انار کا جوس

غدیر زھرا

لائبریرین
ترکیب تو بتا دی گئی ہے اور وہی بہترین ہے سو میں انار کے جوس اور انار کے جوشاندہ کے فوائد کے بارے میں کچھ بتانا چاہوں گی جو کہ میں نے ایک سائٹ سے پڑھے ہیں :)

اسکاٹ لینڈ کے ایک تحقیقاتی ادارے میں کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ انار کا جوس پینے سے پیٹ کے گرد جمع ہونے والی چربی کا خاتمہ ہوتا ہے ۔

انار کا جوس پینے سے اپنے کام کاج کی طرف دھیان کی شرح دو گنا ہو سکتی ہے، تحقیقی رپورٹ میں اچھی صحت اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کیلئے انار کے جوس کو ایک بہترین ٹانک قرار دیا ہے۔


اگرچہ انار ایک موسمی پھل ہے لیکن دل کے مریض خشک انار دانوں کی صورت میں اسے سارا سال استعمال کرسکتے ہیں۔انار کا جوشاندہ امراض قلب کیلئے بیحد مفید ہے، مٹھی بھرخشک انار دانے کو آدھے لیٹر پانی میں 10 منٹ تک جوش دے کر جوشاندہ تیار کرلیں اور چھان کر استعمال کریں۔

سینے میں درد یعنی انجائنا کے مریض روزانہ نہار منہ ایک گلاس انار کا جوشاندہ پیئیں اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوں گے۔

اس جوشاندے کے استعمال سے سینے میں گھٹن، بوجھل پن اور درد ختم ہوتاہے۔

اطباء انجائنا کے علاوہ خون کی رگوں کی تنگی اور بندش کا شکار مریضوں کو بھی روزانہ نہار منہ انار کےاس جوشاندے کےاستعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

انار کا جوشاندہ اور تازہ رس پینے سے رگوں میں نہ صرف پلاک جمع ہونے کا سلسلہ رک جاتا ہے بلکہ بند رگیں بھی کھلنے لگتی ہیں۔

انار کے استعمال سے خون میں مضر قلب کولیسٹرول( ایل ڈی ایل) کی سطح کم ہوکر مفید قلب کولیسٹرول(ایچ ڈی ایل) کی سطح بڑھنے لگتی ہے۔

ہمارے گھر انار کا پودا ہے اور اس پر آج کل خوب پھل لگا ہوا ہے :) :) :)
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین

عینی شاہ

محفلین

زبیر مرزا

محفلین
لو مجھے ٹیگ کیا گیا ہے اور اطلاع نہیں ملی۔۔۔
یہ تو اتفاقاً دیکھ لیا یہ دھاگہ۔

انار کا جوس بنانے کے لیے لال انار لے کر ان کے دانے نکالو
اور پھر جوسر میں ڈال کر ان کا جوس نکال لو۔
پھر اس میں ہلکا سا نمک، کالی مرچ یا کالا نمک اور چاہیں تو تھوڑی سی چینی بھی شامل کرسکتے ہیں۔
یہ انار کا جوس بنانے کی ترکیب ہے یا یخنی بنانے کی :tongue:
 
Top