امیر اہل سنت کا ہاتھ پکڑنے سے بندے کا موبائل 3 ماہ سے خود بخود چارج ہو رہا ہے

آوازِ دوست

محفلین
آپس کی بات ہے میں نے ایک مسجد میں ہونے والی محفل میں لوگوں کو تڑپتے پُھڑکتے بھی دیکھا ہے اور ایک عمران صاحب جو کہ ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم تھے وہ یہ کرامت جاری کر رہے تھے بلکہ اُن کے ایک دو مددگار بھی تھے جو الگ سے لوگوں کے قلوب پر توجہ مرکوز کر کےدِ ل کی دھڑکن کو اللہ اللہ کے ورد کی تال سے ہم آہنگ کر دیتے تھے اور جِس پر یہ عمل ہوتا وہ لُطفِ حال سے مُرغِ بسمل کی طرح لوٹ پوٹ ہو جاتا ۔ افسوس ہم وہاں سے بھی بے نیل و مرام ہی لوٹے :(
 
نور وجدان

لائبریرین

کچھ میں نے بھی سنا ہے ڈاکڑ عمران کے بارے میں میرے ماموں نے بتایا کہ وہ بہت ینگ ہیں ۔۔کوئی چار سال پہلے کی بات ہے مگر بندے کو جب سینے کے ساتھ لگاتے ہیں تو بندے پھڑکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کیا جانے کیا اسرار ہے یہ ؟ نشتر ہسپتال میں ہوتے ہیں وہ ۔۔ اس وقت تو وہیں تھے ۔۔۔اب جانے کہاں ہیں ؟

اسی ہسپتال سے جُڑی ایک بات بتائی کہ ایک بندہ جس کا دل جاری تھا وہ کومے میں مگر تسبیح پر ہاتھ ہلتے رہے ۔۔ یہاں تک کہ ہاتھ خراب ہوتا رہا ۔۔۔ کچھ لوگ ایسے کہ جنکے اذکار سے دل جلے ہوئے ہیں۔۔۔

یہ تو سُنی سنائی باتیں ہیں ابھی تک تجربہ نہیں ہوا۔۔ اس لیے کیا جانوں کیا ہے حقیقت مگر آپ نے ڈاکڑ عمران کی بات کی تو لکھ دیا

انسان کے اندر ہوتا تو کرنٹ ہی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ سسٹم کرنٹ سے چل رہا ہے۔۔بائو ماس کا تصور بھی تو یہاں سے نکلا ہے ۔۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
وہاں جو میں نے دیکھا وہ تو دیکھا ہی اور جو سُنا اُس کے مطابق قلب جاری ہونے کے بعد انسان کی موت کے باوجود اُس کا ورد جاری رہتا ہے اور اللہ اللہ کی تال کا زیروبم محسوس کیا جاسکتا ہے :)
 
نور وجدان

لائبریرین
کوئی جاننے والی خواتین بھی میرے گھر سے وہاں گئی ۔۔۔ اب دیکھئے کہ وہ میرے گھر سے ہی جانے والی تھیں ۔۔پچھلے سال ہمارے گھر کراچی سے مہمان آئے ہوئے کہ شادی کا موقع تھا ۔ اس کے بعد ان کے گھر جانے کا احساس مہمان خاتون کے دل میں شدت اختیار کر گیا اور وہ وہاں گئیں ۔۔۔۔ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی تھیں ۔۔۔ ان کی زبانی مجھے سننے کو ملا کہ وہ بولے ساتھ والی خاتون سے کہ آپ کا دل تو پہلے ہی جاری ہے ۔۔۔ گوکہ وہ خواتین سے نہیں ملتے ان کی خاتون ملتی ہیں ۔۔۔ ساتھ یہ شرط رکھی کہ شرعی پردہ میں آیا جائے ۔۔مہمان خاتون تو کافی ایڈوانس تھی ۔۔کہ ان کے گلے میں ایک چھوٹی سی جھالر تھی ،، سردیاں تھیں اور سوئیٹر بھی اس لحاظ سے اچھے رہتے ہیں۔۔۔

ایسا ہوتا کہ کوئی انسان کہے کہ دل جاری ۔۔ قسم سے ۔۔۔ کہ خاتون کو کہا گیا کہ ان کا دل جاری بلکہ وہ پُہنچی ہوئی ۔۔۔۔۔۔ چاہیں تو وہ رہنمائی کریں ۔۔۔ آہا!

جانے کیا ہے حقیقت اور۔۔ کیاہے اسرار ۔۔۔!!! دل جاری ہوتا وہ خوش نصیب ہوتے ۔۔ اس لحاظ سے جن خاتون کو کہا گیا دل جاری ہونے کا وہ میرے قریب کی ہیں اس لیے کبھی رشک نہیں کیا میں نے ۔۔۔۔!!! یہ اور بات یقین مکمل بھی نہیں ہوا
 
آخری تدوین:
11999021_386996151499096_6555286458295859950_n.jpg

54a5f7906096c.jpg
جونک در جونک :(
 
ویری گُڈ! کراچی بڑا شہر ہے وہاں لوگ ماڈرن لائف سٹائل انجوائے کرتے ہیں۔ آپ تو فیض کا سر چشمہ ساتھ لیے پھرتی ہیں تو کیوں نہ کُچھ کوشش کی چراغ سے چراغ جلانے کی :)
سردی جوانوں کا موسم ہے :)
 
فیض کا سر چشمہ ساتھ ہوتا تو میں سب سے پہلے خود فیض یاب نہ ہوتی ۔۔۔!
سردی جوانوں کا موسم ہے مگر میں بہار پسند کرتی ہوں۔۔ بادِ صبا کا موسم ، پھولوں کے کھلنے کا موسم ، ہوا کاسُر اور سرگوشیاں ، خاموشی میں دھیمی دھیمی پتوں کو لہلہانے کی گانے کی آواز ۔۔۔
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
ھھھم ! تو پو چھیئے اُن سے وہ کیسے پُہنچیں یہاں تک؟ یہ تو چراغ تلے اندھیرے والی بات ہوئی کراچی کی روشنیاں تو بڑھ گئیں ایک ہمارا دیا نہ جلا :(
 
بہار کی ایک ہی خرابی ہے دیر سے آتی ہے اور جلدی چلی جاتی ہے سو ہم تو ناراض!
 
نور وجدان

لائبریرین
ھھھم ! تو پو چھیئے اُن سے وہ کیسے پُہنچیں یہاں تک؟ یہ تو چراغ تلے اندھیرے والی بات ہوئی کراچی کی روشنیاں تو بڑھ گئیں ایک ہمارا دیا نہ جلا :(

ان کا تعلق ملتان سے ہے شادی ہوئی تو کراچی چلیں گئیں ۔۔روشنیاں۔۔۔یہ روشنی اندر ہوتی ہے کیس کی دین نہیں ہوتی ۔۔۔ایک کلام ہے بابا بلھے شاہ کا ۔۔ جے میں تینوں اندر ویکھاں خود نو مقید جانا۔۔
 
بے الف اذان

محفلین
امیر اہل سنت کا ہاتھ پکڑنے سے بندے کا موبائل 3 ماہ سے خود بخود چارج ہو رہا ہے
ماشاء اللہ۔۔۔ سبحان اللہ

دیکھنا یہاں کچھ کمزور ایمان والے اتنا بیّن ثبوت دیکھ کر اب بھی نہیں مانیں گے۔۔۔
ان کی آنکھوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے
ہاہاہاہا ! ایک جملے کا اضافہ میری طرف سے بھی ۔ " سبحان اللہ کہہ کر آگے شیئر کریں" :biggrin:
 
آوازِ دوست

محفلین
ان کا تعلق ملتان سے ہے شادی ہوئی تو کراچی چلیں گئیں ۔۔روشنیاں۔۔۔یہ روشنی اندر ہوتی ہے کیس کی دین نہیں ہوتی ۔۔۔ایک کلام ہے بابا بلھے شاہ کا ۔۔ جے میں تینوں اندر ویکھاں خود نو مقید جانا۔۔
چلیں آپ تو ابھی مُلتان میں ہی ہیں تو کوشش کریں۔ ویسے میں ایک نتیجے پر پُہنچا ہوں کہ روحانی دُنیا کا اپنا ایک سُپر سٹور ہے اِس میں آپ کو مُختلف پروڈکٹس مِلتی ہیں مُختلف مزاج کے لوگوں کے لیے مُختلف کلاسِز کے لوگوں کے لیے۔ باقی بابا بُلھے شاہ کے شعر کا حوالہ دینے پر میرا دِل چاہتا ہے کہ میں روحانی بابا والے سٹائل میں آپ کو بتاؤں کہ ایک قریبی ہستی کے ایم فِل کے تھیسس میں معاونت کے لیے، میں شیلے اور بُلھے شاہ کے کلام کا بڑی گہرائی سے تقابلی و مسابقتی جائزہ لے چُکا ہوں :)
 
ایک بات یاد رکھئے گا ادب کی راہ تصوف کی راہ ہے ۔۔ اس لیے جتنے بھی صوفی لوگ گزرے ہیں ان کا کلام ہمیں یہاں وہاں ملتا ہے ۔۔آپ کیٹس کو اٹھائیں اس سے زیادہ جھلک ۔۔۔ اس سے زیادہ کسی کے کلام میں نہ ملے کہ کیٹس اور شیکسپر میں ایک بات مماثل ۔۔۔۔ وہ بتاؤں کیا ۔۔

کیٹس نے لکھنا شروع کیا اور اپنا وجود ''بلبل '' بنا کر پیش کر دیا
پھر لکھا زیادہ۔۔۔ اور اپنے وجود کی نفی موجودات میں کردی کہ وہ اسی موجودات میں سے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Heard melodies are sweet, but those unheard
Are sweeter; therefore, ye soft pipes, play on;
Not to the sensual ear, but, more endear'd,
Pipe to the spirit ditties of no tone:

یہاں پر کیٹس نظر نہیں آرہا

'Beauty is truth, truth beauty,—that is all
Ye know on earth, and all ye need to know.'

یہاں کیٹس کے وجود کی مکمل نفی ہے جب انسان نفی کرتا ہے تو اسرار پا لیتا ہے۔۔۔۔۔۔اسرار وہ جو رب سے قریب کر دے یا وہ اس کے مظاہر سے قریب کردے ۔۔۔ جیسے کیٹس خوبصورتی کا شاعر ہے ، وڑدذ ورتھ ۔۔۔ قدرتی عوامل سے محبت کرنے والا شاعر ہے ، شیلے پانی اور ہوا ۔۔۔یعنی قدرتی مظہر میں انسان کی مٹی سے قریب تر جو ہے ۔۔ اس کا شاعر ہے ۔۔۔ شیلے بھی خود کشی سے مرا۔۔ شیکسپر بھی ۔۔۔ مگر کیٹس بیماری سے مرگیا ۔۔۔ ورجینیا وولف نے بھی خود کشی کی ،،، رابرٹ فراسٹ کو دیکھیں ۔۔۔ سدا کا بیمار شاعر ۔۔۔۔ مگر جب ان کی شاعری اٹھائیں تو دیکھیں ان میں ہے کیا۔۔۔مماثلت ملے گئ سب میں ۔۔ پرابلم ہوا یہ ۔۔۔ کچھ مرکز سے جڑ گئے اور کچھ مرکز سے دور رہے اور خود کشی کر لی ۔۔۔ مگر تھے سب حساس ۔۔ بہت حساس۔۔ شیکسپر کی بات بتاؤں ۔۔ اس کو محبت اس سے تھی جو بیوی تھی کسی زمیندار کی ۔۔ بیچارہ اس کے پیچھے عورت کو بُرا کہتا رہا ۔۔ اس کے نزدیک ''عورت جس کا نام کمزوری ہے '' ماں کے لیے بھی الفاظ یہی تھے اور محبوبہ کے لیے بھی ۔۔۔اس کے ہر ڈرامے میں عورت خود کشی کرکے مر جاتی ہے اور ہیرو پھر بعد میں روتا ہے ۔۔ عجیب دنیا کے عجائب خانے

پراڈکٹس اور مزاج وغیرہ پر روشنی کریں ۔۔سمجھ نہیں آئی بات

انسان کا کمزور و ناتواں حالت میں دُنیا پر آنا اور اِسی طرح کے دگرگوں حالات میں رُخصت یہ بتاتے ہیں کہ ہم ایک المیہ دُھن پر رقص کی کوشش میں مصروف کردار ہیں۔ کیٹس کی جواں مرگی اُس کی شاعری کی عمر کی کئی صدیاں بڑھا گئی۔ کوئی نہ کوئی خلا انسانی شخصیت کی تعمیر کا جزو لازم ہے کوئی عورت کے وجود سے اِسے پُر کرنا چاہتا ہے کوئی دولت سے تو کوئی حکومت و اختیار سے توکوئی مذہب و فلسفہ سے۔ ناول افسانے ڈرامے اور فلمیں جو المیہ کلائمیکس رکھتے ہوں وہ ہمیں اپنی ذات کی اندرونی پرتوں میں جذب ہوتے محسوس ہوتے ہیں وہ عبداللہ حُسین کا اُداس نسلیں ہو یا جسونت سنگھ کا دِلّی ہو وہ قاری کو اِسی بھنور میں گرفتار رکھتے ہیں۔
پراڈکٹس کا مطلب یہ ہے کہ ہر کوئی روحانی تسکین کی اپنی اپنی ضرورت رکھتا ہے۔ اگر میرا قلب جاری ہو جائے تو یقینا" میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہو گی لیکن میں جِس نعمت کا سزاوار رہا ہوں اُس کی کشش اِس سے کہیں بڑھ کر محسوس ہوتی ہے۔ میں اُس حاکمانہ مزاج کا اسیر ہوں جو عالم کے مؤدبانہ اور دست بستہ قسم کے مشاہدے سے ایک فطری ردِّ عمل کے طور پر قائم ہوا تھا۔ یہ وہی چیز ہے جو اپنے وقت کے شہزادے کو بھیک مانگنے کے لیے بھی انہی الفاظ کا پابند رکھتی ہے : " ہمیں خیرات دی جائے" :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
انسان کے اندر ہوتا تو کرنٹ ہی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ سسٹم کرنٹ سے چل رہا ہے۔۔بائو ماس کا تصور بھی تو یہاں سے نکلا ہے ۔۔۔۔
جی بالکل۔ انسانی دل کی دھڑکن کا نظام ایک قسم کا کرنٹ سسٹم ہی ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو انسان کا جینا ہی ناممکن ہو جائے۔ اسی لئے اگر خدانخواستہ کسی کا دل بند ہو جائے تو اسکا دل چالو کرنے کیلئے بجلی کے جھٹکے دئے جاتے ہیں۔ البتہ یہ کرنٹ اتنا شدید نہیں ہو سکتا کہ کسی دوسرے انسان کو "پھڑکا" سکیں :)
http://health.howstuffworks.com/human-body/systems/nervous-system/human-body-make-electricity.htm
 
اور اس کرنٹ کی بابت آپکی کیا رائے ہے :biggrin:

Top