انابیہ اور آیان سے ملیں ۔۔۔

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھتے دین و دنیا کی نعمتیں برکتیں نصیب فرمائے آمین
 
ملائکہ

محفلین
ماشااللہ انابیہ گڑیا تو پری لگ رہی ہے۔۔ ویسے عمر بھائی آپ اپنے اتنے پیارے بچوں سے دور کیسے رہ لیتے ہیں۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت پیارے بچے ہیں اور ان سےزیادہ خوبصورت ان کی تصویریں ہیں۔
اللہ تعالے ان کو صحت و تندرستی سے رکھے اور زندگی میں کامیابیوں سے نوازے، آمین!
 
غدیر زھرا

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت کیوٹ لگ رہے ہیں :lovestruck:
اللہ انہیں اپنے بابا جان اور ماما جانی کا نام دینا و آخرت میں سرخرو کرنے کی توفیق عطا فرمائے ---آمین :)
 
بہت شکریہ جناب عمر سیف صاحب۔
بہت پیارے بچے ہیں ما شاء اللہ۔ اللہ کریم ان کو خوشیاں دے اور والدین کے لئے حقیقی اور ابدی مسرتوں کا باعث بنائے۔
آمین! ثم آمین۔

بڑی فطری سی بات ہے کہ اولاد انسان کو بہت عزیز ہوتی ہے؛ آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا قرار، امیدوں کا مرکز، خوشیوں کا منبع، اور پتہ نہیں کیا کچھ۔ اور والدین کی مثال یوں لیجئے کہ محبتوں کے دو دریا ہیں جو ایک دوجے میں ملتے ہیں اور اپنی ساری زرخیزیاں اپنے ان ننھے منے نونہالوں کو دیتے جاتے ہیں حتٰی کہ یہ نونہال تن آور درخت بن جاتے ہیں، ان پر پھل بھی آ جاتا ہے مگر والدین کے جذبات وہی ہوتے ہیں۔ اس کی عملی مثالیں یوں دیکھئے کہ ایک بابا جی یا ایک اماں جی اپنے پچاس سالہ بیٹے کا جو خود بھی باپ بن چکا ہوتا ہے اور شاید نانا دادا بھی کی بات کرتا ہے تو کہتا ہے: ’’میرا بچہ بہت فرماں بردار ہے‘‘، ’’میرا بچہ برا نہیں وہ تو کچھ ایسا ہوا ایسا ہوا‘‘ وغیرہ۔
اور کبھی کبھی یوں بھی: ’’بشیر بیٹے! تو ابھی بچہ ہے، سمجھتا نہیں۔ جب گھر میں بہو آ جائے تو بہت کچھ بدلتا ہے! تیرے گھر میں بھی تبدیلی آئے گی‘‘۔ بڑی اماں کہتی ہیں: ’’تب کی بات ہے بشیر پتر! جب تو اپنے پوتے عمار جتنا تھا۔ تجھے ایسا تیز بخار ہوا تھا کہ میری آنکھیں جل اٹھیں ۔۔۔‘‘
 
میرے تین بیٹے اور تین بیٹیاں اپنے اپنے گھروں والے ہو گئے۔ یوں میری چھ بیٹیاں ہوئیں اور چھ بیٹے تو یہ ہوئے اور ۔۔۔ ایک چھوٹا بیٹا اور سب سے چھوٹی بیٹی جو ابھی سکول میں ہے۔ مل ملا کے چودہ ہو گئے، یہ سمجھنے کی بات ہے!

دو نواسیاں ہیں ایک کالج میں پڑھتی ہے، اور ایک ابھی سکول جانے کی عمر کو نہیں پہنچی۔ چھ نواسے ہیں۔
ایک پوتا ہے کوئی سال بھر کا، اور دو پوتیاں ہیں جن میں بڑی مدیحہ نور ہے جو تین برس کی ہو گئی۔
ارے ہاں! آئندہ چھ سات ماہ میں بارہویں کھلاڑی کی امید بھی ہے۔

اللہ کریم سب کو بہر لحاظ اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین!

مدیحہ گیلانی
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ - بہت پیاری تصاویر - میں آپ سے سید ذیشان نیرنگ خیال امجد میانداد انیس الرحمن اور خرم شہزاد خرم سے کہنے ہی والاتھا کہ
بچوں کی عید کی تصاویر کہاں ہیں :)
ٹیگ مجھے کوئی نہیں ملا ایسے ہی نظرپڑگئی اس دھاگے پہ
اورہاں ذرااور چھوٹے بچے حسان خان حسیب نذیر گِل بھی اپنی عید کی تصاویر لگائیں
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ جناب عمر سیف صاحب۔
بہت پیارے بچے ہیں ما شاء اللہ۔ اللہ کریم ان کو خوشیاں دے اور والدین کے لئے حقیقی اور ابدی مسرتوں کا باعث بنائے۔
آمین! ثم آمین۔

بڑی فطری سی بات ہے کہ اولاد انسان کو بہت عزیز ہوتی ہے؛ آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کا قرار، امیدوں کا مرکز، خوشیوں کا منبع، اور پتہ نہیں کیا کچھ۔ اور والدین کی مثال یوں لیجئے کہ محبتوں کے دو دریا ہیں جو ایک دوجے میں ملتے ہیں اور اپنی ساری زرخیزیاں اپنے ان ننھے منے نونہالوں کو دیتے جاتے ہیں حتٰی کہ یہ نونہال تن آور درخت بن جاتے ہیں، ان پر پھل بھی آ جاتا ہے مگر والدین کے جذبات وہی ہوتے ہیں۔ اس کی عملی مثالیں یوں دیکھئے کہ ایک بابا جی یا ایک اماں جی اپنے پچاس سالہ بیٹے کا جو خود بھی باپ بن چکا ہوتا ہے اور شاید نانا دادا بھی کی بات کرتا ہے تو کہتا ہے: ’’میرا بچہ بہت فرماں بردار ہے‘‘، ’’میرا بچہ برا نہیں وہ تو کچھ ایسا ہوا ایسا ہوا‘‘ وغیرہ۔
اور کبھی کبھی یوں بھی: ’’بشیر بیٹے! تو ابھی بچہ ہے، سمجھتا نہیں۔ جب گھر میں بہو آ جائے تو بہت کچھ بدلتا ہے! تیرے گھر میں بھی تبدیلی آئے گی‘‘۔ بڑی اماں کہتی ہیں: ’’تب کی بات ہے بشیر پتر! جب تو اپنے پوتے عمار جتنا تھا۔ تجھے ایسا تیز بخار ہوا تھا کہ میری آنکھیں جل اٹھیں ۔۔۔ ‘‘
سر والدین جب تک اس دنیا میں رہتے ہیں ہمارابچپن جیتا جاگتا رہتا اور ان کے دنیا سے رُخصت ہوتے ہی یہ بھی چلا جاتا ہے پھر کوئی آپ کے
بچپن کے قصے مسکراہٹوں کی روشنی میں سجاکے نہیں سناتا
 
تصاویر کا ہمارے ہاں بہت زیادہ رواج نہیں ہے، تاہم تلاش کرتا ہوں۔

ایک دل چسپ بات بتاتا چلوں۔
چند ماہ پہلے میری خوش دامن کی بڑی نواسی خود نانی بن گئیں، بہت خوش گپیاں رہیں۔ تفصیلات پھر سہی۔
 
ماشاءاللہ - بہت پیاری تصاویر - میں آپ سے سید ذیشان نیرنگ خیال امجد میانداد انیس الرحمن اور خرم شہزاد خرم سے کہنے ہی والاتھا کہ
بچوں کی عید کی تصاویر کہاں ہیں :)
ٹیگ مجھے کوئی نہیں ملا ایسے ہی نظرپڑگئی اس دھاگے پہ
اورہاں ذرااور چھوٹے بچے حسان خان حسیب نذیر گِل بھی اپنی عید کی تصاویر لگائیں
عید سے چند روز قبل دریائے ستلج کی طرف گیا تھا وہاں کیمرہ گر کر خراب ہوگیا :(۔ اب اسکو ٹھیک کرواتے ہیں پھر سہی
 
Top