تعارف امن ایمان

نکتہ ور

محفلین
خوش آمدید، آپ کا نام دیکھتے ہی مجھے یہ پوسٹ یاد آ گئی دوبارہ سے تبصروں سمیت پڑھی، واپسی مبارک ہو، لیکن یہ جان کر افسوس ہوا کہ بلاگ پر متحرک نہیں ہوں گی۔
 
امن ایمان

محفلین
ہاہاہاہا
فرحت کیانی ، میری مستقبل کی پائتھون ڈویلپر کو ہراساں کرنے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ :LOL:

میں معلومات کے لیے بتا دوں کہ امن ایمان بذات خود کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ہولڈر ہے اور میں نے تیر ٹھیک نشانے پر چلایا ہے۔ :cool:

محب آپ کو بتاؤں آپ کو محفل پر میرا انٹرویوز کرنا تو یاد ہی ہوگا۔۔۔ساری ساری رات جاگا کرتی تھی۔۔۔پھر بلاگنگ میں بلاگ لوکلائزیشن وہ سب سیکھنا۔۔۔میں نے ورچوئل یونیورسٹی میں ایم ایس سی میں ایڈمیشن لیا تھا۔۔پہلے سمسٹر کے بعد ہی بھاگ گئی۔۔۔:embarrassed1:سیکھنے کی لگن اب بھی ہے بس تھوڑا سا اور وقت مل جائے۔۔بچوں کے ساتھ زندگی اپنی نہیں رہتی۔۔بس بیٹا بھی اسکول جانے لگے تو سمجھیں میں بالکل پہلے والی امن بن گئی۔۔۔تب اپنے ادھورے کام مکمل کروں گی۔۔۔اگر زندگی نے وفا کی تو۔۔۔
 
امن ایمان

محفلین
خوش آمدید، آپ کا نام دیکھتے ہی مجھے یہ پوسٹ یاد آ گئی دوبارہ سے تبصروں سمیت پڑھی، واپسی مبارک ہو، لیکن یہ جان کر افسوس ہوا کہ بلاگ پر متحرک نہیں ہوں گی۔

بہہت شکریہ۔۔بلاگنگ اور محفل دونوں وقت مانگتے ہیں نا۔۔۔اور مجھے وقت ہی تو نہیں ملتا :(

ویسے کیا میں آپ کو جانتی ہوں۔۔؟؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاہاہاہا
فرحت کیانی ، میری مستقبل کی پائتھون ڈویلپر کو ہراساں کرنے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ :LOL:

میں معلومات کے لیے بتا دوں کہ امن ایمان بذات خود کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ہولڈر ہے اور میں نے تیر ٹھیک نشانے پر چلایا ہے۔ :cool:
میں تو خود پائتھون سے ہراساں ہوں۔ کسی اور کو بھلا کیا بتاؤں گی۔
بالکل امن کی قابلیت اور لگن دونوں میں کچھ شک نہیں۔ میں نے تو آپ کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی سے اندازہ لگایا تھا۔ :openmouthed:

بہت شکریہ فرحت۔۔دل چاہنے لگا تھا کہ اتنی مصروف زندگی میں سے تھوڑا سا وقت پھر اپنے لیے نکالوں۔۔اس لیے یہاں آگئی۔
:) بہت اچھا کیا امن۔
 
نکتہ ور

محفلین
ویسے کیا میں آپ کو جانتی ہوں۔۔؟؟[/quote]
میں تو محفل پر نیا ہوں جان پہچان بناتے بناتے بنے گی، سیارہ کا قاری ہوں سو آپ کا بلاگ بھی نظر سے گزرتا تھا
 
محب آپ کو بتاؤں آپ کو محفل پر میرا انٹرویوز کرنا تو یاد ہی ہوگا۔۔۔ ساری ساری رات جاگا کرتی تھی۔۔۔ پھر بلاگنگ میں بلاگ لوکلائزیشن وہ سب سیکھنا۔۔۔ میں نے ورچوئل یونیورسٹی میں ایم ایس سی میں ایڈمیشن لیا تھا۔۔پہلے سمسٹر کے بعد ہی بھاگ گئی۔۔۔ :embarrassed1:سیکھنے کی لگن اب بھی ہے بس تھوڑا سا اور وقت مل جائے۔۔بچوں کے ساتھ زندگی اپنی نہیں رہتی۔۔بس بیٹا بھی اسکول جانے لگے تو سمجھیں میں بالکل پہلے والی امن بن گئی۔۔۔ تب اپنے ادھورے کام مکمل کروں گی۔۔۔ اگر زندگی نے وفا کی تو۔۔۔
سب یاد ہے اور میرا انٹر ویو جیسا تم نے لیا اور میں نے تمہیں دیا ویسا تو میں دوبارہ خود بھی چاہ کر نہیں دے سکتا۔

بلاگنگ کا بھی خوب یاد دلوایا ، اس وقت یاد ہے تمہیں بلاگ تھیم کو اروانے کے لیے کیسے کیسے کام ہو رہے تھے اور ایک باقاعدہ فورم بھی قائم کیا تھا ۔

ایم ایس میں اگر فورم پر آ جاتی اور لیکچر شیئر ہو جاتے تو شاید آسانی ہو جاتی ، میرا ارادہ ہے کہ میں بھی کچھ عرصہ میں کروں تو پھر شاید تمہارا کام آسان ہو جائے گا۔

پائتھون پر نظر نہیں ڈالی تم نے، وہاں ہم نے بہت رونق کا سامان کیا ہوا ہے۔

بس اب نظر ڈال لیا کرنا محفل پر تو تمہیں کافی کچھ مزے کا مل جائے گا۔
 
میں تو خود پائتھون سے ہراساں ہوں۔ کسی اور کو بھلا کیا بتاؤں گی۔
بالکل امن کی قابلیت اور لگن دونوں میں کچھ شک نہیں۔ میں نے تو آپ کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی سے اندازہ لگایا تھا۔ :openmouthed:

لو بھلا تم کیوں ہراساں ہو، تمہیں کب ڈرایا موذی سے :) اور کسی اور تو نہ ڈراؤ اگر خود بالفرض ڈر بھی گئی ہو۔

امن کی مصروفیت آڑے آ رہی ہے مگر پھر بھی مجھے اپنی نہیں امن کی صلاحیتوں پر یقین ہے(بین السطور پڑھنے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے)۔ :)

میری کاروباری حکمت عملی پر لوگوں کی "سخت" نظر ہے لگتا ہے اب مجھے جوڑ توڑ کا طریقہ بدلنا پڑے گا۔ :p
 
تصحیح: میں نے کسی کو نہیں ڈرایا۔ آپ بے شک امن سے پوچھ لیں۔ ہاں مجھے بھی کسی نے نہیں ڈرایا لیکن کام کرنا اور محنت کرنا مجھے بہت مشکل لگتا ہے اس لئے میں خود ہی ڈر گئی ہوں۔
بجا فرمایا۔ آپ کی حکمت عملیاں اب لوگوں کو زبانی یاد ہو چکی ہیں۔ بہتر ہے بدل ہی لیں۔
 
امن سے کیا پوچھوں ، اسے خود سمجھ نہیں آ رہی کہ میں بلاگ پر لکھوں ، محفل پر لکھوں ، بیٹی کو اسکول بھیجوں یا منے کو لوری دے کر جلدی جلدی سلاؤ کہ کچھ دیر کمپیوٹر ہی استعمال کر لوں۔ اس وقت وہ "سخت" بیچاری بنی ہوئی ہے جب ذرا اسے ہوش آ جائے گا تب پوچھوں گا۔

حکمت عملیاں آزمودہ ہوں تو بدلتے نہیں ، سنا نہیں کہ

بیچ جنگ جرنیل تبدیل نہیں کرتے (حکمت عملی سے اس کہاوت کا کیا جوڑ بنتا ہے اس کا حساب ابھی میں خود بھی لگا رہا ہوں۔ ):LOL:

فرحت کیانی ، تم بھی نہ اب بہت سست اور کام چور ہو گئی ہو ۔ کیسے ٹھیک کیا جائے بھلا ؟؟؟؟؟؟
 
خود ہی پہلے حکمتِ عملی تبدیل کرنے کی بات کی اور اس کی نفی کرتی ہوئی کہاوت بیان کر دی۔ کیا یہ کُھلا تضاد نہیں ہے؟
اگر جوڑ نہیں بھی بنتا تو کوئی بات نہیں۔ آج کل بے جوڑ باتیں کرنے کا فیشن کافی اِن ہے خصوصاً اسلام آباد دھرنے کے بعد سے۔ بڑے لوگوں کی ایک نشانی ایسی بے جوڑ باتیں کرنا بھی ہے۔
آخری بات پر انتہائی غیر متفق کی ریٹنگ۔ اور ایک تصحیح۔ میں سُست اور کام چور ہو نہیں گئی بلکہ ہمیشہ سے سُستی اور کام چوری کی سُپرلیٹو (superlative) ڈگری یافتہ ہوں۔
 
تبدیل کرنے کی بات کی جیسے سب تبدیلی کی بات کرتے ہیں اور تبدیل نہ خود ہوتے نہ چاہتے ہیں۔ نفی بھی اسی رویہ کی عکاس ہے اس لیے کھلا تیضاد نہیں بلکہ اوپن کنٹراسٹ ہے :LOL: بقول عینی شاہ۔

انتہائی غیر متفق کی ریٹنگ نہیں چلے گی کیونکہ مجھے لائبریری میں ٹائپنگ کے لیے کسی فرحت نام کی لڑکی کے پیغام اب بھی یاد ہیں۔ :)

ویسے سستی اور کام چوری کے درجہ اعلی پر براجمانی کا دعوی محفل پر ہی بہت سے لوگوں کو بشمول میرے ہے اور یہ اوپن سورس نہیں اس لیے احتیاط لازم ورنہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی زد میں آ سکتی ہیں۔
 
جنہیں دعویٰ ہے وہ ثبوت سامنے لائیں۔ پتہ چل جائے گا کہ جملہ حقوق کی خلاف ورزی کون کر رہا ہے :cowboy:
 
خوش آمدید امن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیسی ہیں آپ ؟ بہت اچھا لگا آپ کا واپس آنا ۔۔۔۔۔
اب واپس نہیں جانا آپ نے اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر تفصیل سے بات ہوتی ہے آپ سے :)
 
امن ایمان

محفلین
عمر، نکتہ ور(ویسے اس کا مطلب کیا ہوا)،عمران،پیاری امیداورمقدس آپ سب کے پیغامات کا بہت شکریہ :)

ڈئیر فرحت،اور محب سچی آپ کے پیغامات پڑھ کر مزا آگیا :lol: محب آپ نے میری مصروفیت کی کیا خوبصورت منظرکشی کی ہے ناااا:) فرحت آپ اور سست اور کام چور میں نہیں مانتی۔۔۔۔پیارے بچو (اراکینِ محفل) ابھی ابھی میرا دل چاہا ہے کہ میں فرحت کیانی اور تعبیر کے انٹرویو کا آغاز کروں۔۔۔اُن دونوں سے اجازت لینا تو میرا کام ہے۔۔باقی آپ لوگوں کی تائیدسے میرا کام تھوڑا آسان ہوجائے گی۔جی محب مجھے بھی آپ سے انٹرویو لینا یاد ہے :) فرصت ملی تو پھر پڑھوں گی شاید کچھ سوالات کی اور گنجائش نکل آئے:-P انٹرویو اپ ڈیٹ والا دھاگہ ٹھیک ہوا کہ نہیں۔۔
 
مہ جبین

محفلین
عمر، نکتہ ور(ویسے اس کا مطلب کیا ہوا)،عمران،پیاری امیداورمقدس آپ سب کے پیغامات کا بہت شکریہ :)

ڈئیر فرحت،اور محب سچی آپ کے پیغامات پڑھ کر مزا آگیا :lol: محب آپ نے میری مصروفیت کی کیا خوبصورت منظرکشی کی ہے ناااا:) فرحت آپ اور سست اور کام چور میں نہیں مانتی۔۔۔ ۔پیارے بچو (اراکینِ محفل) ابھی ابھی میرا دل چاہا ہے کہ میں فرحت کیانی اور تعبیر کے انٹرویو کا آغاز کروں۔۔۔ اُن دونوں سے اجازت لینا تو میرا کام ہے۔۔باقی آپ لوگوں کی تائیدسے میرا کام تھوڑا آسان ہوجائے گی۔جی محب مجھے بھی آپ سے انٹرویو لینا یاد ہے :) فرصت ملی تو پھر پڑھوں گی شاید کچھ سوالات کی اور گنجائش نکل آئے:-P انٹرویو اپ ڈیٹ والا دھاگہ ٹھیک ہوا کہ نہیں۔۔

امن ایمان نیکی اور پوچھ پوچھ؟؟؟
اس کام میں ہم تمہارے ساتھ ہیں:)
 
امن ایمان

محفلین
چلیں جی۔۔۔ایک ووٹ تو پکا۔۔:)
مجھے یاد آیا یہ منصور بھائی کدھر گم ہیں۔۔۔مجھے ویلکم کیوں نہیں کہا۔۔۔؟؟؟ مجھے بھول گئے ہیں کیا۔۔؟؟؟ کیا ہوا جو اس بار میں نے اُن سے اردو فونٹس اور کی بورڈ نہیں مانگا (ہر بار ونڈوز انسٹال کرنے پر اُن سے مدد لیتی تھی۔ابھی ونڈوز7 نے یہ مسئلہ بھی ختم کردیا)
 
Top