ام الکتاب اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
درست۔ اس کی پروف ریڈنگ شروع کر دینی چاہیے۔ اعجاز اختر صاحب کو اس کام کے لیے زحمت دی جا سکتی ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں فرخ منظور سے درخواست کروں گا کہ اس جانب توجہ کریں اور ممکن ہو تو دوبارہ اس متن کو سکین کرکے یا اس کی بہتر کوالٹی کی تصویر اتار کے یہ امیجز فراہم کر دیں تاکہ اس حصے کو بھی مکمل کیا جا سکے۔
نبیل، مجھے یاد پڑتا ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی تفسیر کے کچھ صفحات میں نے آپ کو فراہم کئے تھے۔ اگر اسی تفسیر میں سے کچھ صفحات چاہئیں تو آپ مجھے صفحات نمبر بتا دیں یا موضوع بتا دیں۔ اگر وہی صفحات دوبارہ چاہئیں تو وہ تو شاید کہیں سکین شدہ پڑے ہوں۔
 
جزاک اللہ برادرم۔ اس ربط پر آپ نے جو تصویری متن فراہم کیا تھا، احباب کو اسے پڑھنے میں کچھ دقت ہو رہی ہے۔ اگر ممکن ہو تو اسے قدرے بہتر کوالٹی میں سکین کرکے فراہم کر دیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
http://s641.photobucket.com/albums/uu138/sukhanwur/#!cpZZ3QQtppZZ20
یہ ربط دیکھیے گا اگر اس سے کام چل جاتا ہے کیونکہ اس میں کافی بڑے سائز کی تصاویر ہیں اور کسی بھی لفظ پڑھنے میں کم از کم مجھے کوئی دشواری نہیں ہو رہی۔ جہاں پر دشواری ہو رہی ہے مجھے بتائیں میں خود ٹائپ کردیتا ہوں یا وہ حصے سکین کر کے لگا دوں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ام الکتاب کا دیباچہ ٹائپ کرنا شروع کیا ہے۔ سکین شدہ متن کو پڑھنے میں واقعی دقت پیش آ رہی ہے۔ صفحہ اول کا فٹ نوٹ بالکل نہیں پڑھا جا رہا اور یہ نہیں لکھ سکا ہو۔ اور بھی چند مقامات پر اندازے سے عبارت جوڑی ہے اور کچھ جگہ تو الفاظ کی جگہ نقطے ٹائپ کر دیے ہیں۔ فرخ منظور سے درخواست ہے کہ وہ ساتھ ساتھ پروف ریڈنگ کرتے رہیں تاکہ یہ کام بھی مکمل کیا جا سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے پڑھنے میں دقت کا ذکر کیا ہے۔ جو کچھ پڑھا جا رہا ہے وہ ٹائپ کررہا ہوں۔ چند ایک مقامات پر جہاں بالکل سمجھ نہیں آ رہی وہاں مجبوراً چھوڑ کر آگے چلنا پڑا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں نے پڑھنے میں دقت کا ذکر کیا ہے۔ جو کچھ پڑھا جا رہا ہے وہ ٹائپ کررہا ہوں۔ چند ایک مقامات پر جہاں بالکل سمجھ نہیں آ رہی وہاں مجبوراً چھوڑ کر آگے چلنا پڑا ہے۔
ٹھیک ہے نبیل، میں اصل کتاب دیکھ کر پروف ریڈنگ کر دوں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم فرخ منظور ، پلیز ذیل کے صفحات دوبارہ سکین کر دیں، انہیں پڑھنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے۔ مزید صفحات کی اگر ضرورت پڑی تو بتا دوں گا۔

DSC01809.jpg

DSC01810.jpg
 
فرخ منظور

لائبریرین
دراصل کتاب کی حالت اتنی خستہ تھی کہ میں نے اسے سکین کرنا مناسب نہیں سمجھا تھا کیونکہ سکین کرتا تو جلد کے پھٹ جانے کا اندیشہ تھا۔ اس لئے کیمرے سے تصاویر اتاری تھیں۔ بہرحال میں دوبارہ تصاویر ایک ایک صفحے کی اتار کر کل تک لگا دوں گا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
Top