راسخ کشمیری
محفلین
محسن حجازی نے کہا:امن ایمان نے کہا:محسن صاحب کیامحبت کی مکمل تعرعف ممکن ہے۔۔؟؟
دعامیرے اللہ تجھ سے میں اک دعا مانگتی ہوں
لوگ مانگتے ہیں تجھ سے اپنی خوشیاں
میں تجھ سے اپنوں کی خوشیاں مانگتی ہوں
میرا دامن رہے خالی کوئی پرواہ نہیں ہے
میں اپنوں کے لیےتو دامن پھیلا سکتی ہوں
میں عام سی لڑکی جس کےپاس صرف حساس دل
کچھ نہیں تو،روتے ہوؤں کےساتھ آنسو بہا سکتی ہوں
میں اپنے لیے اب کچھ بھی مانگنے سے پہلے
تجھ سے اپنے پیاروں کی دلی آرزو مانگتی ہوں
بے شک تو بے حد اور بےحساب دینے والا ہے
اسی آسرے پہ میں دعا کی قبولیت چاہتی ہوں۔
محبت کی تعریف۔۔۔ محبت کوئی نقطہ نہیں کوئی دائرہ نہیں، کوئی مثلث نہیں کہ جس کی کوئی مکمل تعریف ہو۔۔۔ میں نے تو یہی جانا ہے کہ اپنی ہی پرچھائی کے پیچھے انسان بھاگتا ہے۔۔۔ جیسا ہونا چاہتا ہے ویسے سے محبت کرتا ہے۔۔۔ اس کے رنگ میں ڈھلتا ہے۔۔۔ بطور ثبوت: آپ جسے محبت کرتے ہیں، وہ آپ پر اثرانداز ہوتا ہے، آپ سے کی جانے والی محبت آپ کو تبدیل نہیں کرتی۔۔۔
محبت سمندر ہے جس میں ڈوبنے سے حیات ملتی ہے۔
آگ ہے جس میں جلنے سے سکون ملتا ہے