ایک تو لیپ ٹاپ سے محفل کا فونٹ بہت ہی چھوٹا نظر آرہا ہے۔۔جب کہ میرا بلاگ اور باقی سائٹس کی اردو بڑی بڑی ہی دیکھائی دیتی ہے۔
وعلیکم السلام، سب سے پہلے تو آپ کا ب سے بہتت ساراشکریہ۔۔پہلے اس لیے کہ یقین کریں چُنا مُنا فونٹ سائز نے میری آنکھوں سے آنسو رواں کردیے تھے۔۔۔اور میں ابھی سب کے جوابات پڑھ کے محفل کا صفحہ بند کرنے لگی تھی کہ مزید دیکھنے کی ہمت ہی نہیں رہی تھی۔میں کروم استعمال کررہی ہوں۔شکر ہے یہ ٹوٹکا کارآمد ہوگیا۔بس نبیل بھائی اللہ کرے میں سب کی توقعات پر پورا اترسکوں۔السلام علیکم اور باز خوش آمدید۔ آپ جب بھی آئیں گی ہمارے لیے خوشی کا باعث ہی ہوگا۔
اگر آپ گوگل کروم یا فائرفاکس استعمال کر رہی ہیں تو CTRL اور پلس کی پریس کرکے اپنی مرضی کا پوائنٹ سائز منتخب کر لیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ ٹوٹکا آپ کے لیپ ٹاپ پر کام دے جائے۔
بہت شکریہ : )خوش آمدید
آپ کی پرانی پوسٹس دیکھی تھیں، ایک عرصے بعد واپسی مبارک ہو۔
مہ جبینمیں سچ میں بلش کرگئی ۔۔۔آپ کا بہت سارا شکریہ۔۔۔۔یہ اردو محفلین کی محبت ہے جو میں اتنے سالوں کے بعد بھی کسی اور فورم پے نہیں جاسکی۔۔دعا کریں میں اب بھی آپ سب کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔وعلیکم السلام امن ایمان بہنا !
کچھ لوگ ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جن کی غیر موجودگی میں انکی کمی بہت محسوس کی جاتی اور قسمت سے امن ایمان ایسی ہی خوش نصیب ہستی کا نام ہے ماشاءاللہ
شاید نہیں بلکہ یقیناً تم مجھے نہیں جانتی ہوگی ، کیونکہ میں یہاں تمہاری غیر موجودگی میں آئی، لیکن یقین کرو کہ میں نے یہاں تمہارا تذکرو سنا ہے تو تم پر رشک کرتی ہوں ( حسد نہیں ) کہ تم میں کوئی نہ کوئی تو خوبی ایسی ہے جو اب تک تم کو محفلین اچھے انداز میں یاد کرتے ہیں ۔
میں نے تمہارے دھاگے تو کم ہی پڑھے ہیں لیکن اتنا پتہ ہے کہ تم تعبیر کی طرح محفل کی اینکر پرسن تھیں اور بہت فعال رکن تھیں ماشاءاللہ
انٹرویو لینے میں مہارت رکھتی تھیں ، تو اب تم محفل میں واپس آگئی ہو تو امید ہے کہ پہلے سے بھی اچھے انداز میں اس کام کو آگے بڑھاؤ گی انشاءاللہ
ہم سب تم کو محفل میں واپس آنے پر پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
امن ایمان کو اردو محفل میں واپسی بہت بہت مبارک ہو
وعلیکم السلام!
امن بٹیا رانی! آپ نے اس بلاگ پر آواز لگائی تھی جس کا گلا کسی زمانے میں آپ نے گھونٹ دیا تھا اور اب بھی حال یہ ہے کہ جواب دینے کے لیے اس میں لاگن ہونا ضروری ہے۔ خیر وہ تو بھلا ہو ہمارے ایک عزیز کا جنھوں نے اس پوسٹ کی طرف ہماری توجہ مبذول کروائی اور یوں ہم نے وہاں جواب لکھا۔
آپ کا ای میل پاسورڈ ری سیٹ ہوا یا ابھی نہیں؟
مہ جبینمیں سچ میں بلش کرگئی ۔۔۔ آپ کا بہت سارا شکریہ۔۔۔ ۔یہ اردو محفلین کی محبت ہے جو میں اتنے سالوں کے بعد بھی کسی اور فورم پے نہیں جاسکی۔۔دعا کریں میں اب بھی آپ سب کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔
کیا درمیان میں کوئی ایسا دور بھی گذرا ہے جب ہماری امن بٹیا کی اردو دانی کو لے کر کسی کافر کو کوئی بد گمانی رہی ہو؟(میری اردو کافی زیادہ اچھی ہوگئی ۔۔ہے نا )
بس سعود بھائی۔۔ورڈ پریس میں بھی کافی تبدیلی آئی۔۔۔ ابھی محفل کو سمجھنے میں بھی تھوڑا وقت لگ رہا ہے۔۔۔ بلاگ تو ایک بار پھر سونے جارہا ہے۔۔۔ پہلے بلاگ پر خود کلامی کیا کرتی تھی۔۔۔ اب ایک عدد میاؤں اور دو بچوں نے یہ عادت ہی ختم کرڈالی۔۔: )۔۔۔ جی ای میل پاسورڈ ری کور ہوگیا۔
باقی تمام پیارے اراکین کا بے حد شکریہ۔۔۔ ۔جن کے خیر مقدمی جوابات نے میری حوصلہ افزائی کی۔۔۔ ۔اب میں انشاءاللہ پہلے والی امن ایمان بن کر دیکھاؤں گی۔۔۔ جب بھی جتنا بھی وقت ملا۔۔۔ میں ٹھکانہ اس مقام پر ہوگا (میری اردو کافی زیادہ اچھی ہوگئی ۔۔ہے نا )
میں نےسب سے پہلے انٹرویوز والے دھاگے کو دیکھا۔۔۔ وہاں ماشاءاللہ اتنے سارے نئے انٹرویوز شامل ہوچکے ہیں۔۔۔ جن لوگوں نے انٹرویوز لینا شروع کیے۔۔اور جو دے رہے ہیں۔۔۔ اُن کے نام اور انٹرویو لنک۔۔۔ انٹرویو "اپ ڈیٹ" والی پوسٹ میں شامل کیے جائیں یا نہیں۔۔؟؟؟
امن ایمان آپ کو محفل میں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔۔۔ ۔
اگرچہ کبھی آپ سے بات نہیں ہوئی لیکن غائبانہ تعارف ہوچکا ہے کے دھاگوں کے توسط سے۔۔۔ ۔
آپ بھی محفل کی ان شخصیات میں سے ہیں جن سے محفل سجی رہتی ہے ۔۔۔ ۔۔
محفل میں واپسی پر پر زور خوش آمدید کہوں گی آپ کو۔۔۔