جی جی بھیا بالکلتیار ہو جاؤ قرۃالعین اعوان ، انٹرویو اسپیشلسٹ واپس آ گئی ہے۔ اب ٹیم زبردست ہو جائے گی انٹرویو والی۔
یہ لو مجھے خود ہی یاد آ گیا۔ بلکہ عبد اللہ کی تو میں نے مبارک بھی دی تھی۔نور العین کا تو مجھے علم ہے۔ دوسرے بچے کا بھی تعارف کروا دو۔
"ٌخالی ماما" کہنے والی اب تو فرفر باتیں کرتی ہو گی۔
لیں اعجاز چاء آپ کو بھی کوئی بھول سکتا ہے کیاخوش آمدید، مجھ کو بھولی نہ ہو تو اپنا تعارف بھی پیش کروں؟
بہت سارا شکریہ قرۃ العین۔۔۔مجھے بھی آپ سب سے دوستی کرکے۔۔آپ سب کو جان کے بے حد خوشی ہوگی۔۔۔میں بس انٹرویو اپ ڈیٹ پوسٹ کو تھوڑا سیٹ کرلوں۔۔۔پھر باقی دھاگوں میں ابھی انشاءاللہ جوابات لکھوں گی۔امن ایمان آپ کو محفل میں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔۔۔ ۔
اگرچہ کبھی آپ سے بات نہیں ہوئی لیکن غائبانہ تعارف ہوچکا ہے کے دھاگوں کے توسط سے۔۔۔ ۔
آپ بھی محفل کی ان شخصیات میں سے ہیں جن سے محفل سجی رہتی ہے ۔۔۔ ۔۔
محفل میں واپسی پر پر زور خوش آمدید کہوں گی آپ کو۔۔۔
تمہاری غیر موجودگی میں تعبیر سے بات ہوئی تھی بلکہ ایک دلچسپ قصہ بھی سنایا انہوں نے کہ شروع شروع میں انہوں نے انٹرویو لینا شروع کرنا چاہا تو ماورا نے کہا کہ یہ کام امن ایمان کر رہی ہے اور میں نے بھی اس وقت تائید کی تھی۔ اس بات پر وہ مجھ سے دل ہی دل میں خفا ہو گئی تھیں اور کافی عرصہ وہ مجھے اکھڑ اور بدمزاج سمجھتی رہیں۔
اب جا کر ہماری غلط فہمی دور ہوئی اور یہ تعبیر کے انٹرویو اور سوالات والے دھاگوں کی بہار تو تم نے دیکھ ہی لی ہوگی۔ اب اس میدان میں @قرۃ العین کا طوطی بول رہا ہے اور تعبیر تو اب غیر رسمی طور پر اس شعبہ کی ملکہ عالیہ قرار پا چکی ہیں۔
اب یہ دھاگہ دیکھیں گی تو بہت خوش ہوں گی۔
تمہارے لیے ایک بڑی زبردست خبر ہے اگر سیکھنے کا کچھ شوق ابھی باقی ہو تو ۔
پوسٹ کے بعد ایک مخصوص وقت تک تدوین ہوسکتی ہے۔ہااااااائیں اس پوسٹ کے نیچے تو تدوین آرہا ہے۔۔۔ تو کیا انٹرویو اپ ڈیٹ والا دھاگہ بند ہوگیا۔۔؟؟؟میں نے اس پے اپنی پہلی پوسٹ ایڈیٹ کرنی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اگر ہوسکے تو اس میں باقی کے سارے جوابات ختم کردیے جائیں۔۔۔ بس اُس اپ ڈیٹ میں صرف انٹرویو لنک ہی ہونے چاہییں۔
ہمم محب آپ نے تو مجھے بھی کافی کچھ یاد کروادیا۔۔۔ خیر۔۔جی انشاءاللہ جس طرح تعبیر کے ساتھ آپ کی غلطی فہمی دور ہوئی۔۔۔ ویسے ہی میری بھی ہوجائے گی۔۔قرۃالعین اور تعبیر کی پوسٹس کے عنوان دیکھے ہیں۔۔۔ ابھی گہرائی اور فرصت سے پڑھنے کا موقع نہیں ملا۔۔۔ وہ تمام محفلین کی پسندیدہ ہیں اس کی اندازہ تو مجھے بھی ہوگیا ہے۔۔۔ اللہ کرے یہ محفل اسی طرح شاد و آباد رہے آمین۔
او ہاااااااں وہ نئی چیز کیا ہے۔۔؟؟؟ سیکھنے کا ٹائم تو ابھی کچھ کم ہی ہے لیکن آپ بتا تو دیں پلیزز
ہااااااائیں اس پوسٹ کے نیچے تو تدوین آرہا ہے۔۔۔ تو کیا انٹرویو اپ ڈیٹ والا دھاگہ بند ہوگیا۔۔؟؟؟میں نے اس پے اپنی پہلی پوسٹ ایڈیٹ کرنی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اگر ہوسکے تو اس میں باقی کے سارے جوابات ختم کردیے جائیں۔۔۔ بس اُس اپ ڈیٹ میں صرف انٹرویو لنک ہی ہونے چاہییں۔
نئی چیز ہے پائتھون پروگرامنگ زبان کا کورس جس کا پانچواں ہفتہ چل رہا ہے۔
مجھے معلوم تھا نئی چیز پائتھون ہی ہو گی ۔
محفل کے رکن کے لیے تدوین کا وقفہ تقریباً 30 منٹ تک رہتا ہے۔ اس کے تدوین کی سہولت ختم ہو جاتی ہے۔ہااااااائیں اس پوسٹ کے نیچے تو تدوین آرہا ہے۔۔۔ تو کیا انٹرویو اپ ڈیٹ والا دھاگہ بند ہوگیا۔۔؟؟؟میں نے اس پے اپنی پہلی پوسٹ ایڈیٹ کرنی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اگر ہوسکے تو اس میں باقی کے سارے جوابات ختم کردیے جائیں۔۔۔ بس اُس اپ ڈیٹ میں صرف انٹرویو لنک ہی ہونے چاہییں۔