امن ایمان کی باتیں!

لو جی ارے ارے مجھے غصہ نہیں ہونا پلیز امن سے کام لیں سابقہ قیصرانی بھائی یہاں بھی نظر نہیں آ رہے ہر کیف کوئی بات نہیں والد گرامی تو نظر آ ہی گئے ہیں چلیں میں بھی کچھ کمنٹس دے کر چاند تو نہیں البتہ خود لگ جائوں گا کیوں کہ میں کسی چاند سے کم نہیں آپ کے سیارے کو چاند کے علاوہ اور بھی چیزوں کی ضرورت ہے ۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
آپی جی، ایسے لوگوں کو منہ نہیں لگانا چاہیئے۔ ویسے اصل طریقہ یہی تھا آپ پہلے امل کو پی ایم میں منع کرتیں۔ علی اعلان پوسٹ کردینا تو پھر امل کی بھی ریپیوٹ کا مسئلہ بن گیا ہوگا۔ میرا نہیں‌خیال ہی اب اس کا کوئی حل نکلے :(

ویسے آپ کا غصہ بجا ہے۔ شاکر القادری بھائی اور شاکر بھائی کی باتیں بھی بجا ہیں۔ یہ ہم لوگوں‌کی اجتماعی سوچ کا مسئلہ ہے
 

امن ایمان

محفلین
فیضان میں تو آپ کو جانتی بھی نہیں ہوں۔۔تو میں آپ پر کیوں غصہ ہوں گی۔۔۔ :shock:


قیصرانی۔۔>> جی قیصرانی بھائی آپ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔لیکن میں نے بالکل بدتمیزی نہیں کی تھی۔۔۔ بس یہ کہا تھا کہ آپ نے اس ایمیج پر اپنا نام کیوں لکھا۔۔۔اصل میں وہاں کے بہت سارے ممبرز میرے پرانے فورم CoolYar کے ممبرز بھی ہیں۔۔۔تو آپ خود سوچیں کہ ان کی میرے بارے میں کیا رائے ہوتی ہو گی۔۔ :( ۔۔

میں نے بھی یہاں اس ٹاپک میں ایک نظم پوسٹ کی ہے۔۔جس میں بتایا ہے کہ یہ آکسفورڈ کی اردو بک میں سے لی ہے۔۔۔ جو کے میری آنی کی بیٹی پڑھتی ہے ۔۔اگر میں یہ نہ بھی لکھتی تو آپ میں سے کسی کو پتہ بھی نہیں چلنا تھا۔۔۔لیکن چونکہ یہ ہے ہی غلط کام۔۔۔اس لیے میں نے ساتھ میں لکھا ہے کہ کہاں سے لی ہے کیوں کہ بک میں تو شاعر کا نام بھی نہیں لکھا ہوا تھا۔
 
امن ایمان

احساس ہے تمہارے الفاظ‌ میں‌ کچھ فکر بھی ہے ،، لفظ‌ بھی جیسے تیسے پرو ہی لیتی ہو ۔۔ کم از کم کوشش تو کر تی ہو اپنے احساس کو الفاظ‌ کا پیرہن دینے کی ۔۔ پتا ہے کمی کس بات کی ہے ،، کمی صرف ذرا سی سنجیدگی کی ہے ۔۔
 
لو جی
امن بی بی جی آپ نے تو داخل دفتر ہی کر دیا ہمیں ارے بھئی یہ ضروری نہیں کہ میرے حدود اربعہ ہر طرف سے گھوم کر یاد کر لیں ارے بھئی میں اس فورم کا ایک حصہ تو نہیں مگر ایک قاری کی حیثیت سے یہاں آتا جاتا ہوں اور اس بارے میں شیروں کو تو نہیں البتہ شیر والوں کا کافی علم ہے دیگر یہ کہ آپ میرے فورم پر بھی تو آتی ہو وہاں آپ سے سوالن جوابن کا رشتہ تو ہے ہی اور اگر کوئی رشتہ نہیں ہے ۔ ویسے تو سب ہی میری تعریف کرتے ہیں لیکن اصل تعریف شاکر ابو کے حوالے سے ہے میں ان کا صاحبزادہ ہوں بس اتنا کافی ہے اور رہ گئی بات غصہ ہونے کی تو کوئی بات نہیں میں آپ کے غصہ کا برا نہیں مانتا بھی اب اگر مانوں گا تو یہاں کی آبادی نے ثوابن بھی ایک ایک لگائی تو میں تو کام سے گیا نہ ویسے بھی چار دن کی زندگی ہے دو دو کر کے گزر ہی جانی ہے میں سوچ رہا ہوں کہ کریکٹر بن جائوں سنا ہے ٹیسٹ میچ پانچ دن کا ہوتا ہے ۔
:cry:
 

دوست

محفلین
فیضان آپ بھی اس طرح کا منہ بنا لیتے ہو۔
میں نے تو آپ کو ہنستا مسکرتا پایا ہے ہمیشہ۔ کوئی گل نہیں یار اس میں ٹینشن کاہے کی۔ ابھی جب امن ایمان نے آنا ہے تو آپ نے ایک :( دی ہے ان کے پیغام میں ڈھیر ساری ہونگی اس طرح کی۔
 
جی ہاں دوست بھائی مگر ایسی کوئی بات نہیں ہے دراصل میں ہر اس آدمی کی عزت کرتا ہوں جو زرہ برابر بھی علم کی بات جانتا ہے اصل میں میں امن صاحبہ کو بتلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ ان کا ایک اور نوکر بھی یہاں موجود ہے آپ کو سچی بات کہوں کہ اس لڑکی میں کچھ تو خاص ہے ہی یوں نہیں اس کو اس طرح کے خیالات آتے بس ہر کسی کو خدا کی طرف سے کچھ نہ کچھ ملا ہوتا ہمیں امن صاحبہ کی حرکات اور خیالات کو دیکھ کر ان کی عزت اور اس ذات پاک کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ ویسے میں کوئی شکل وکل نہیں بناتا آپ کی اس بات پر ایک شعر یاد آیا وہ یہ کہ "خوشی ملی تو کئی درد مجھ سے روڈ گئے خدا کرے کہ میں پھر سے اداس ہو جائوں"
 

امن ایمان

محفلین
شاہد احمد خان نے کہا:
امن ایمان

احساس ہے تمہارے الفاظ‌ میں‌ کچھ فکر بھی ہے ،، لفظ‌ بھی جیسے تیسے پرو ہی لیتی ہو ۔۔ کم از کم کوشش تو کر تی ہو اپنے احساس کو الفاظ‌ کا پیرہن دینے کی ۔۔ پتا ہے کمی کس بات کی ہے ،، کمی صرف ذرا سی سنجیدگی کی ہے ۔۔

جی اس سے زیادہ سنجیدہ میں ہوہی نہیں سکتی۔۔۔ویسے بھی لکھنا صرف میرے لیے چیلنج تھا۔۔۔میں اپنی باتوں سے پیغام دینا چاہتی تھی۔۔جو سوچتی تھی وہ بتانا چاہتی تھی اور کسی حد تک اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی رہی۔۔اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کرنا چاہتی۔
 

دوست

محفلین
بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی۔ آپ اب نہیں لکھتیں؟؟؟
یہ تو غلط بات ہے۔ میری طرف دیکھیں اب اکثر زبردستی لکھتا ہوں۔
کسی دوست نے مشورہ دیا تھا لکھنا نہیں چھوڑنا اور میں اتنا فرمانبردار کہ اس مشورے پر اب بھی عمل پیرا ہوں۔۔
بلکہ اب تو عادت سی ہونے لگی ہے کچھ نہ لکھوں تو بے چینی ہونے لگتی ہے، جلے پاؤں کی بلی کی طرح پھرتا ہوں پورے گھر میں پھر آخر کار ایک شاہکار نمودار ہوہی جاتا ہے۔ چاہے کسی کا تعارف ہو یا کوئی اور چیز۔
 

امن ایمان

محفلین
دوست نے کہا:
فیضان آپ بھی اس طرح کا منہ بنا لیتے ہو۔
میں نے تو آپ کو ہنستا مسکرتا پایا ہے ہمیشہ۔ کوئی گل نہیں یار اس میں ٹینشن کاہے کی۔ ابھی جب امن ایمان نے آنا ہے تو آپ نے ایک :( دی ہے ان کے پیغام میں ڈھیر ساری ہونگی اس طرح کی۔


جی :( :( ۔۔ابھی میں فیضان صاحب کا جواب پڑھ کر بہت عیجب سا محسوس کررہی ہوں۔۔۔:(

فیضان میں نے ایسا کچھ نہیں لکھا ۔۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آپ سے کیا کہوں۔۔۔اور یہ جان کر بہت حیران ہوں کہ آپ ابرار صاحب کے بیٹے ہیں۔۔۔ انھوں نے آپ کا یہ جواب پڑھ لیا نا تو آپ کو کلاسیک ڈانٹ پڑسکتی ہے۔۔اس لیے جلدی سے ایسے ایڈیٹ کرلیں ۔۔۔ان کو میرا لکھا زیادہ اچھا نہیں لگا تھا۔۔۔اور مجھے اب پتہ چلا ہے کہ آپ اُس فورم والے فیضان صاحب ہیں۔۔میں آپ کے جذبات کی قدر کرتی ہوں لیکن پلیززززززززز اتنا زیادہ مت لکھیں۔۔۔اسے ایڈیٹ کردیں۔ شکریہ۔ ویسے یہ کمنٹس پڑھ کر دل چاہ رہا ہے کہ کہیں چُھپ جاؤں :(


دوست..>>> :oops: ۔۔ جی بس میں شاعری سے چِڑ سی گئی ہوں۔۔۔لوگ عجیب عجیب سے اندازے لگانے لگ جاتے ہیں۔۔۔اس لیے اب دل چاہ بھی رہا ہو تو میں خود کو کسی اور کام میں بزی رکھتی ہوں۔۔اور پھر کچھ دیر بعد بھول بھال جاتی ہوں۔ : (
 

دوست

محفلین
سب سے پہلے تو جواب آں‌ غزل
:( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :( :(
یہ آپ کے ایک شتونگڑے کے جواب میں۔ میرا منہ شریف ذاتی طور پر ٹھیک ہے یہ صرف جواب تھا چونکہ میں نے یہی دیکھا ہے اگر پیغام میں ایک :( ہے تو جواب میں‌ دو لازمی ہونے چاہییں۔
اب آپ کی بات کا جواب: لوگ جائیں بھاڑ میں۔ میری ذاتی قول ہے۔ اپنے آپ کو دبانا گھٹ‌ گھٹ‌ کر جینا کم از کم میں کبھی منظور نہ کروں۔ نو کمپرومائز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سو آُپ بھی تھوڑا سا خیال کریں۔
وگرنہ زندگی تو آپ کی ہے اسے کیسے گزارنا ہے آپ بہتر جانتی ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
ایسا اس لیے ہوتا ہے نا کہ پہلی بات واقعی میں بہت اداس کرنے والی ہوتی ہے اس لیے اپنی اداسی ظاہر کرنے کے لیے ایک شتونگڑے سے گزارا نہیں ہوتا ۔۔۔ویسے میں آئیکون تبھی بناتی جب میرا موڈ ویسا ہو۔۔۔

آپ کی بات درست ہے لیکن آپ لڑکے ہیں اور لڑکے بات زیادہ گہرائی سے محسوس نہیں کرتے۔۔جبکہ لڑکی کی تو اپنی کوئی زندگی ہی نہیں ہوتی ۔۔۔اسے صرف جینا ہے۔۔لیکن میں کوشش کروں گی کہ اب خود کو نہ روکوں۔
 

امن ایمان

محفلین
صنم کی 20th of nov کو سالگرہ تھی۔۔۔اس دن بھی میری طبیعت ٹھیک تو نہیں تھی لیکن پھر بھی میرا دل چاہ رہا تھا کہ اپنی اچھی سی دوست کے لیے کچھ لکھوں۔

پیاری صنم
آج کے دن دعاؤں کے چراغ
اپنی ہتھیلیوں پر جلائے
تجھے“سالگرہ مبارک“ کہہ رہی ہوں
اور چاہتی ہوں کہ
دعاؤں کے جو چراغ میں نےجلارکھے ہیں
تابندہ ستاروں کی مانند
ان کی روشنی سداتجھ پر بکھرتی رہے
دکھوں کا تاریک سایہ تجھ تک نہ پہنچنے پائے
تو سدااس روشنی کے ہالے میں مقید رہے
خداکرے زندگی میں یہ مقام آئے
جب بارگاہ الہی میں تو دعاکےلیے ہاتھ اٹھائے
تیری ہر دعا کو قبولیت کا شرف حاصل ہو
اُس کی رحمت نور بن کر تجھ پر برستی رہے
اور میں چاہتی ہوں کہ
دعا کے یہ چراغ کبھی بجھنے نہ پائیں
میں رہوں یا نہ رہوں لیکن
کوئی ایک ہستی ایسی بھی ہو
جو یونہی تیرے لیے دعا کرتی رہے

امن ایمان
 

حجاب

محفلین
خوش آمدید امن ، کیسی طبعیت ہے اب تمہاری۔سب نے مِس کیا ہے تم کو آتی رہنا اب۔میری دعائیں تمہارے لئے۔
 

امن ایمان

محفلین
شاید
جسم میں کانچ کہیں چُبھ جائے تو۔۔
لہو لہو کردیتا ہے
رگ رگ میں درد بھر دیتا ہے
یہ کمال صفت ہے لیکن کانچ کےزخم میں
کہ کانچ سے لگا زخم وقت بہت جلد بھر دیتا ہے
کبھی کبھی لیکن کچھ لوگوں کا رویہ
کانچ کے زخم سے زیادہ تکلیف دیتا ہے
یہ درد روح میں اتر جاتا ہے اور۔۔
نس نس کاٹ دیتا ہے
آنکھ میں آئے آنسو پی تو جائیں لیکن
بن روئے آنسو کا درد اور بھی تڑپا دیتا ہے
شاید۔۔۔
بےرُخی کا زخم کانچ کے زخم سے زیادہ گہرا ہوتا ہے
امن ایمان


( یہ نظم اعجاز چا،شمشاد چا، نبیل بھائی، حجاب اور باقی ان سب لوگوں کے لیے جو پوئٹری پڑھتے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں سب نے اس پوسٹس پر کمنٹس نہیں دیے : ( :p )

ویسے یہ سب میں نے آف لائن ایڈیٹر پر لکھا تھا۔۔۔ابھی نہیں لکھا۔۔ : p
 

حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:
شاید
جسم میں کانچ کہیں چُبھ جائے تو۔۔
لہو لہو کردیتا ہے
رگ رگ میں درد بھر دیتا ہے
یہ کمال صفت ہے لیکن کانچ کےزخم میں
کہ کانچ سے لگا زخم وقت بہت جلد بھر دیتا ہے
کبھی کبھی لیکن کچھ لوگوں کا رویہ
کانچ کے زخم سے زیادہ تکلیف دیتا ہے
یہ درد روح میں اتر جاتا ہے اور۔۔
نس نس کاٹ دیتا ہے
آنکھ میں آئے آنسو پی تو جائیں لیکن
بن روئے آنسو کا درد اور بھی تڑپا دیتا ہے
شاید۔۔۔
بےرُخی کا زخم کانچ کے زخم سے زیادہ گہرا ہوتا ہے
امن ایمان


( یہ نظم اعجاز چا،شمشاد چا، نبیل بھائی، حجاب اور باقی ان سب لوگوں کے لیے جو پوئٹری پڑھتے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں سب نے اس پوسٹس پر کمنٹس نہیں دیے : ( :p )

ویسے یہ سب میں نے آف لائن ایڈیٹر پر لکھا تھا۔۔۔ابھی نہیں لکھا۔۔ : p

امن یہ پوئٹری تو ابھی پوسٹ کی ہے تم نے کمنٹس پہلے کیسے دیا جا سکتا ہے اس پر سوچنا پڑے گا۔
ویسے بہت خوب کیا اچھا سچ لکھا ہے تم نے کہ بے رخی کا زخم کانچ سے زیادہ گہرا ہوتا ہے ۔بہت اچھے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
یہ نظم اعجاز چا،شمشاد چا، نبیل بھائی، حجاب اور باقی ان سب لوگوں کے لیے جو پوئٹری پڑھتے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں سب نے اس پوسٹس پر کمنٹس نہیں دیے : ( :p )

ویسے یہ سب میں نے آف لائن ایڈیٹر پر لکھا تھا۔۔۔ابھی نہیں لکھا۔۔ : p
جیسا کہ میں‌نے پہلے عرض کیا تھا کہ آپ نے اس دھاگہ پر لکھا تھا کہ آپ کی پوسٹس مکمل ہونے تک یہاں‌کچھ نہ لکھا جائے۔ پوسٹس تو نہیں مکمل ہوئیں، اب تبصرہ جات کی اجازت مل گئی ہے :D
 
شاکرالقادری نے کہا:
غصہ ۔۔۔۔۔۔۔ غصہ تو شاید کسی اور کو آپ پر بھی ہے!
منتیں اور ترلے کروالینے کے باوجود آپ نے اپنے خوبصورت الفاظ کو وہاں پوسٹ کرنا گوارا نہ کیا جہاں پوسٹ کرنے کا آپ نے وعدہ کیا تھا ۔۔۔۔ اب اگر کوئی خود سے ایسا کر لے تو آپ کو غصہ آ جائے گا :(
یہ تو ویسے ہی ایک بات تھی جو غصے میں منہ سے نکل گئی ورنہ امن آپ کی بات بالک درست ہے اور ایسا کرنے والا یا والی علمی اور دبی بد دیانتی کا / کی مرتکب ہوا/ ہوئی ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ اس کا کوئی حل نہیں!
میں اپنا غییر مطبوعہ کلام یا غیر مطبوعہ تحقیقی، علمی اور ادبی کام اسی لیے پوسٹ نہیں کرتا مبادا کل کوئی اسے اپنے نام سے طبع کروا لے میں اس کا کیا بگاڑ سکتا ہوں حتی کہ میں نے اپنے ضلع کی تاریخ پر پوری کتاب لکھی ہوئی ہے اور وہ میں اپنے فورم پر اسے بھی پوسٹ نہیں کرتا کہ میری سالوں کی محنت کوئی اس طرح چرا نہ لے جائے ۔ اس رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
اے کاس کہ ہم اتنے پڑھ لکھ جانے کے بعد اخلاقیات کے ایک دو درس بھی لے لیا کریں
اللہ ہم سب پر رحم فرمائے

السلام علیکم
شاکر صاحب

والد صاحب کی ایک کتاب کو کراچی میں ایک صاحب نے ہو بہو حتي کہ نام تک نہیں بدلا صرف اتنا ضرور بدلا کہ والد صاحب کے نام کی بجا اپنا نام لکھ دیا۔ شائع کردی ہمیں پتہ اس طرح چلا کہ والد صاحب کے ایک دوست نے اتفاقا وہی کتاب وہیں چھپوانا چاہی تو انہوں نے سارا ماجرا سنایا
یہ تو حال ہے لوگوں کا۔

میرے والد صاحب اپنی کتابوں کے حقوق محفوظ نہیں کرتے لیکن چھپوانے والے کو کم سے اجازت تو لینی پڑتی ہے قانونی طور پر نہیں تو اخلاقی طور پر سہی۔

بھول جاؤ ایک اچھی کتاب ایک دفعہ چھپ گئی تو وہ آپ کی نہیں رہی وہ دنیا کی ہو گئی
 
Top