hakimkhalid
محفلین
انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ایک اور ناپاک جسارت ، امریکی شراب خانے کا ڈیزائین خانہ کعبہ کی طرز پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[align=justify:3873805d3e]آج صبح ہی یہ اندوہناک خبر پڑھنے کو ملی کہ امریکی شہر نیویارک کے مین ہٹن علاقے میں ایک شراب خانے کی عمارت کا ڈیزائین خانہ کعبہ کی طرز پر رکھنے کی ناپاک جسارت کی گئی ہے جبکہ اس عمارت کا نام ‘’ایپل مکہ'’ رکھا گیا ہے۔جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ امریکہ اور مغرب میں اسلام کے خلاف جو پراپیگنڈہ جاری ہے اس کے نتیجے میں آئے دن انفرادی اور اجتماعی سطح پر ایسے قبیح فعل سرانجام دئیے جا رہے ہیں کہ جن سے امریکہ اور یورپ کا خبث باطن ظاہر ہوتا ہے۔ اس سے قبل ڈنمارک کے اخبار کی طرف سے پیغمبر اسلام کے کارٹون بنائے گئے ،گوانتا ناموبے میں قرآن پاک کی کی گئی اور آئے روز لاتعداد ایسے واقعات کا ظہور ہوتا ہے کہ جس میں اسلامی شعائر کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ایک طرف امریکہ اور یورپ مسلمانوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ گردانتے ہیں۔جبکہ خود ان کی حرکات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا واحد ایجنڈا ‘’اسلام دشمنی'’ ہے۔برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کی طرف سے حجاب کے خلاف چلائی جانے والی مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ امریکہ و یورپ کو یاد رکھنا چاہئیے کہ ان کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے استہزاء کی یہ ساری سرگرمیاں الٹا ان کے گلے پررہی ہیں اور انسانی حقوق و رواداری کا نقاب ان کے چہرے سے سرکتا جا رہا ہے۔اس تمام صورتحال سے نہ صرف تہذیبی تصادم کی جنگ قریب آتی جا رہی ہے۔بلکہ امن عالم مزید خطرات سے دوچار ہو رہا ہے۔اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ ممالک اسلام کے خلاف گھناؤنی مہم بند کردیں اور اقوام عالم کے مابین پائیدار امن و سلامتی کے قیام کےلیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔[/align:3873805d3e]
(ماخذ:روزنامہ اوصاف لاہور)