امیر اہل سنت کا ہاتھ پکڑنے سے بندے کا موبائل 3 ماہ سے خود بخود چارج ہو رہا ہے

فاتح

لائبریرین
آپ کیوں بہر صورت اس معاملے کو امیرِ جماعت کے ساتھ جوڑنے پر تُلے ہوئے ہیں ؟ کسی نے ویڈیو بنا کر امیر صاحب سے منسوب کر دی تو اس میں امیرِ جماعت کا کیا قصور، اب جبکہ امیر صاحب اور جماعت کی طرف سے تردید بھی آ چُکی ہے، آپ کا اس معاملے میں پھر سے امیر صاحب کو گھسیٹنا ، کچھ نا مناسب معلوم ہوتا ہے۔اس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ آپ ہر صورت امیرِ جماعت کا ٹھٹھا اڑانے پر تُلے ہوئے ہیں۔
اول تو آپ کو کیا تاثر مل رہا ہے اور کیا نہیں اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں۔
دوم یہ کہ ایچ اے خان کا سوال تھا کہ اصل معجزہ یہ ہو گا تو کیا یہ ممکن ہے یا نہیں۔۔۔ اس پر ہمارا جواب انتہائی درست ہے کہ یہ تو الیاس قادری خود بتا سکتے ہیں کہ وہ ایسا معجزہ دکھانے کے اہل ہیں یا نہیں یا ان کا وہ مرید ہی بتا سکتا ہےجس نے ویڈیو بنائی ہے۔
اب اس جواب سے آپ کیا اخذ کرنا چاہتے ہیں وہ سراسر آپ کی مرضی
 
عباس اعوان

محفلین
اول تو آپ کو کیا تاثر مل رہا ہے اور کیا نہیں اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Hate_speech
دوم یہ کہ ایچ اے خان کا سوال تھا کہ اصل معجزہ یہ ہو گا تو کیا یہ ممکن ہے یا نہیں۔۔۔ اس پر ہمارا جواب انتہائی درست ہے کہ یہ تو الیاس قادری خود بتا سکتے ہیں کہ وہ ایسا معجزہ دکھانے کے اہل ہیں یا نہیں یا ان کا وہ مرید ہی بتا سکتا ہےجس نے ویڈیو بنائی ہے۔
اب اس جواب سے آپ کیا اخذ کرنا چاہتے ہیں وہ سراسر آپ کی مرضی
جب جماعت کی طرف سے آفیشل تردید آ چُکی، تو مزید ان کو گھسیٹنے کی کیا ضرورت ہے ؟
ویڈیو بنانے / بنوانے والے کو پکڑیں اور اس سے مُلک میں جاری بجلی بحران حل کروائیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث کیا اس طرح کسی ممبر کی تمام پوسٹس کو یکے بعد دیگرے بغیر کسی توجیہ کے منفی ریٹنگ عطا کرنا محفل کے قوانین میں جائز ہے؟

مجھے نہیں علم کہ جائز ہے یا نہیں، میرے پاس ابھی تک اس طرح کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ جب کوئی قانون بن جائے گا تو اُس پر عمل بھی ہوگا۔

لیکن

جب آپ دل آزار جملے اور پوسٹیں اور پھبتیاں اور جگتیں پوسٹ کرتے ہیں تو پھر ریٹنگز سے کیوں ڈرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دل آزار ایک موضوعی ٹرم ہے، ہوسکتا ہے کہ جو جملہ آپ کے اور آپ کی سوچ سے متفق لوگوں کے نزدیک ایک لازوال ادبی جملہ ہو وہ بہت سوں کے نزدیک محض "مضحکہ خیز" ہو۔ ہو سکتا ہے جسے آپ اور آپ کے حوارین عین الیقین سمجھتے ہوں ہو وہ دوسروں کے نزدیک محض "ناپسندیدہ" ہو۔ اور اِس کا اُلٹ بھی اتنا ہی صحیح ہے۔

سو ریٹنگز سے آپ کا دل کیوں لرزتا ہے جب کہ پوسٹ کرتے ہوئے تو آپ کے ہاتھ کبھی نہیں لرزتے کہ میں کیا لکھ رہا ہوں۔

مزید

آج کل آپ دوبارہ سہ بارہ اسی قسم کی پوسٹس متواتر کرہے ہیں اور مختلف تھریڈز میں کر رہے ہیں جن کی بنا پر آپ کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ برادرانہ مشورہ ہے محتاط رہیے۔
 
آپ کیوں بہر صورت اس معاملے کو امیرِ جماعت کے ساتھ جوڑنے پر تُلے ہوئے ہیں ؟ کسی نے ویڈیو بنا کر امیر صاحب سے منسوب کر دی تو اس میں امیرِ جماعت کا کیا قصور، اب جبکہ امیر صاحب اور جماعت کی طرف سے تردید بھی آ چُکی ہے، آپ کا اس معاملے میں پھر سے امیر صاحب کو گھسیٹنا ، کچھ نا مناسب معلوم ہوتا ہے۔اس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ آپ ہر صورت امیرِ جماعت کا ٹھٹھا اڑانے پر تُلے ہوئے ہیں۔
یہ ان کی علمائے دین کے خلاف روائتی کینہ پروری ہے جس کا مظاہر ہ صاحب دھاگہ پہلی دفعہ نہیں کر رہے۔ یہ ان کے خلاف ایسے الفاظ بھی استعمال کرتے رہے ہیں جن کو شریف لوگ گالیاں سمجھتے ہیں۔ (ان الفاظ کو انتظامیہ نے رپورٹ کرنے کے بعد حذف کردیا تھا)
ان لوگوں کو منفی ریٹنگ کی تو بہت تکلیف ہے مگر ان لوگوں نے ایک جھوٹ پر مبنی وڈیو کی بنیاد پر جس طرح ایک قابل احترام شخصیت کا مذاق اڑایا اس کی انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
میں صرف ایک وضاحت چاہ رہا تھا اور چاہ رہا ہوں کہ شعبدے اور کرامت کا واضح فرق بتا دیں جس سے ہم جان سکیں کہ یہ شعبدہ ہے اور یہ معجزہ۔
رہی بات ہنسی اور تنقید کی تو مولویوں کے لیے میری ہنسی اتنی ہی غیر اہم ہونی چاہیےجتنی میرے علم کے لیے ان کی تنقید
میں کوشش کروں گا کہ اپنی بات صاف صاف کہہ سکوں :
ہر شُعبدہ کرامت ہی ہے اگر آپ اُس کا سائنس اور دُنیاداری سے کوئی دور نزدیک کا تعلق تلاش نہ کر سکیں اور ہر کرامت محض شُعبدہ بازی ہے اگر اُس کا کسی عقلی توجیہہ یا دُنیاوی معاملات سے کسی بھی طرح کا رابطہ نظر آ جائے :)
 
فاتح

لائبریرین
ھاھاھاھاھاھا آپ کا اپنا نکتہ نظر ہے جس کا آپ کو اختیار ہے۔ میرا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں

جب جماعت کی طرف سے آفیشل تردید آ چُکی، تو مزید ان کو گھسیٹنے کی کیا ضرورت ہے ؟
ویڈیو بنانے / بنوانے والے کو پکڑیں اور اس سے مُلک میں جاری بجلی بحران حل کروائیں۔
مجھے کیا کرنا ہے اور کیا کہنا ہے، یہ تو میرا مسئلہ ہے اور اگر ایچ اے خان نے پوچھ لیا کہ اصل معجزہ تو فلاں ہو گا، کیا الیاس قادری یہ معجزہ دکھا سکتا ہے یا نہیں تو اس پر میرے یہ کہنے سے کہ یہ تو الیاس قادری جانے یا اس کا مرید۔۔۔ اس میں کیا آپ کو کیوں اتنا برا لگ رہا ہے، سمجھ سے باہر ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
یہ ان کی علمائے دین کے خلاف روائتی کینہ پروری ہے جس کا مظاہر ہ صاحب دھاگہ پہلی دفعہ نہیں کر رہے۔ یہ ان کے خلاف ایسے الفاظ بھی استعمال کرتے رہے ہیں جن کو شریف لوگ گالیاں سمجھتے ہیں۔ (ان الفاظ کو انتظامیہ نے رپورٹ کرنے کے بعد حذف کردیا تھا)
ان لوگوں کو منفی ریٹنگ کی تو بہت تکلیف ہے مگر ان لوگوں نے ایک جھوٹ پر مبنی وڈیو کی بنیاد پر جس طرح ایک قابل احترام شخصیت کا مذاق اڑایا اس کی انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
آپ سے کہا تھا کہ لگے رہو منا بھائی، یہاں گالیاں بکیں آپ کے بھائی بند (جو انتظامیہ نے رپورٹ پر حذف کیں) اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے موجب، انہیں آپ ہمارے کھاتے میں ڈال دیں، واہ واہ کیا کہنے آپ کی بہتان طرازیوں کے۔
میرے لیے آپ اور الیاس قادری بطور انسان ایک جتنے قابل احترام ہیں۔ رہی بات وڈیو اور معجزے کی تو وہ الیاس قادری کے ہی مریدوں کی بنائی ہوئی ہے جس کی واضح تردید کہ "الیاس قادری ایسا کوئی معجزہ دکھانے کی طاقت نہیں رکھتے" تو آئی نہیں، ہاں سوشل میڈیا پر پھیل جانے کے باعث اس والی ویڈیو سے لا تعلقی ضرور ظاہر کی۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
میں کوشش کروں گا کہ اپنی بات صاف صاف کہہ سکوں :
ہر شُعبدہ کرامت ہی ہے اگر آپ اُس کا سائنس اور دُنیاداری سے کوئی دور نزدیک کا تعلق تلاش نہ کر سکیں
اور ہر کرامت محض شُعبدہ بازی ہے اگر اُس کا کسی عقلی توجیہہ یا دُنیاوی معاملات سے کسی بھی طرح کا رابطہ نظر آ جائے :)
شکریہ! آپ کی وضاحت کی روشنی میں۔۔۔
کیا آج تک جتنے شعبدوں کی توجیہ سمجھ میں نہیں آ سکی وہ سب کرامات ہیں؟
اور جتنی کرامات کی تکنیک پیش کی جا چکی ہیں وہ سب شعبدے مانے جائیں گے؟
 
آوازِ دوست

محفلین
شکریہ! آپ کی وضاحت کی روشنی میں۔۔۔
کیا آج تک جتنے شعبدوں کی توجیہ سمجھ میں نہیں آ سکی وہ سب کرامات ہیں؟
اور جتنی کرامات کی تکنیک پیش کی جا چکی ہیں وہ سب شعبدے مانے جائیں گے؟
جی اگر سائنس اُنہیں ڈیمانسٹریٹ کرنے میں اپنی شکست تسلیم کرتی ہے اور اُن کا تعلق کسی بھی طرح کی دُنیاوی منفعت سے نہیں ہے تو آپ کے ایسا مان لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر آپ نہیں ماننا چاہتے تو اِس کی کوئی قید بھی نہیں ہے۔
آپ میٹا فزکس میں دِلچسپی پیدا کریں کافی انٹرسٹنگ چیز ہے۔ آپ جیسے ذہین آدمی کا بہتے دریا جیسا روپ خود آپ کو بھی اچھا لگے گا۔ تالاب کتنا بھی شاندار ہو دریا کی مستی اُسے چھُو کر بھی نہیں گزرتی :)
 
میں یقیناً ایسا "معجزہ" یا "کرامت" ضرور دیکھنا چاہوں گا
 
آپ سے کہا تھا کہ لگے رہو منا بھائی، یہاں گالیاں بکیں آپ کے بھائی بند (جو انتظامیہ نے رپورٹ پر حذف کیں) اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے موجب، انہیں آپ ہمارے کھاتے میں ڈال دیں، واہ واہ کیا کہنے آپ کی بہتان طرازیوں کے۔
یہ بہتان نہیں حقیقت ہے۔ آپ نے کچھ عرصہ پہلے اس نہیں دو اور مختلف دھاگوں میں گالیوں کے الفاظ استعمال کئے تھے ایک دھاگے میں دینی مدارس کا ذکر تھا اور دوسرے میں پرویز رشید کی تقریر کا ذکر تھا۔ آپ کے ان گالیوں پر مبنی مراسلوں کو میں نے رپورٹ کیا تھا جنہیں انتظامیہ نے حذف کیا تھا۔
رہی بات وڈیو اور معجزے کی تو وہ الیاس قادری کے ہی مریدوں کی بنائی ہوئی ہے
آپ کے پاس اس بات کا کیا ثبوت یا دلیل ہے کہ وہ وڈیو مولانا الیاس قادری کے مریدوں نے ہی بنائی ہے؟ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ مولانا کو بدنام کرنے کے لئے کسی اور نے سازش کی ہو!
جس کی واضح تردید کہ "الیاس قادری ایسا کوئی معجزہ دکھانے کی طاقت نہیں رکھتے" تو آئی نہیں، ہاں سوشل میڈیا پر پھیل جانے کے باعث اس ولی ویڈیو سے لا تعلقی ضرور ظاہر کی۔
یہاں تو آپ ایک مفروضے کی بنیاد پر اس کی تردید کا مطالبہ کر رہے ہیں!! بلکہ آپ ایک بہتان کو آگے بڑھا رہے ہیں کہ گویا وڈیو تو مولانا کی مرضی سے بنی تھی مگر سوشل میڈیا پر لیک ہو جانے کی وجہ سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔
یہ غیر مصدقہ وڈیو پوسٹ کر کے آپ نے مولانا کا مذاق اڑایا بلکہ دوسروں کو مذاق اڑانے کی دعوت دی۔ آپ خود اس بہتان کو لگانے میں حصہ دار بن گئے اور اب آپ مولانا سے صفائیاں پیش کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں؟
اگر یہ وڈیو مولانا کے ایما پر بنی ہوتی تو وہ بڑے فخر سے اس کا اعلان جاتا ۔ اعلان کے لئے ان کی تحریک دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ اور ان کے ٹی وی چینل پر بتایا جاتا۔
 
باباجی

محفلین
میرا خیال ہے اب دھاگہ کو بند کردینا چاہیئے
کیونکہ موضوع سے ہٹ کر بات اب ایویں ای بے تکے پن کی طرف جا رہی ہے
 
ویسے پیارے پیارے اسلامی بھائیوں میں ایک اور ویڈیو کا تذکرہ بھی کافی مقبول ہے۔ جس میں ایک ایکسیڈنٹ ذدہ آدمی جس کا آپریشن ہوا ہے اور ڈاکٹر کے نزدیک وہ آٹھ گھنٹے سے پہلے ہوش میں نہیں آ سکتا۔ بابا جی صرف ہاتھ سے چھو کر اسے ہوش میں لے آتے ہیں۔ ڈاکٹرز بھی اس کرامت پر حیران رہ جاتے ہیں۔
میں کوشش کروں گا کہ وہ وڈیو شئیر کرسکوں۔
 
عباس اعوان

محفلین
ھاھاھاھاھاھا آپ کا اپنا نکتہ نظر ہے جس کا آپ کو اختیار ہے۔ میرا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مجھے کیا کرنا ہے اور کیا کہنا ہے، یہ تو میرا مسئلہ ہے اور اگر ایچ اے خان نے پوچھ لیا کہ اصل معجزہ تو فلاں ہو گا، کیا الیاس قادری یہ معجزہ دکھا سکتا ہے یا نہیں تو اس پر میرے یہ کہنے سے کہ یہ تو الیاس قادری جانے یا اس کا مرید۔۔۔ اس میں کیا آپ کو کیوں اتنا برا لگ رہا ہے، سمجھ سے باہر ہے۔
نکتہ نظر بلا شبہ ہر کسی کا اپنا ہوتا ہے، لیکن نکتہ نظر صحیح اور غلط بھی تو ہوتا ہے۔ اگر آپ کا نکتہ نظر سب کو صحیح لگے تو یہ کیونکر "ہیٹ سپیچ" کے زمرے میں آئے گا؟
جس طرح ایک محترم شخصیت، جیسا کہ ملکہ /بادشاہ کو برا کہنے پر ملکہ /بادشاہ جانے یانہ جانے،ملک کا قانون آپ کو ضرور جان لیتا ہےhttps://en.wikipedia.org/wiki/Lèse-majesté، اس طرح ایک غیر متعلق ویڈیو پر امیرِ جماعت کو برا بھلا کیوں کہا جائے ؟ جب جماعت کی طرف سے تردید آ چکی، تو آپ یہ کیوں کہلوانا چاہتے ہیں کہ "نہیں بھائی، لاء آف انرجی کنوزرویشن کے تحت ہمارے ہاتھوں سے 230 وولٹس پر الیکٹرون خارج نہیں ہوتے، لہٰذا اس طرح سے آپ کے موبائل چارج کرنا، گھر کے پنکھے چلانا اور یو پی ایس کی بیٹریز چارج کرنا ، ناممکن ہے"۔ ویڈیو سے لا تعلقی کا اظہار کرنا کیوں آپ کے لیے ناکافی ہے ؟
کل کو کوئی شخص کوئی اور ویڈیو بنا کر یہ دعویٰ کر دے، کہ امیرِ جماعت راکٹ کے بغیر خلا نوردوں کو خلا میں بھیج سکتے ہیں، تو کیا امیرِ جماعت "حر حرکیات"، "پرو پلشن" اور "سینٹری پیٹل، سینٹری فیوگل فورسز" کے تمام اصول باریکی کے ساتھ سب کو بیان کریں گے ؟ اور پھر بتائیں گے کہ اس ویڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ؟
اور کل کو کوئی سٹیم سیل ری جنریشن تھراپی ، نیوکلئیر فیوژن، کوانٹم مکینکس کے متعلق کوئی چیز امیرِ جماعت سے جوڑ دے تو کیا ان پر لازم ٹھہرے گا کہ وہ ان تمام موضوعات کو باریکی سے بیان کرنے کے بعد ہی ان الزامات کی تردید کریں ؟
 
Top