپانی پھل یقینا ملوک سے بہت زیادہ خوش ذائقہ ہوتا ہے جب خوب پکا ہوا ہو اور ٹھنڈا ہو۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ملوک کے بارے یہ ایک بلاگ دیکھیے۔

اس میں انٹی آکسیڈنٹ خوبیاں پائی جاتی ہیں یعنی کینسر کے خدشے سے بچاؤ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی اور وٹامن کے بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ منرلز میں آئرن اور زنک (گرم تاثیر شاید اسی وجہ سے ہے)، اور ان کے ساتھ ساتھ کاپر، میگنشیم، مینگانیز، فاسفورس بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں یعنی طاقت ہی طاقت۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
گویا کوئی اشتہار ہے :D
آئرن، زنک اور تانبا (کاپر دھات) تینوں ہی انتہائی طاقت ور منرلز ہیں، کوئی ربع صدی پہلے مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں جاننے کا اتفاق ہوا جو تانبے کا کشتہ بنا کر کھاتا تھا اور "اُستاد تانبا" کے نام سے مشہور تھا۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
بس اس کے درمیان میں موجود بیج کباب میں ہڈی کی طرح بیزار کر دیتے ہیں۔ بہرحال ان بیجوں کی ایسی موجودگی میں بھی رب تعالی کی کوئی حکمت ہوگی۔
چونکہ ملوک کی تاثیر گرم ہوتی ہے، اگر یہ بیج نہ ہوں تو اندیشہ ہے کہ اسے بہت زیادہ مقدار میں کھا لیا جاوے گا؛ شاید یہی حکمت کارفرما ہو۔
 
لال املوک اور کالے املوک کراچی میں اپنے موسم میں عام پائے جاتے ہیں اور جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے لال والے املوک کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا (میری جانب سے:D:D) کیونکہ کبھی کبھار جب والدہ محترمہ بازار سے لال املوک خرید کر لاتی ہیں تو وہ ہفتوں فریج میں پڑے رہتے ہیں۔ کھانے کی کوشش کرتا ہوں مگر اتنا نرم ہوتا ہے کہ عجیب سے کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور کھایا نہیں جاتا اور اگر سخت ہو تو پھر تو واپس فریج میں دھکیل دیتا ہوں۔ ہاں کالے والے املوک کھانے میں بنسبت لال والے کے اچھے لگتے ہیں۔
 

عثمان

محفلین
"تاثیر" سے آپ لوگوں کی کیا مراد ہے؟ کسی پھل یا سبزی کا اثر گرم یا ٹھنڈا کیسے ہوسکتا ہے؟
کسی کو الرجی ہو تو وہ اور چیز ہے۔
 
"تاثیر" سے آپ لوگوں کی کیا مراد ہے؟ کسی پھل یا سبزی کا اثر گرم یا ٹھنڈا کیسے ہوسکتا ہے؟
کسی کو الرجی ہو تو وہ اور چیز ہے۔
تاثیر سے مراد ہے کہ کسی چیز کے کھانے سے انسانی جسم پر ہونے والے اس کے اثرات
پاکستان اور بھارت میں یونانی طب میں سب کھانے کی چیزوں کو ان کے گرم، ٹھنڈا، تر اور خشک کی کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے۔ مثلا بادام گرم تر ہوتے ہیں اور بینگن گرم خشک۔ ان کی بہت سی مثالیں دی جاسکتی ہیں۔
 
Top